شوہر کی حددرجہ خدمت۔۔۔.اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کا واقعہ

ام احمد نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏جون 8, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    شوہر کی حددرجہ اطاعت میں یہ بات بھی شامل ہے کہ خاتون اس کی خدمت گزار بیوی بن کر رہے۔

    شادی کے بعد مرد یہ چاہتا ہے کہ اس کی بیوی اس کی خدمت گزاربن جائے ۔ اس کے کھانے پینے ، سونے جاگنے ، اٹھنے کا شیڈول اس کی بیوی کے پاس ہو۔ باوقت اسے لباس ملے، وقت پرکھانا اس کے سامنے حاضر ہو، اسے خود جو تے پالش کرنے، اور لباس ...استری کرنے کی ضرورت محسوس نہ ہو ۔ ظاہر ہے جو بیوی خدمت گزار ی کا جذبہ لے کر ا س کے گھر آئی ہو وہ مرتے دم تک اس کے ساتھ رہے گی، اس کے بغیر خاوند کا ایک دن گزارنا بھی مشکل ہو جائے گا اور یہی ایک عورت کی کامیابی ہے کہ اس کا خاوند اس کے بغیر ایک دن بھی گزارنے سے عاجز ہو جائے اور یہ درجہ خدمت گزاری کے بغیر نہیں مل سکتا۔

    صحابیات اپنے شوہروں کی خدمت گزاری کا کس قدر جذبہ رکھتی تھیں، اس بارے میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی بیٹی اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی بہن حضرت اسماء رضی اللہ عنہا کا درج ذیل بیان قابل غور ہے، وہ فرماتی ہیں کہ

    ”زبیربن عوام رضی اللہ عنہ نے مجھ سے شادی کی تو ان کے پاس ایک اونٹ اور گھوڑے کے سوا روئے زمین پر کو ئی مال، کو ئی غلام اور کوئی چیز نہ تھی۔ میں ہی ان کا گھوڑا چراتی، اسے پانی پلاتی، ان کا ڈول سیتی اور آٹا گوندھتی تھی، میں اچھی طرح روٹی پکانا نہیں جانتی تھی چنانچہ کچھ انصاری لڑکیاں جو بڑی سچی تھیں، میری روٹیاں پکا جاتی تھیں۔ زبیر رضی اللہ عنہ کی وہ زمین جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دی تھی ، اس زمین سے میں کھجور کی گھٹلیاں سر پر لاد کر لایا کر تی تھی جبکہ یہ زمین گھر سے دومیل دور تھی۔

    اس کے بعد میرے والد (حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ) نے ایک غلام میرے پاس بھیج دیا جو گھوڑے کی دیکھ بھال کا سب کا م کرنے لگا اور میں بے فکر ہوگئی۔ گویا والد ماجد نے (غلام بھیج کر )مجھ کو آزاد کر دیا۔“

    (صحیح بخاری : کتاب النکاح :باب الغیرة۔۔۔(حدیث۵۲۲۴)صحیح مسلم : کتاب السلام (حدیث ۲۱۸۲)احمد (ج۴ص۵۲۲) .
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جزاک اللہ خیرا.
     
  3. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    الحمد للہ رب العالمین۔
    اے اللہ ہماری بہن بیٹیوں کو بھی
    اُمہات المؤمنین اور پاکیزہ عورتوں کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرما دے۔ آمین۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    قابل غور بات۔۔
    اگرچہ اسلام نے عورت کے کاموں کی حد بندی نہیں کی۔ لیکن اگر ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کا مطالعہ کریں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نہ صرف اپنا کام خود کرتے بلکہ گھر کے مختلف کاموں میں امھات المؤمنین رضوان اللہ علیھن کا ہاتھ بٹاتے۔ لیکن افسوس آج حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دعوے دار بھی انکی تعلیمات سے غافل نہ صرف عورتوں پر خود سے زیادہ بوجھ لاد دیتے ہیں بلکہ انہیں کسی کام میں ذرا سی بھی اونچ نیچ کی گنجائیش نہیں دیتے۔
    یہ بالکل حقیقت ہے کہ اکثر لوگ اسی ذہنیت کا شکار ہیں۔ آج ہمارے اکثر مردوں کی سوچ یہی ہے کہ انکی عورت جاب بھی کرے جس سے انکے گھر کا خرچ چلتا رہے اسکے علاوہ بچے بھی سنبھالے انکی خدمت گذاری میں بھی کوئ کمی نہ آنے دے۔ اور خود جناب صاحب اٹھ کر پانی پی لینے کو بھی اپنی توہین سمجھ کر آرڈر پر آرڈر کرتے چلے جائیں۔ کسقدر ظلم اور زیادتی ہے۔ اور اگر کوئ صاحب بصیرت سمجھدار انسان پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے اپنی بیوی کے کاموں میں اسکا ہاتھ بٹا دے تو اسے نہ صرف رن مریدی جیسے القابات سے نوازا جاتا ہے بلکہ الٹا اسکی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے اسکی بیوی کو برا بھلا کہا جاتا ہے۔
    اللہ تعالیٰ ہمارے ایسے مردوں کو ہدایت عطا فرمائے اور انہیں انکی بیویوں کے معاون و مدد گار بنائے۔ انہیں اپنے کام خود کرنے کی سمجھ عطا فرمائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا
     
  7. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    جزاک اللہ خیرا.
     
  8. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
  9. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاك الله خيرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں