ایام رمضان کے لیے خاص غیر مستند دُعائیں

ساجد تاج نے 'ضعیف اور موضوع احادیث' میں ‏جولائی 29, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    جزاک اللہ خیرا.
     
  3. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    جزاک اللہ خیرا.
     
  4. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    مختصر یہ کہ
    رمضان کا پہلا عشرہ رحمت دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنم سے آزادی کا ہے
    شیخ البانی فرماتے ہیں کہ یہ روایت سخت ضعیف ہے
    اسکی سند میں سلام بن سلیمان بن سوار منکر الحدیث راوی ہے

    ساجد بھائ یہ سوال میں نے کل ھی یہاں شیخ طاھر رفیق صاحب سے کیا تھا شائید آپ کی نظر سے نہیں گزرا آپ میر ے سوال کےکاجواب آج ھی انہوں نے دیا ھے خود بھی پڑھ لیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    ایک دعا میں بھی لکھ دیتا ہوں عربی کسی عربی دان سے بنوا لیں

    اے اللہ ۔۔۔۔۔۔۔ زرداری، راجہ پرویز اشرف اور احمد مختار کو ہدایت عطا فرما
     
    Last edited by a moderator: ‏جولائی 30, 2012
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بھائ کیا باقی تمام سیاستدان ہدایت یافتہ ہیں۔ مانا کہ بے ہدایتی میں یہ صاحبان بہت آگے ہیں مگر دوسرے بھی ان سے کجھ کم نہیں۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
     
  7. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    ہر نبی کی حرص ہوتی ہے کہ اُن کی تمام کی تمام اُمت ہدایت یافتہ ہو جائے۔
    سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے خاص اپنی اولاد کے لئے دعا مانگی تو جواب ملا:
    قَالَ اِنِّىْ جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ اِمَامًا۝۰ۭ قَالَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِىْ۝۰ۭ قَالَ لَا يَنَالُ عَہْدِي الظّٰلِــمِيْنَ (البقرة:124)
    (اللہ رب العزت نے) فرمایا کہ میں تم کو لوگوں کا پیشوا بناؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ (پروردگار) میری اولاد میں سے بھی (پیشوا بنانا)۔ اللہ نے فرمایا کہ ہمارا اقرار ظالموں کے لیے نہیں ہوا کرتا ۔

    رسول اللہ ﷺ نے دُعا مانگی: اے اللہ! عمر بن ہشام یا عمر بن خطاب (دونوں میں سے کسی) ایک کو نعمت اسلام سے مالا مال فرما دے۔ اللہ تعالیٰ عالم الغیب والشہادة نے عمر بن خطاب (رضی اللہ عنہ) کو چن لیا۔

    فلسفہ: اگر سبھی ہدایت یافتہ ہو جائیں تو برائی کی پہچان ہی مٹ جائے۔

    اللہ ہی جانتا ہے کہ کون ہدایت کے قابل ہے لہٰذا جس کے لئے چاہے دعا کو قبول فرمالے۔
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    کیا ایسی کوئ حدیث ھے - URDU MAJLIS FORUM
     
  9. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    [font="alvi nastaleeq v1.0.0"]یہ روایت سندا تو ضعیف ہے ہی لیکن معنا بھی غلط ہے اسکے بر عکس یہ حدیث دیکھیں:

    [font="al_mushaf"]حدثنا أبو كريب محمد بن العلاء بن كريب حدثنا أبو بكر بن عياش عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة : قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا كان أول ليلة من شهر رمضان صفدت الشياطين ومردة الجن وغلقت أبواب النار فلم يفتح منها باب وفتحت أبواب الجنة فلم يغلق منها باب وينادي مناد يا باغي الخير أقبل ويا باغي الشر أقصر ولله عتقاء من النار وذلك كل ليلة قال وفي الباب عن عبد الرحمن بن عوف و ابن مسعود و سلمان[/font]

    حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ رمضان المبرک کی پہلی رات تمام شیاطین و جن اپنی صفین بنا لیتے ہیں اور جہنم کے تمام دروازے بند کر دیے جاتے ہیں پھر ان میں سے کوئ دروازہ نہیں کھولا جاتا۔ اور جنت کے تمام دروازے کھول دیے جاتےہیں پھر ان میں سے کوئ دروازہ بند نہیں کیا جاتا۔ پھر ایک پکارنے والا پکارتا ہے کہ اے نیکی کے طلبگار آگے آ اور اے برائ کے طلبگار پیچھے ہٹ جا اور اللہ ہی کے لیے ہے جہنم سے آزاد کرنا اور یہ ہر رات ہوتا رہتا ہے۔
    اس حدیث کو امام ناصر الدین البانی نے صحیح کہا ہے۔

    [font="al_mushaf"]حوالہ: صحیح سنن الترمذی۔ 1/209[/font]

    اب دیکھیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے ہیں کہ جہنم سے آزاد کرنے کی منادی رمضان کے شروع ہوتے ہی لگا دی جاتی ہے اور ایسا ہر رات ہوتا رہتا ہے مطلب کہ جب تک رمضان جاری رہتا ہے۔ جبکہ اوپر مذکورہ ضعیف روایت میں اس بات کو دس دنوں میں مقید کردیا گیا ہے۔۔
    [/FONT]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    بابر بھائی آپ اگر پاکستان میں ہوتے تو آپ کو اس دعا کی سمجھ آتی۔ اس ملک کا کیا بنے گا جہاں پانچ منٹ کے لیے لائیٹ آتی ہو اور دو دو گھنتے بند رہتی ہو۔۔۔ وہ بھی لاہور جیسے بڑے شہر میں۔ اور دیہاتوں میں اڑتالیس اڑتالیس گھنٹے کے بعد صرف آدھ گھنٹی کے لیے لائیٹ آتی ہے اور وہ بھی اتنی گرمی میں۔۔۔۔
     
  11. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا سسٹر
    رہنمائی کے لیے شکریہ

    یقینا ان دُعائوں کو بیشتر لوگ کثرت سے پڑھا کرتے تھے بلکہ پڑھا کرتے ہیں‌جن میں‌ سے میرا بھی شمار تھا لیکن شاید آج کے دن ہی میری اصلاح اللہ کے ہاتھوں لکھی تھی۔ جو کہ سچ بات سامنے آگئی اللہ تعالی مجھے حق راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے

    آمین

    جزاک اللہ‌ خیرا

    یقینا بھائی سوچنے والی بات تھی / ہے کہ جہنم سے آزادی کو صرف دس دن ملے مگر اوپر آپ نے جو حدیث شیئر کی اُس سے ثابت ہوتا ہے کہ میری پیش کردہ دُعائیں ضعیف ہیں ۔ بے حد شکریہ رہنمائی کرنے کے لیے

    یقینا ایسا ہی ہوتا ہے جیسا کہ آپ فرما رہے ہیں ۔ نماز کے ٹائم لائٹ نہیں‌ہوتی ۔ سحری کے فورا بعد لائٹ چلی جاتی ہے، افطاری سے کچھ دیر پہلے لائٹ آتی ہے اکثر تراویھ کے ٹائم پر لائٹ چلی جاتی ہے۔ گرمی کی شدت تو ہے ہی لیکن لائٹ کی وجہ سے پاکستان بھر میں بہت بُرا حال ہے اور کرنے والا کوئی کچھ بھی نہیں
    [/FONT]
     
  12. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بھائ اہل الحدیث یقینا میں آپ کے احساسات کو سمجھ رہا ہوں۔ ذرا دوبارہ میری عرض پر غور فرمالیں۔ یقینا بجلی کا نہ آنا بلکہ جانے کے دو طویل وقفوں کے درمیان آجانا اور پھر چلے جانا یقینا بہت اذیت کا باعث ہے۔ اگر اس کے ذمہ دار یہی تینوں حضرات ہیں تو انہیں اپنے آپ پر مسلط کرنے والے ہم اور آپ ہی تو ہیں۔ اور اگر یہ چلے جائیں گے تو کیا دوسرے آنے والے کوئ دودھ کے دھلے ہوۓ ہیں کہ ان کے آنے سے ہر طرف ہریالی ہی ہریالی ہوجاۓ گی۔ اور ان کے آنے سے دن اور رات کی تمیز ہی مشکل ہو جائے گی۔ کہ رات میں بھی دن کا سما ہو جاۓ گا۔
    یہی میری گذارش تھی کہ ہم ان کی ہدایت کی دعا مانگنے کا ساتھ دوسروں کے لیۓ بھی دعا مانگ لیں تاکہ سب ہی ہدایت یافتہ ہوجائیں۔
     
  13. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    ساجد بھائ دعائیں غلط نہیں بلکہ انکی دس دس دنوں میں تخصیص غلط ہے۔ آپ ان دعائوں کو جب مرضی پڑھیں کثرت سے پڑھیں لیکن اس تخصیص کے ساتھ نہیں کہ پہلی دعا پہلے عشرے میں دوسری دوسرے میں اور تیسری تیسرے میں۔ آپ تینوں کو پڑھیں۔ہر دن پڑھیں۔ انکے علاوہ بھی جتنی مسنون دعائیں یاد ہوں وہ بھی پڑھیں۔
     
  14. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا محسن بھائی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں