جمع و تدوین حدیث - ایک نہایت مختصر تذکرہ

محمد آصف مغل نے 'حدیث - شریعت کا دوسرا اہم ستون' میں ‏اگست 26, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    جمع و تدوین حدیث

    ایک نہایت مختصر تذکرہ​
    نبی ﷺ کے عبد بابرکت میں حدیث و سنت کی تدوین کا سلسلہ ایک خاص انداز میں شروع ہو گیا تھا اور صحابہ کرام نے اس کی حفاظت و صیانت کو اپنا مقصد حیات قرار دے لیا تھا۔ وہ ایک اعلی ترین اور اولین اسلامی معاشرہ تھا، جس میں نبی ﷺ کے فرامین اور آپ کے اسوئہ حسنہ پر عمل کی دیواریں استوار کرنا ہر مسلمان کا فرض تھا۔ آپ کا ہر قول اور ہر فعل ان کے لئے بجا طور پر دین کی تشریح کا بنیادی نقطہ تھا، جس سے کسی صورت میں انحراف نہیں ہو سکتا تھا۔ اگر اس سے انحراف کی راہیں تلاش کی جاتیں تو نہ قرآن کی بیان فرمودہ اخلاقی و روحانی تعلیمات پر عمل ہو سکتا تھا اور نہ صحیح اسلامی معاشرہ وجود میں  آسکتا۔ یہ نبی ﷺ کی تعلیم ہی کا فیضان ہے کہ لوگوں نے صحیح معنوں میں قرآن حکیم کو سمجھا اور اس کی آفاقی تعلیمات کے مختلف پہلو ان کے فہم کی گرفت میں آئے اور ان کے دلوں پر نقش ہوئے۔

    دوسرے لفظوں میں کہنا چاہیے کہ قرآنی احکام کو سمجھنے کا اصل ذریعہ ارشاداتِ پیغمبر ہیں (ﷺ) ۔ صحابہ کرام نے ارشاداتِ پیغمبر کو مشعل راہ ٹھہرایا اور آپ کے نقوشِ قدم کی پیروی کو لازمہ حیات بنایا تو دنیوی کامیابیاں بھی ان کے حصے میں آئیں اور اُخروی سعادت کی کامرانی بھی ان کا مقدر بنی۔

    ابتدا میں نبی ﷺ نے صحابہ کرام کو کتابت حدیث سے اس اندیشے کی بنا پر روک دیا تھا کہ کہیں احادیث رسول اور آیاتِ قرآن میں اختلات نہ ہو جائے، لیکن جب یہ اندیشہ نہ رہا اور قرآن مجید بہ صورت کتابت محفوظ ہو گیا تو آپ نے صحابہ کو باقاعدہ طور پر کتابت حدیث کا حکم صادر فرما دیا۔ اس کی چند مثالیں ملاحظہ ہوں۔

    … حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
    [font="_pdms_saleem_quranfont"]قیدوا العلم قلت و ما تقییدہ؟ قال کتابتہ

    یعنی علم کو مقید کر لو۔ میں نے عرض کیا کس طرح مقید کریں؟ فرمایا: اسے قید تحریر میں لاؤ۔

    … حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:
    [font="_pdms_saleem_quranfont"]قلت یارسول اللہ انا نسمع عنک اشیاء افنکتبھا؟ قال اکتبوا ولا حرج۔[/font]
    یعنی اے اللہ کے رسول (ﷺ) ہم آپ سے بہت سی باتیں سنتے ہیں، کیا یہ باتیں لکھ لیا کریں؟ آپ نے فرمایا لکھ لیا کرو، اس میں کوئی حرج نہیں۔

    … فتح مکہ کے موقع پر نبی ﷺ نے انسانی حقوق اور بعض اہم مسائل سے متعلق طویل خطبہ ارشاد فرمایا۔ آ خطبے سے فارغ ہوئے تو یمن کے ایک شخص ابوشاہ نے عرض کیا: یارسول اللہ! مجھے یہ خطبہ لکھوا دیجیے۔ آپ نے حکم دیا:
    [font="_pdms_saleem_quranfont"] اکتبوا لابی شاہ[/font]
    (یہ خطبہ ابوشاہ کے لیے لکھ دو)۔

    متعدد صحابہ کرام نے نبی ﷺ کی احادیث مبارکہ کے مجموعے تیار کیے جنہیں صحیفہ کے نام سے موسوم کیا گیا۔ ان میں سے چند صحیفے مندرجہ ذیل ہیں۔

    … صحیفہ جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ۔

    … صحیفہ سعد بن عبادہ انصاری رضی اللہ عنہ۔

    … الصحیفة الصادقہ: یہ صحیفہ حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ سے احادیث سن کر لکھا۔

    … صحف ابن عباس رضی اللہ عنہ: یہ بہت سی مرویات کا دلکش مجموعہ ہے۔

    … احادیث کا ایک مجموعہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے تیار کیا، جس میں پانچ سو حدیثیں تھیں۔

    … حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنے نے بھی اس موضوع کو مرکز توجہ ٹھہرایا اور نبی ﷺ سے احادیث روایت کیں۔

    … حضرت علی رضی اللہ عنہ نے احادیث کا ایک صحیفہ ترتیب دیا۔

    … نبی ﷺ نے خود ایک کتاب لکھوا کر یمن کے لوگوں کے پاس بھجوائی۔
    مستدرک حاکم میں ہے:

    [font="_pdms_saleem_quranfont"]عن النبی ﷺ انہ کتب الی اھل الیمن بکتاب فیہ الفرائض و السنن و الدیات و بعث مع عمرو بن حزم[/font]
    یعنی نبی ﷺ نے اہل یمن کے پاس عمرو بن حزم کی معرفت ایک کتاب لکھوا کر بھیجی جس میں فرائض، سنن اور دیات کی تفصیل بیان فرمائی گئی تھی۔

    اس کتاب کو ہم حدیث کی مستقل کتاب قرار دے سکتے ہیں جو خود نبی ﷺ نے لکھوائی۔

    اسی طرح اور بھی متعدد صحائف کا پتہ چلتا ہے جو عصر نبوت میں ضبط تحریر میں آئے اور لوگ ان سے فیض یاب ہوئے۔

    صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بعد تابعین و تبع تابعین کا عہد سعادت جلوہ گرہوا۔ ان کے سینے بھی ارشاداتِ پیغمبر کی ضوفشانیوں سے منور تھے۔ چنانچہ انہوں نے بھی حفاظت حدیث اور اس کی جمع و تدوین کو اپنا مقصد حیات ٹھہریا۔ اس عظیم الشان گروہ کا ہر فرد حدیث کی حفاظت کے لئے کوشاں ہوا اور اللہ نے ان حضرات کو اس مقصد عظیم میں کامیابی سے ہم کنار فرمایا۔

    اس طرح جس رفتار سے زمانہ آگے بڑھتا گیا محدثین عالم وجود میں آتے گئے اور حدیث کی خدمت کے دائرے وسعت اختیار کرتے گئے۔ ائمہ اربعہ میں سے موطا امام مالک کو حدیث اور فقہ کے شاہکار کی حیثیت حاصل ہے۔ امام شافعی کی کتاب الام اپنے موضوع کی عدیم المثال کتاب ہے۔ امام احمد بن حنبل پر حدیث کی محبت کا جذبہ اس قدر غالب تھا کہ مسند امام احمد جیسی بے نظر کتاب معرض تصنیف میں آگئی۔

    پھر یہ ہوا کہ خامانِ حدیث کا دائرہ صرف ملک عرب کی حدود میں محدود نہیں رہا، بلکہ بلخ و بخارا اور سمرقند وغیرہ کے دوردراز علاقوں تک پہنچ گیا۔ صحاح ستہ اور دیگر بہت سی کتب حدیث ضبط کتابت میں آئیں، شائقین حدیث نے انہیں ہاتھوں ہاتھ لیا اور انتہائی شوق و ذوق سے خود بھی ان کا مطالعہ کیا اور دیگر شائقین کو بھی ان کی تعلیم دی۔ جگہ جگہ تدریس حدیث کے حلقے قائم ہوئے اور ہر حلقے میں بے شمار لوگ شرکت کرنے لگے۔ یہ علاقے مرکز اسلام مکہ او رمدینہ سے بہت دور تھے، لیکن ان علاقوں میں حدیث کی تحریری اور تدریسی طور پر بے پنا خدمت ہوئی۔

    برصغیر بھی مرکز اسلام سے ہزاروں میل دور ہے جو اب تین ملکوں (ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش) کے مجموعے کا نام ہے، بلکہ نیپال کو بھی اس میں شامل کرنا چاہیے۔ اس خطہ ارض کے لوگوں نے بے حد شوق اور دلجمعی سے علم حدیث حاصل کیا اور پھر اس سے انہیں اس قدر قلبی تعلق پیدا ہوا کہ دیہات و قصبات میں بھی اس کی تدریس ہونے لگی اور بلاد و امصار میں بھی اس کے تعلیم و تعلم کے حلقے وجود میں آئے۔

    تدریس کے ساتھ ساتھ کتب حدیث کے ترجمہ و تشریح کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔ پاکستان کے بعض حضرت نے حدیث کی چند کتابوں کے اردو ترجمے کیے۔ ’’انجاز الحاجہ‘‘ کے نام سے ہمارے مرحوم دوست مولانا محمد علی جانباز نے صحاح ستہ کی مشہور کتاب ابن ماجہ کی عربی میں شرح لکھی جو بارہ ضخیم جلدوں میں چھپی۔ شائقین اسے مکتبہ رحمانیہ ناصریہ روڈ سیالکوٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

    حافظ مفتی ثناء اللہ مدنی نے جائزة الاحوذی کے نام سے عربی میں جامع ترمذی کی شرح سپرد قلم کی، جسے اہل علم میں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی۔

    تحریر: مؤرخ اھل الحدیث محمد اسحاق بھٹی۔ لاہور۔​
    [/FONT]
     
  2. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    [font="al_mushaf"]عمدہ کوشش

    جزاك اللہ خیرا
    [/font]
     
  3. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاکم اللہ خیرا
     
  5. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء

    اگر ممکن ہو تو شیخ کی یہ کتاب یعنی ابوداؤد مترجم مجلس پر شئیر کی جائے۔

    اگر آپ سب کی رائے میسر ہو اور آپ اس چیز کا شائق ہوں تو میں کوشش کر کے دیکھ لیتا ہوں۔
     
  6. yaseen khan

    yaseen khan -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 13, 2012
    پیغامات:
    13
    صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے جو صحیفے حضور صلّی اللّٰہ علیہ وسلّم کے حایات کے وقت لیکھے تھے وہ اب موجود ہےِ؟
     
  7. طارق راحیل

    طارق راحیل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2009
    پیغامات:
    351
    جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔۔۔Thanks......شکریہ
     
  8. طارق راحیل

    طارق راحیل -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2009
    پیغامات:
    351
    جزاک اللہ۔۔۔ شکریہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں