اللہ کرے ھم ایساکریں آمین

ام محمد نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏اگست 24, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    اگریسو ہوئے بغیر حوالہ مانگا جاسکتا ہے
    سبحان اللہ لکھنا بھی گھاٹے کاسودا نہیں
    آپ جنت میں ایک عدد درخت کے مالک بن جاتے ہیں

    کیا اس کا حوالہ چاہیے آپ کو ؟
     
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیرا ام محمد سسٹر!

    آپ نے بہت اہم پہلو کی طرف توجہ دلائی ہے جو بظاہر ایک چھوٹا سا عمل ہے مگر در حقیقت کسی کی ناحق جان لینے کے مترادف ہے کیونکہ کہیں لوگ فاقوں سے مر رہے ہیں تو کوئی بھوک کے ہاتھوں تنگ آ کر جرائم کی دلدل میں دھنستا چلا جا رہا ہے۔

    اور حیرت کی بات ہے کہ جتنا کھانا سعودی عریبیہ میں ضائع ہوتا ہے اتنا شاید ہی کسی اور ملک میں۔ اس میں نمود و نمائش کا بھی کافی عمل دخل ہے سنا ہے کہ ان میں سب سے زیادہ بڑی شادی کی تقریب اسی کو مانا جاتا ہے جس میں کئی اونٹوں کا گوشت لوگوں کے کھانے سے بچ جائے اور پھر کرینوں کی مدد سے اسے ریگستان میں دفن کیا جائے!
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جی ہاں طوطوں کی کہانیوں کا حوالہ مانگنا ہی اگریشن ہے ۔۔۔ مجھے پہلے ہی علم تھا ، اسی لیے اجازت مانگی تھی ۔ بہر حال موضوع میں بہت خوش گوار اضافے کا شکریہ ۔[/size][/color]
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جی بعض لوگ ایسا پہلے ہی کہہ دیتے ہیں ، ہماری ایک سینئر ہمیشہ ایسا اعلان کرتی ہیں ، اور یہ حقیقت ہے کہ اس کا رسپانس اچھا ہوتا ہے ۔ انہوں نے ایک بار الگ ٹیبلز پر والنٹئیرز کو ڈیوٹی دے دی تھی اور اعلان کیا تھا کہ جس کو اپنے لنچ باکس میں کوئی پیس پسند نہ ہو ان ٹیبلز پر دے دیں ، قریبا ڈیڑھ دو ہزار لوگ تھے اور ان ٹیبلز پر ایک ڈھیر بن گیا تھا ، زیادہ تر بیکری آئٹمز پزا اور پیٹیز وغیرہ واپس آئے ، پھر انہوں نے سب ٹیبلز کا جائزہ لے کر اناؤنس کیا کہ جن بچوں کو ایکسٹرا پزا یا پیٹیز چاہئیں آ جائیں ، بچوں کی خوشی اور پھرتی دیکھنے کے لائق تھی ۔ : )
    اللہ سبحانہ وتعالی آپ کے پروگرام کو کامیاب کرے ، ہماری بھی ان دنوں تیاریاں جاری ہیں ایک ایونٹ کے لیے ۔ دیکھیں کیا ہوتا ہے۔ ایونٹ چھوٹا ہے دورانیے اور تعداد کے حساب سے ۔
     
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    بھائی بات تو سمجھنے کی ہے کوئی نہ سمجھے تو آپ کا کیا قصور ؟ اویں مختلف ناموں سے پکارا جائے گا، طوطے نئے ناموں میں‌اچھا اضافہ ہوا ہے
     
  6. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    آج کل لوگوں کے ااپنے نئے طریقے مارکیٹ میں نکلے ہوئے ہیں، ہم شاید اپنی مرضی سے دین کو چلانے کی کوشش کرنے لگے ہیں چلیں‌سب کی اپنی اپنی مرضی ہے
     
  7. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    ھماری ایک معلمہ ھیں وہ درس میں کھانے کو اسلیے ناپسند کرتی ھیں کہ درس کیا تھا لوگ بھول جاتے ھیں بس جو کھانے کی ڈش ھوتی ھے وھی زیر بحث اور یاد رہ جاتی ھے۔
    ھماری ایک گروپ ٹیچر نے بڑی اچھی بات کہی تھی وہ شئیر کرنا چاہوں گی ایک دفعہ میں نے شکوہ کیا کہ مختلف مواقع پر لوگ کھانا بہت ضائع کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ دیکھیں ھمارے پاس علم ھے انکے پاس علم نہیں کہ وہ اس میں احتیاط کریں۔
    واقعی علم والوں کے ساتھ دروس اور محافل کا مزہ بہت آتا ھے لیکن اگر پھر بے علم اور بے احتیاط لوگوں کو آگہی کیسے آئے گی دین کیسے پھیلے گاعلم والے کڑوا گھونٹ نہیں پیئں گے تو لوگوں کو میٹھا کیسے ملے گا کم تعداد میں ھی سہی لوگ بدلتے ہیں پھر وہی ھدایت والی حدیث علم والوں کے لیے خوشخبری ہے۔
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آپ کے کہنے سے میرا کچھ امیر مساکین کو کھلانے کا ارادہ بن رہا ہے، سرفہرست وہ کیوٹ مسکین ہے جو اشیائے خوردونوش خریدے گا ۔ :smile: ویسے وہ ڈائٹنگ پہ ہے کچھ مشکل بندوبست کرنا پڑے گا ۔
    سسٹر گھروں والی بات کا پس منظر ہے ۔ مثلا لوگ اچھی اچھی باتیں کر کے بلا تو لیتے ہیں وہاں جا کر پتہ چلتا ہے پردے کا نظام ہی نہیں ۔ لڑکیوں کو محتاط رہنا پڑتا ہے نا ؟ جب کہ خواتین کے تعلیمی اداروں میں حضرات پھٹک بھی نہیں سکتے ۔ پھر وہاں کوئی اونگا بونگا سپیکر نہیں آ سکتا ، متعلقہ فیلڈ میں کوئی تیر مارا ہو گا تو بلائیں گے ۔ گھریلو درس میں تجوید سے لے کر تفسیر تک کا وہ حال ہوتا ہے کہ انسان لرز جائے ۔ اور کیا کیا بتاؤں سمجھ جائیں۔ میں نے درس کی مزید برائی نہیں کرنی ، نیکی کا کام ہے ، لیکن درس کے نام کو بٹہ لگانے والوں پہ افسوس ہوتا ہے۔
    سسٹر ایسا نہیں کہ یہ کسی حقارت کی وجہ سے ہے ۔ تعلیمی اداروں میں سب دینی علم والے نہیں ہوتے ۔ دوسرے شعبوں کے لوگ ہوتے ہیں ، ہم ان سے سیکھتے ہیں وہ ہمیں سکھاتے ہیں۔
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میں ان سے متفق ہوں ، یا تو کھانا زیر بحث ہوتا ہے یا کراکری اور کپڑے ، ان سب سے وقت بچ جائے تو بہوئیں :) آپ مجھے بتائیں یہ اسراف نہیں ہے ؟
     
  10. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    آمین یا رب العالمین
     
  11. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    شاید کبھی اس بات کا تجربہ بھی ہوا ہو جو کچھ یوں تھا ایک کلاس فیلو کا فون آیا کہ میرے گھر درس ہے ضرور آنا اب کلاس فیلو کا اسرار تھا اسلیے جانا پڑا ورنہ میں تو محتاط ہوتی ہوں درس میں کچھ قرآن و سنت کے علاوہ بیان ھوا تو زبان بند رکھنا بھی جرم ھے۔خیر درس تو بہت اچھا تھا لیکن آخر میں ایک بچی نے دعا کروائی اور اس میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم اور حسین رضی کے وسیلے سے دعا مانگی ۔جب دعا ختم ھوئی تو میں نےاپنی ایک کلاس فیلو سے کہا کہ یہ کیا تھا اسنے کہا ھاں یہ غلط ھے میں نے آمین نہیں کہا تھا اللہ بھلا کرےکچھ دیر بعد ایک خاتون خوب بولیں آپ بچیوں کو بتاتے کیوں نہیں کہ اسطرح دعامانگنا غلط ھے خیر جب با ت بچی تک پہنچی تو وہ بولی میں کچھ نہیں کہوں گی اسلام میں بحث نہیں درس دینے والی خاتون بھی کچھ نہ بولیں پھر خواتین کی وہی باتیں بھئی سمجھ نہیں آتا کہ کون صحیع ھے اور کون غلط ھے اس موقع پر اپنے مسلمانوں کی حالت پر رحم آتا ھے کہ کیا ہماری دین سے دلچسپی اتنی ہی ھے کہ غلط اور ٹھیک کی پہچان ھی نہ ھو اورجاننےکی کوشش بھی نہ ہو۔دنیا کے بارے میں ھمارا رویہ ایک ایک چیز کی خبر رکھتے ہیں یا خبر لیتے ھیں۔سوچ رھی تھی کچھ بولوں لیکن سوچا بھیڑ میں مجھ اکیلی کی کون سنے گا کلاس فیلوز بھی جا چکی تھی جو میزبان تھیں وہ مصروف تھیں خیر بوجھل دل لیے محفل سے نکلے ۔۔۔۔اللہ تعالی ھمیں دین کی سمجھ دے اور باعمل بنائے آمین یا رب العالمین۔
     
  12. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    آمین یا رب العالمین۔
    سسٹر اپنا فرض تو پورا کرنا چاھئیے نا ۔ بتانا ھمارا فرض ھے ھدائیت دینا اللہ کا کام ھے
     
  13. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    افطار پارٹیوں پر بھی ہوجائے کچھ ؟
     
  14. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    کلاس کے بعد میں نے سب کو اسٹرا بری ملک شیک پیش کیا اس دن ایک نئی طالبہ آئیں تھیں جب وہ جانے لگی تو میں نے ان سے پوچھا کہ کیسا لگا ان کا جواب کچھ یوں تھا کہ اچھا تھا آپ نے فریش اسٹرابری کا بنا یا تھا ؟
    حالانکہ کیسا لگا سے میری مراد یہ تھی کہ کلاس میں آنا کیسا لگا ؟
     
  15. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    آپ کی اس بات سے مجھے ہنسی آگئی ، ویسے مجھے حیرت نہیں‌اُس طالبہ کی بات سُن کر کیونکہ اللہ معاف کرے کسی کی فوتیگی پر ، شادی پر ، جلسوں پر ، میلادوں پر اور کسی کے گھر درس ویسے زیادہ تر اس طرح کی بحث بہت بار دیکھی ہے ۔ سسرال کی ہی ایک فوتیگی پر جانا ہوا تو وہاں افسوس کی بجائے لوگ کھانے پینے کی اور اپنے کاروبار کی باتیں لے کر بیٹھ گئے تھے اور بلکل یہ شو نہیں‌ہورہا تھا کہ وہ فوتیگی پر آئے ہوئے ہیں
     
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    خوش ذوق طالبہ تھی نا : )
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں