پاکستانی سیاسی جماعتوں کے انگریزی نام

منصف نے 'طنز و مزاح' میں ‏مئی 30, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    پاکستانی کی قومی زبان "اردو" کہا جاتا ہے ، تاہم اپنوں کی نادانی اور شائد غیروں کے زیر اثر اب یہ زبان روبہ زوال ہے
    بہرکیف پاکستان کی سرکاری زبان انگریزی ہی رکھی گئی تاکہ سرکار انگریزوں کے ہی رہے اور ایسا ہی ہے
    چنانچہ اسی مناسبت سے تقریباّ تمام سیاسی جماعتوں نے اسکی مشقیں عرصہ دراز سے ہی شروع کررکھی ہیں
    اور اپنی جماعت کا نام تک انگریزی میں رکھا ہؤا ہے

    ملاحضہ ہو ، چند جماعتوں کے نام

    مسلم لیگ(Muslim League)
    اس میں “لیگ“ انگریزی کا لفظ ہے

    پاکستان پیپلز پارٹی (Pakistan Peoples Party)
    اس میں پیپلز اور پارٹی دونوں انگریزی

    متحدہ قومی مومنٹ (Mutahida Qaumi Movement)
    عام طور پر اردو “اسپیکنگ“ والوں کی نمائندہ جماعت کے نام بھی مکمل اردو میں نہیں “مومنٹ“ انگریزی سے
    سمجھ میں یہ بات نہیں آئی کہ لفظ "متحدہ" کی جگہ "یونائٹڈ" کیوں نہ رکھا ؟؟

    عوامی نیشنل پارٹی (Awami National Party)
    نیشنل اور پارٹی ، انگریزی
    "عوامی" کی بجائے "پبلک" یا "پیپلز" ہی رکھ لیتے


    البتہ کچھ جماعتیں ایسی ہیں جنکا نام خالصتاّ اردو میں ہے

    جماعت اسلامی
    پاکستان تحریک انصاف
    جمعیت علماء اسلام

    پر ادھر بھی مسئلہ یہ ہے کہ انکو جب مختصر کرکے بلایا جاتا ہے تو یہ بھی انگریزی میں
    پی ٹی آئی (PTI)
    جے یو آئی (JUI)

    دیگر جماعیں
    پی ایم ایل ۔این ، (PML-N)
    پی ایم ایل- کیو (PML-Q)
    پی پی پی (PPP)
    ایم کیو ایم (MQM)
    اے این پی (ANP)

    البتہ اس معاملے میں جماعت اسلامی وہ منفرد جماعت ہے جسکو عام طور پہ اسکے حقیقی نام سے پکارا جاتا ہے یعنی پورا نام
    جماعت اسلامی نہ کے “جے آئی“

    اسکے علاوہ غیر سیاسی جماعت میں "جماعتہ الدعوۃ" کو بھی پورا بولا اور لکھا جاتا ہے


    پتہ نہیں کب انگریزی کا بخار اترے گا

    واللہ اعلم
     
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    متحدہ کی جگہ یونائیٹڈ رکھتے تو ایم کیو ایم کی جگہ یو کیو ایم ہو جاتا!

    جبکہ پارٹی ایم کیو ایم کے نام سے پہلے ہی مقبول تھی اور خاص مصلحت کی بنا پر ایم کیو ایم (مہاجر قومی موومنٹ) کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کرنا پڑا۔ یوں اسی مخفف کو نئے نام پر فٹ کیا گیا۔
     
  3. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    میں‌نے کہیں پڑھا تھا کہ اُردو ترکی کا لفظ ہے اور معنی فوج یا لشکر کے ہیں، شاید اسی لئے اس "لشکر" میں تمام زبانیں سوار ہیں۔
    کچھ لفظ سندھی کے کچھ انگریزی و فارسی اور کچھ عربی کے۔ اس کے اپنے کوئی الفاظ نہیں۔
    بہر حال یہ تو زمانے کے ساتھ ساتھ بدلتی جا رہی ہے۔
     
  4. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    صرف ’’نام‘‘ ہی ’’انگریزی‘‘ نہیں ہیں بلکہ ’’کام‘‘ بھی ’’انگریزی‘‘ ہی ہیں۔
     
  5. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    ہاں ، یہ تو ہے مگر یہ بدلاؤ صرف انگریزی میں ہی کیوں؟؟؟
    اردو ۔۔۔عربی کے زیادہ قریب ترین ہے ۔۔۔۔اسکے الفاظ کو زیادہ اہمیت دینی چاہیئے تھی ۔۔۔
     
  6. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    یہ تو ہے
     
  7. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    زبردست تجزیہ ھے۔
     
  8. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    شیئرنگ کا شکریہ
     
  9. فراز اکرم

    فراز اکرم -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    193
    مسلم لیگ میں صرف لیگ نہی بلکہ مسلم بھی انگریزی والا ہی ہے.

    اور اگر مسلم لیگ کا اردو ترجمہ کیا جائے تو وہ جماعت اسلامی بنتا ہے.
     
  10. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں