عرفہ کی فضیلت / یومِ عرفہ کا روزہ

باذوق نے 'ماہ ذی الحجہ اور حج' میں ‏دسمبر 17, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    یومِ عرفہ کی فضیلت / یومِ عرفہ کا روزہ

    عرفہ کے دن کی خاص فضیلت ، احادیث میں بیان کی گئی ہے۔
    یومِ عرفہ کے ایک دن کے روزے سے اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے 2 سال کے گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔

    حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا :
    میں امید رکھتا ہوں کہ یوم عرفہ کے روزہ سے سالِ آئیندہ اور سالِ گذشتہ ، دو سال کے گناہ اللہ تعالیٰ معاف کرتا ہے اور یومِ عاشورہ کے روزہ سے صرف ایک سال گذشتہ کے گناہ معاف ہوتے ہیں۔
    صحیح مسلم ، كتاب الصیام ، باب : استحباب صيام ثلاثة ايام من كل شهر وصوم يوم عرفة وعاشوراء والاثنين والخميس ، حدیث : 2803
    (ابوداؤد ، ترمذی ، نسائی ، ابن ماجہ ، مسند احمد)

    ایک حدیث کے مطابق ، قرآن میں اللہ تعالیٰ نے یومِ عرفہ کی قسم کھائی ہے۔

    حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ
    نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    (سورہ الفجر کی آیات 1 تا 3 :
    وَالْفَجْرِ ۔ وَلَيَالٍ عَشْرٍ ۔ وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ ۔
    قسم ہے فجر کی ! اور دس راتوں کی ! اور جفت اور طاق کی !
    کی تشریح میں )
    دس راتوں سے مراد عشرہ ذی الحج ہے ، شفع سے مراد یوم النحر ہے اور وتر سے مراد یومِ عرفہ ہے ۔
    مسند احمد ، المجلد الرابع ، تابع مسند جابر بن عبداللہ رضي الله تعالى عنه ، حدیث : 13987

    صحیح مسلم میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ۔۔۔
    نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
    کوئی دن ایسا نہیں جس میں اللہ تعالیٰ یومِ عرفہ سے زیادہ اپنے بندوں کو جہنم سے رہائی دے ، اللہ تعالیٰ ان کے قریب ہو جاتا ہے اور پھر فخر کے طور پر فرشتوں سے پوچھتا ہے کہ : ان لوگوں کو (میری رحمت و مغفرت کے سوا) کیا چاہئے ؟
    صحیح مسلم ، كتاب الحج ، باب : في فضل الحج والعمرة ويوم عرفة
     
  2. سوری

    سوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2007
    پیغامات:
    730
    جزاک اللہ
     
  3. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  4. کمانڈر فہد

    کمانڈر فہد -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 29, 2009
    پیغامات:
    391
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    فہد بھائی ! باذوق کے ساتھ ساتھ آپ کا بھی شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ ہمیں دو سال بعد یاد دلایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ان شاءاللہ کل کا روزہ رکھنے کا میرا ارادہ ہے ۔ اللہ ہم سب کو توفیق دے ۔ آمین ثم آمین
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت عمدہ ، اللہ تعالی ہم سب کو یہ روزہ رکھنے اور اس دن کی برکتیں سمیٹنے کی توفیق دے ۔
     
  7. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    بہت شکریہ
    کل میں بمع اپنی دھرم پتنی کے روزہ رکھوں گا۔ ان شاءاللہ
    والسلام علیکم
     
  8. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاک اللہ خیر باذوق بھائی، اللہ تعالیٰ ہم سب کو روزہ رکھنے کی توفیق دے۔ آمین۔
     
  9. لالکائی

    لالکائی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 15, 2008
    پیغامات:
    175
    جزاک اللہ
     
  10. لالکائی

    لالکائی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 15, 2008
    پیغامات:
    175
    بہت وقت پہ یاد دلایا ہے ۔ شکریہ
     
  11. گل خان

    گل خان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 5, 2007
    پیغامات:
    515
    شکریہ جناب
     
  12. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    جزاک اللہ خیرا شکریہ بہت ہی اہم دن کے بارے میں بتانے کا۔
     
  13. سپہ سالار

    سپہ سالار -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    2,018
    جزاک اللہ
     
  14. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں