کیا عریانی ستر ہو سکتی ہے ؟ اوریا مقبول جان

ابوعکاشہ نے 'مضامين ، كالم ، تجزئیے' میں ‏اگست 2, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,921
    کیا عریانی ستر ہو سکتی ہے ؟

    اوریا مقبول جان

    کچھ عرصہ قبل مشہور تجزیہ نگار''حسن نثار'' نے دنیا نیور کے ایک پروگرام میں '' پردہ '' اور '' داڑھی سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم '' پر انتہائی گھٹیا قسم کی بکواسات کی تھیں ۔ جس کاکچھ جواب '' اوریا مقبول جان '' نے اپنے اس کالم میں دینے کی کوشش کی ہے ۔


    ـ ـ ـ ـ مجھے انتہائی دکھ اس وقت ہوا جب یہ کہا گیا کہ پردہ دراصل عرب میں روایت تھی جسے اسلام نے قائم رکھا ـ مجھے دنیائے عرب کی کوئی بھی تاریخ نکال کر دکھا دیں کہ عرب کے قبائلی معاشرے میں عورتیں اسلام سے پہلے پردہ کرتی تھیں ـ یہ میرے آقا سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک بہتان ہے ـ آپ نے اس بے راہ معاشرے کو جس میں کعبے میں لٹکے ہوئے قصیدے فحش نگاری کے سوال کچھ نہ تھے ـ حیاء'' شرم '' عصمت اور حجاب کا درس دیا ـ انسانی معاشرے میں ستر اس کی پہچان ہے ـ انسان عریانیت پر چونکتا ہے ـ البتہ کتوں کے غول نے کبھی مڑ کر بھی نہیں دیکھا کہ سڑک کے کنارے کونسا کتا کیا کر رہا ہ ـ خنزیروں کے ٹولے گھومتے ہیں اور کوئی آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتا کہ ہم میں عریانیت ہے یا ہم میں سے کون ہے جو سرعام غیراخلاقی حرکات کر رہا ہے ـ


    مزید پڑھیں ۔ ۔ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابوعمر

    ابوعمر محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 23, 2007
    پیغامات:
    171
    اُن نوجوانوں کی عقلوں پر تعجب ہے جو حسن نثار جیسے مخبوط الحواس شخص کو ایک '' عظیم دانشور '' سمجھتے ہیں۔ دین کی سمجھ تو بہت دور کی بات، یہ آدمی تو معمولی سوجھ بوجھ کا حامل بھی نہیں ۔ احمقوں کی طرح گلا پھاڑ پھاڑ کر مسائل کی نشاندھی کرنے والے اور مغرب سے مرعوب اس شخص کو کاش کوئی بتائے کہ مسائل کا رونا تو تھڑے پر بیٹھنے والا مزدور بھی روتا ہے اور بہت سو سے اچھا روتا ہے لیکن اصل دانشور تو وہ ہے جو ان مسائل کا حل پیش کرے۔

    اللہ کے دین کے یہ دشمن اپنی پھونکوں سے اسے بھجا نہ سکیں گے ان شاءاللہ
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    حسن نثار اسی غول ، اسی ٹولے سے تعلق رکھتا ہے جس کا اس عمدہ کالم کی آخری سطور میں ذکر ہے ۔ اس ٹولے کو دلائل سے افاقہ نہیں ہو سکتا ۔ خدا ہی ان کو ہدایت دے ۔
    [qh] أَفَرَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَهَهُ هَوَاهُ وَأَضَلَّهُ اللَّهُ عَلَى عِلْمٍ وَخَتَمَ عَلَى سَمْعِهِ وَقَلْبِهِ وَجَعَلَ عَلَى بَصَرِهِ غِشَاوَةً فَمَنْ يَهْدِيهِ مِنْ بَعْدِ اللَّهِ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ[/qh]سورۃ الجاثیہ
    ترجمہ : کیا آپ نے اسے بھی دیکھا؟ جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا معبود بنا رکھا ہے اور باوجود سمجھ بوجھ کے اللہ نے اسے گمراه کردیا ہے اور اس کے کان اور دل پر مہر لگادی ہے اور اس کی آنکھ پر بھی پرده ڈال دیا ہے، اب ایسے شخص کو اللہ کے بعد کون ہدایت دے سکتا ہے؟

    مغرب سے مرعوب ’’نیم دانش ورصحافی‘‘ اتنا نہیں جانتے کہ جو دلائل وہ اسلامی حجاب کے خلاف دیتے ہیں وہی دلائل مغرب کا ایک طبقہ سرے سے انسانی لباس کے خلاف دیتا ہے۔ وہ جنگلی جانوروں میں ہونے والی ہر چیز کو فطری قرار دے کر کرنا چاہتے ہیں ۔ حجاب نہیں تو چادر کیوں ؟ اور پھر دوپٹہ بھی کیوں ؟ وہ بھی کلچر کا مسئلہ قرار پائے گا۔۔۔ اور رفتہ رفتہ مزید کیوں ۔۔۔ کہاں رکے گا یہ سلسلہ ؟ اور کس دلیل سے ؟ ۔۔۔ اس سب کا کیا جواب ہے ان کے پاس ؟ ممکن نہیں کہ وقت بے وقت مغربی افکار کی جگالی کرنے والا حسن نثار جنگلی تہذیب کی اس کھلی حقیقت سے بے خبر ہو۔ اگر بے خبر ہے تو اسے تحقیق کے دعوؤں پر شرم آنی چاہیے اور نئے سرے سے تہذیبِ مغرب اور اس کے فلسفے کا مطالعہ مکمل کرنے تک اپنی ڈھیٹ شکل گم کر لینی چاہیے ۔ آج یہ خدا کے دشمن ان جنگلیوں کی اندھی تقلید میں خدا کے الہامی احکامات کا مذاق اڑانے میں یہاں تک آئے ہیں کل یہ مرعوبیت ان کی اگلی نسل کو اس رسوا کن جنگلی ’’تہذیب‘‘ کی پاتال تک بھی پہنچا دے گی ۔ یہی شیطان کا اصل مقصد ہے اور سورۃ الاعراف میں شیطان کی اسی صفت سے اللہ سبحانہ و تعالی نے ہمیں خبر دار کیا ہے ۔

    [AR] يَا بَنِي آدَمَ قَدْ أَنْزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا يُوَارِي سَوْآتِكُمْ وَرِيشًا وَلِبَاسُ التَّقْوَى ذَلِكَ خَيْرٌ ذَلِكَ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُونَ [/AR]
    اے آدم (علیہ السلام) کی اوﻻد ہم نے تمہارے لئے لباس پیدا کیا جو تمہاری شرم گاہوں کو بھی چھپاتا ہے اور موجب زینت بھی ہے اور تقوے کا لباس، یہ اس سے بڑھ کر ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہے تاکہ یہ لوگ یاد رکھیں
    [AR] يَا بَنِي آدَمَ لَا يَفْتِنَنَّكُمُ الشَّيْطَانُ كَمَا أَخْرَجَ أَبَوَيْكُمْ مِنَ الْجَنَّةِ يَنْزِعُ عَنْهُمَا لِبَاسَهُمَا لِيُرِيَهُمَا سَوْآتِهِمَا إِنَّهُ يَرَاكُمْ هُوَ وَقَبِيلُهُ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَوْنَهُمْ إِنَّا جَعَلْنَا الشَّيَاطِينَ أَوْلِيَاءَ لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ[/AR]
    اے اوﻻد آدم! شیطان تم کو کسی خرابی میں نہ ڈال دے جیسا اس نے تمہارے ماں باپ کو جنت سے باہر کرا دیا ایسی حالت میں ان کا لباس بھی اتروا دیا تاکہ وه ان کو ان کی شرم گاہیں دکھائے۔ وه اور اس کا لشکر تم کو ایسے طور پر دیکھتا ہے کہ تم ان کو نہیں دیکھتے ہو۔ ہم نے شیطانوں کو ان ہی لوگوں کا دوست بنایا ہے جو ایمان نہیں ﻻتے۔ (سورۃ الاعراف)

    یہ بے چارے دانش ور نہیں قرآنی اصطلاح میں ’’ شیطان کے دوست ‘‘ ہیں ۔ طرفہ تماشا ہے کہ ہر وقت تحقیق کا رونا رونے والے یہ نام نہاد دانش ور اتنے بنیادی ایشوز میں پوری ڈھٹائی سے مغرب کے اندھے گونگے بہرے مقلد ہیں ۔ ان کا ایمان کہاں پہنچ گیا کہ قرآنی احکامات کی بھی پرواہ نہ رہی ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    حسن نثار ہوری بکواس فرمیندے نیں
    حضرت رئیس المنافقین فیر تساں تے ناجی صاحب نے قمیضاں پا کے پروگرام کیوں کیتا ؟؟؟:00003:

    http://youtu.be/R2ISdauO9WQ?t=17m54s

    http://youtu.be/R2ISdauO9WQ?t=24m53s
    سرکار آپ بیگم سمیت وہاں شفٹ ہو جائیں پاکستان کو اپنے وجود سے پاک کردیں ! :00003:
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    نستغفر اللہ و نتوب الیہ ۔ یہ شخص پاگل ہے۔ کسی نے اس پروگرام میں اس کے اقوال خبیثہ یہاں جمع کیے ہیں۔

    http://www.youtube.com/watch?v=5y8B5j57xh4
     
  6. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,050
    حسن نثار ایک تو رافضی ہے خبیث اور دوسرا اغیار کا زر خرید "کتا" جو ان کی تعریف و توصیف بیان کرتے نہیں تھکتا اور مشن یہ ہے کہ اسلام کا بھی حلیہ مزید بگاڑ دیا جائے۔۔۔
    کوئی پوچھے گا کہ چند سال قبل جس کے پاس صرف ایک ٹوٹی سی سائیکل تھی، آج فارم ہاؤسز کا مالک اور علیحدہ بستیاں بسانے والا کیسے بن گیا؟


    حسن نثار ٹن ماحول میں

    اخلاق عالیہ کی ایک اور مثال
     
  7. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,939
    یہ ان شیاطین الإنس میں سے جو "یوسوس فی صدور الناس" کا کام سر انجام دیتے ہیں !
     
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,318
    استفر اللہ العظیم ۔
    محترم شیخ رفیق طاہر صاحب سے میرا سوال ہے کہ کیا ان خیالات کے حامل انسان کو ہم مسلمان کہہ سکتے ہیں۔ جو کہ اسلامی احکامات پر کھلم کھلا تنقید اور ان سے بے زاری کا اظہار کر رہا ہے۔
     
  9. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    دوسروں کو منافق کہتا ھے سب سے بڑا منافق حسن نثارخود ھے جس ملک اور قوم پہ لعنت بھیجتا ھے اسی ملک کے چینلوں کی کمائی کھا رھا ھے؟ تم دفعان ہو جاؤ پاکستان سے اگر اس پہ لعنت کا اتنا شوق ھے باھر جا کر پورا کرو ۔ پاکستان اور پاکستانیوں پہ لعنت بھیجتے ہو تم پہ سارے پاکستان اور پاکستانیونکی ہزار لعنت !!! پوچھتا ہے کون سی مسلم امہ ؟ کیونکہ اس لعنتی کا مسلم امہ سے کوئی رشتہ نہیں ڈالر کھرے کرنے کے لیے مسلمان بنا ہوا ہے یہ اور اس کا چینل جیوGeo سب سے بڑے لعنتی ھیں ۔ دوسروں کو گالم گلوچ لعنت مار مار کر دنبہ بنانے کا شوقین ھے یہ انتہاپسند ی نہیں؟؟؟
     
  10. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,939
    قد بدت البغضاء من أفواھھم ‘ وما تخفی صدورھم أکبر !
    أباللہ وآیاتہ ورسولہ کنتم تستہزؤن ‘لا تعتذروا قد کفرتم بعد إیمانکم !!!
     
  11. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,921
    ابھی حال میں ایک اورپروگرام میں حسن نثار نے اپنی اسی بات کو پھر دہرایا اور کہا کہ جو لوگ حسن نثار کی اس بات پر اعتراض کر رہے ہیں کہ '' عریانی ستر ہوسکتی ہے '' پاگل اور بیوقوف ہیں کہ انہیں میری اس بات کا صحیح ادراک نہیں ہو سکا ۔

    دراصل پاکستانی عوام کی کثیر تعداد کے پاس صحیح علم نہیں ، آدھی سے زیادہ عوام جاہل ہے ، نصف مغرب اور امریکہ سے مرعوب ہے ، باقی ایک ہی طبقہ علماء کا بچ گیا تو وہ اس طرف نہیں آتے کہ حسن ںثار جیسے پاگل اور نفسیاتی مریضوں کوجواب دیں ،سب کو اپنی عزت پیاری ہے ،تو پھر کون ان منافقوں کو لگام دےـ

    ملوکیت کو زہر اور جمہوریت کو نعمت سمجھنے والے کسی عرب ملک کی ایک مثال دے دیں کہ جہاں کسی نے اس طرح کی بکواس کی ہواور اس کے بعد ڈھٹائی سے اس پر قائم رہا ہو-داڑھی رکھنا یا نہ رکھنا اور پردہ کرنا یا نہ کرنا اپنی اپنی مرضی کی بات ہے ـ کوئی زبردستی نہیں ـ لیکن یہ کہاں کا انصاف ہے کہ اس طرح پردہ اور داڑھی کو اسلام کے ارکان سے خارج کیا جائے اور جاہلانہ گفتگوکی جائے کہ یہ عرب کا کلچر تھا ـ

    پوسٹ نمبر پانچ میں شیئر کی گئی ویڈیو کے آخر میں ایک اہم نکتہ کی طرف نشاندہی کی گئی کہ حسن نثار جب ''حجاب '' اور '' داڑھی پر گفتگو کررہا تھا تو اس کے چہرے کے تاثرات سے اندازا لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اسلام اور مسلمانوں سے کتنی نفرت کرتا ہے ـ انسان کے اندر جو کچھ ہوتا ہے وہی باہر آتا ہےـ خود ہی اندازا لگا لیں کہ کون منافق ہے اور کون مسلمان ـ میرے نزدیک صرف حسن نثار نہیں ہی مجرم نہیں بلکہ ہر وہ نیوز چینل اور اخبار بھی اس جرم میں برابر کے حصہ دارہے جو حسن نثار کی خباثت کو شائع یا نشرکرتا ہے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    بارک اللہ محترم شیخ رفیق طاہر صاحب

    یہ تو ایک شخص کی حالت ہے جوکہ اللہ تعالیٰ کے فرامین عالیہ کے مطابق واضح کفر میں داخل ہو چکا ہے
    بہت سے ایسے بھی ہیں جو ’’تقیہ‘‘ کئے ہوئے ہماری گلی کوچوں، محلوں، آبادیوں، شہروں اور مجلسوں میں بھی تشریف فرما ہیں۔ جو فی الحال ظاہر تو نہیں ہوئے۔ دیکھیے اللہ تعالیٰ کب اُن کو ’’ننگا‘‘ کرتا ہے۔
    اے اللہ! ہم کمزوروں کو حق کا حق ہونا دیکھا دے، سمجھا دے، اور اس پر عمل کرنا سکھا دے۔ اور باطل کے باطل ہونے پر ہمیں مطلع فرما دے، اس سے بچنے کے لئے ہماری رہنمائی فرما اور ہمیں توفیق عطا فرما دے کہ ہم دنیا بھر کے باطل سے بچ سکیں۔ ان ربی لسمیع الدعا۔ آمین یارب العالمین۔
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    حسن نثار جیسے لوگ یورپ و امریکا کے اس پہلو پر کبھی نہیں بولتے حالاں کہ خود بھی اولاد جوان ہوتی دیکھ کر پاکستان کا رخ کرنے میں عافیت محسوس کرتے ہیں
    “They do not have a word for ‘ghairat’ in English,”
    DAWN.COM
     
  14. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,050
  15. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    حجاب والے پروگرام کا میزبان بھی نذیر ناجی کا بیٹا ہے انیق ۔ ہمارے بچپن میں گھٹیا قسم کا ایکٹر تھا اب قرآنی آیتوں میں معنوی تحریف پر مامور ہے ۔ لا اکراہ فی الدین جو جی میں آئے کرو۔
     
  17. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,050
    ہمارے بچپن میں‌یہ گانے بجانے کا کام بھی کیا کرتا تھا ٹی وی پر
     
  18. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,318
    یعنی بیٹا باپ سے بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
     
  19. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    گھٹیا!

    یہ بھی جیو نیوز کا ملازم ہے!
     
  20. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    سب دوستوں کی خدمت میں عرض ہے کہ : حل مطلوب ہے۔ ایسے کام نہیں بنے گا۔

    کس کے ذہن میں‌ کیا کیا حل آتا ہے۔ وہ بھی شیئر کریں

    شکریہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں