اسرائیل کے فلسطین پر تازہ حملے

عائشہ نے 'خبریں' میں ‏جولائی 6, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میرے پاس نہیں چل رہیں شاید یوٹیوب کی ہیں لیکن ان میں سے دو کا عنوان دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ فیس بک پر دیکھی تھیں۔
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    عرب لیگ نے حماس سے درخواست کی ہے کہ مصری حکومت کی سیز فائر کروانے کی پیش کش قبول کرلے
    http://www.alarabiya.net/ar/arab-an...ر-قد-تجري-تعديلات-على-مبادرة-الهدنة-بغزة.html

    اقوام متحدہ پہلے ہی جنگ بندی کی کئی اپیلیں کر چکی ہے:
    http://urdu.alarabiya.net/ur/middle...تحدہ-کی-طرف-سے-غزہ-میں-جنگ-بندی-کی-اپیل-.html

    القسام بریگیڈ کا دعوی ہے کہ وہ 23 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر چکے ہیں
    أعلنت كتائب القسام انها قتلت منذ صباح الاثنين ثلاثة وعشرين جنديا إسرائيليا في اشتباكات في القطاع، وقصفت مدينة بئر السبع بعشرة صواريخ غراد فيما واصلت إسرائيل قصف القطاع.
    http://www.alarabiya.net/ar/arab-an...اسرائيلية-تقتل-8-فلسطينيين-بينهم-4-أطفال.html

    فلسطینی شہدا ء کی تعداد 550 جب کہ ہزاروں زخمی اور ایک لاکھ فلسطینی وحشیانہ بمباری کے سبب بے گھر ہو چکے ہیں۔
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بالکل درست ۔ عجیب بات ہے کہ حزب اللہ کا "القدس "بریگیڈ عراق میں سنی مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے ۔ ایرانی دہشت گرد پاسداران انقلاب شام میں بشار درندے کے ساتھ مل کر سنی شامی عوام کے خون سے ہاتھ رنگ رہے ہیں ، داعش، القاعدہ ، جبہۃ النصرۃ ، شباب اسلامی ، بوکو حرام ، تحریک طالبان پاکستان، اور بزعم خود دنیا کی سب سے بڑی تنظیمیں الاخوان المسلمون اور حزب التحریر کوئی ایک بھی غزہ نہیں پہنچا۔ ان کے میدان جنگ ہیں مصر، لیبیا، لبنان، عراق ، شام ، صومالیہ ، یعنی یہ صرف مسلم اکثریتی ممالک میں "جہاد" فرماتے ہیں۔ اپنی ملک کی سرحدوں اور قوانین کا احترام نہ کرنا، اپنے ملک کی پولیس اور فوج پر حملے کرنا ، اپنے حکمرانوں کو کوسنے دینا اور فیس بک اور ٹویٹر پر ڈینگیں مارنا بہت آسان ہے ۔ ذرا اسرائیل تشریف لے جا کر جہادی وڈیوز بنوائیں ۔ اس مشکل وقت میں بھی یہ اسرائیل کی مذمت کی بجائے مسلم ممالک کی مذمت کر رہے ہیں اور مسلم ممالک کی جانب سے جو امداد غزہ ، شام ، عراق اور دوسرے مصیبت زدہ مسلم ممالک کو بھیجی جا رہی ہے ان کی خبریں چھپا رہے ہیں۔ جھوٹ اور پراپیگنڈے کی کوئی حد ہوتی ہے۔
    حماس اور القاعدہ جیسے نام ان کے لیے اتنے مقدس ہیں کہ ان پر ذرا تنقید کرنے والے کو شاید اسلام سے ہی خارج کر دیں ، ان کا زور اس بات پر ہے کہ حماس نے پٹاخہ راکٹ چلا چلا کر اسرائیلیوں کو زخمی کیا ہے ، 23 اسرائیلی مار دئیے اس پر داد دیجیے ، لیکن اگر کوئی ان کو یادد لائے کہ حماس نے جنگ بندی کی کتنی اپیلوں کو نظر انداز کیا ، 550 فلسطینی بھی مارے گئے اور غزہ کھنڈر بن گیا ہے جس کی تعمیر میں اب ایک عرصہ لگے گا ، جن کے گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے ان کے زخم تا عمر نہ بھر سکیں گے ، ایک لاکھ لوگ بے گھر ہوگئے ہیں ، تو ان کو غصہ آ جاتا ہے گویا فلسطینیوں کے ہم درد صرف یہ ہیں اور یہ پٹاخہ بھی چلائیں تو وہی جہاد ہے۔ جہاد کو جھوٹ اور جہل سے جوڑنے والوں کو نجانے کب ہوش آئے گی۔
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951

    ہم کبھی نام نہاد تحریکوں سے راضی نہیں رہے ۔ جس حرکت میں برکت نا ہو ۔ اس کا حرکت میں آنا نقصان دہ ہوتا ہے ۔ مزید گفتگو آپ کے تعارف کے بعد ان شاء اللہ ۔ تعارف کے لیے یہاں جائیں ۔
    اردو مجلس
     
    Last edited: ‏جولائی 22, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہسپتالوں کے بعد اسرائیلی درندوں نے پانچ مسجدوں کو بم مار کر تباہ کر دیا ، اگلا نشانہ غزہ میں موجود صحافی ہیں جو اسرائیلی بربریت کے خلاف موثر آواز بن چکے ہیں۔
    اسرائیل کسی بھی عمارت پر بمباری سے پہلے وہاں مہلک تنبیہ کا گولا فائر کرتا ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کہ عمارت میں موجود انسان تین منٹ کے اندر اسے خالی کر دیں اس کے بعد بم برسا دیا جائے گا۔
    یہ لیتھل وارننگ اٹیک الجزیرہ نامی چینل کے دفاتر پر ہوا ہے ، جس کا مطلب ہے کہ وہ اگلا ہدف ہے ۔ یاد رہے الجزیرۃ مسلسل غزہ سے لائیو مناظر دکھا رہا تھا ۔
    http://mubasher.aljazeera.net/news/2014/07/201472282019266586.htm

    اسرائیل نے ڈھٹائی سے کہا ہے الجزیرۃ صحافتی ادارہ نہیں برین واشنگ کاادارہ ہے ۔
    دوسری جانب تل ابیب میں راکٹ گرنے سے آ گ لگی ہے ، بن گوریان ائرپورٹ پر پروازیں ایک دن کے لیے معطل کر دی گئی ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    قسام نے ایف سولہ گرانے کا دعوی کیا ہے
    العربیہ نیوز
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
  10. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    عرب ممالک خصوصا سعودی عرب اسرائیل کی پشت پناہی کیوں کر رہا ہے؟؟؟
     
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    محترم آپ کے پاس ایسے کونسے پکے ثبوت ہیں کہ سعودیہ اسرائیل کی پشت پناہی کررھا ہے ؟
     
  13. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
  14. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جبکہ یہ بات واضح ہوچکی کہ حماس عورتوں او ربچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کررہا ہے ۔ حماس کے تمام قائدین جوتے ٹھیک کرنے والے تک
    محفوظ ہیں ۔ یہ ایرانی اخبارات پڑھ کرجذباتی تبصرے کرنا یا مضمون تحریر جوڑ دینا کوئی کارنامہ نہیں ۔
     
  15. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    امت اخبار کیا مستند ہے ۔ جتنا جھوٹ کراچی کے اس اخبار میں چھپتا ہے اور کہیں نہیں ۔ اور مزید یہ اخبار مسلک احناف کا نمائندہ ہے ۔ گذشتہ دس سال سے انہوں نے الہدی انٹرنیشل اور عرب
    خاص سعودیہ کے خلاف جتنا زہر اگلا ہے اس کی مثال کسی اور اخبار میں نہیں ملتی ۔ اس حوالے سے ہی معلوم ہو رہا ہے کہ آپ کی حالات پر کتنی گہری نظر ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  16. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    اس بات کے کیا دلائیل ہیں کہ حماس عورتوں اور بچوں کو ڈھال بن ارہا ہے؟ اور پھر اسرائیل کی پشت پناہی کی کیا ضرورت ہے؟؟
    اگر یہ ایرانی خبریں ہیں تو پھر ان کی کوئ تکذیب سعودی حکمرانوں کی جانب سے تو ہونی چاہیے؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    بھائ میں آپ آپ کی بات سے متفق ہوں کہ امت اخبار کڑر احناف کا اخبار ہے، مگر ان خبروں کی تکذیب کے لیے کوئ دلیل تو ہو نہ؟؟ یہی تو میں چاہتا ہوں کہ ان خبروں کی تکذیب سامنے آئے۔۔۔ کیونکہ دل ایسا نہیں مانتا کہ سعودی عرب اسرائیل کی پشت پناہی کر سکتا ہے۔۔
    بہر الحال آپ کیونکہ حالات حاضرہ پر کافی دسترس رکھتے ہیں اس لیے مجھے سعودی حکومت کی جانب سے ان خبروں کی تکذیب مہیا کر دیں۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
  19. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    ان خبروں پر تو کوئی تبصرہ نہی کیا جا سکتا :(
    مگر یہ ضرور کہنا چاھوں گا کہ مسلمانوں کے اس قتل عام کو رکوانے میں میں کسی مسلم ملک کو کوئی دلچسپی نہی ھے۔ ھر کوئی اپنے اقتدار کے مستقبل کے لیے پریشان ھے۔
    مذکورہ ممالک کے بارے میں یہی خیال کیا جاتا رھا ھے کہ ھمیشہ ان تحریکوں کی مخالفت کی جن کا اثر براہ راست ان ممالک کی حکومتوں پر ھو سکتا ھے۔
    بہرحال جو بھی ھو، مر تو مسلمان ھی رھے ھیں۔ سعودیہ کو لوگ اس بحران میں راھنمائی کرنا دیکھنا چاھتے ھیں۔ ضروری نہی کہ یہ جنگ کے میدان ھی ھوں۔ معاشی میدان بھی ھو سکتا ھے اور سفارتی بھی۔۔۔۔۔۔ مسلم ممالک میں سعودیہ کی اپنی قدرو منزلت ھے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  20. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    محترم بھائی یہی مؤقف اسراییل کا بھی ھے کہ حماس عورتوں ، بچوں کو بطور ڈھال استعمال کر رھا ھے ۔ ابتسامہ
    افسوس یہ ھے کہ ھم کتنی آسانی سے اس تمام معاملے کو مسلکی مسلۃ بنا کر بری الذمہ ھو جاتے ھیں۔ شام میں شیعہ اور سلفی ، عراق میں بھی شیعہ اور سنی کا مسلہ۔ مصر میں اخوانیوں کی منتخب کردہ حکومت پر شبخون۔۔۔ بری پھر بھی اخوان۔۔۔۔
    اس کا کیا حل ھے پھر ؟؟؟؟؟
    دعا ھی ھے کہ اللہ تمام مسلمانوں کی حفاظت فرمائے۔ آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں