ابلیس! از نمرہ احمد

dani نے 'نثری ادب' میں ‏اگست 28, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    ابلیس ​


    نمرہ احمد کے ناول کا اختتامی اقتباس​

    کلاس میں پن ڈراپ سائیلنس تھا ، سب دم بخود سحر زدہ سے سر ہاشم آفندی کو سن رہے تھے ۔ وہ ہمارے سائکالوجی کے نئے پروفیسر تھے۔۔۔ہینڈسم ، سمارٹ ، جینئس، حاضر جواب اور مہربان۔ وہ سب کچھ تھے۔ کوئی منتر تھا ان کے پاس کہ چند ہی دنوں میں ساری کلاس ان کی طرف کھنچی چلی آتی۔
    کتنے اچھے ہیں نا سر آفندی ؟ فاطمہ نے کہا۔
    ہوں گے۔ میں نے سرسری کہا۔
    بہت کم لوگ ایسے نیک ہوتے ہیں حلیمہ ، جانتی ہو ان کا تعلق علماء خاندان سے ھے۔ بلکہ بر صغیر میں اسلام کو متعارف ان کے پرکھوں نے ہی کروایا تھا۔
    میں نے انسانوں سے متاثر ہونا چھوڑ دیا ھے فاطمہ مجھے یہ سب مت بتاو۔ انسان وہ نہیں ہوتے جو دکھائی دیتے ھیں ۔
    فاطمہ نے مجھے خفگی سے دیکھا۔
    سب مرد ایک جیسے نہیں ہوتے۔
    ہاں سب مرد ایک جیسے نیں ہوتے لیکن فارمولا سب پہ ایک جیسا ہی اپلائی ہوتا ھے ۔ جو محرم ھے وہ مرد آپ کے لئے اچھا ھے اور جو محرم نہیں اس سے تنہائی میں ملنے کی اجازت میرے رب نے نہیں دی۔ چاہے وہ تنہائی ٹیلیفونک گفتگو تک ھو یا کسی کے پروفیسر کے آفس میں جا کر ملنے تک۔ سب مرد ایک جیسے نھیں ہوتے فاطمہ لیکن فارمولا سب پہ ایک جیسا ہی اپلائی ہوتا ھے ۔
    ایک تلخ مسکراہٹ کے ساتھ کہہ کر میں پلٹ گئی۔ میری بیساکھی کی ٹک ٹک خالی کلاس روم میں گونجنے لگی۔ میں لنگڑاتے ھوئے دروازے کی طرف بڑھنے لگی۔
    میں جانتی ھون کہ پیچھے بنچ پر بیٹھی فاطمہ کو میری بات سمجھ نہیں آئی مگر شائد آپ کو آگئی ھو۔ مجھے قدرت کا یہ اصول اس وقت سمجھ آیا تھا جب میں فلزہ کو کھو چکی تھی ۔ ہاں میرا مدد گار مجازی خدا رضا حیات تھا وہ جس کے خیال نے ہی مجھے باندھ دیا تھا مجھے اللہ سے دور کر دیا تھا۔ میں نے اس سونے کے بچھڑے کو توڑ کر جلا کر نیل کے پانیوں میں بہا دیا ھے اور اب میں آپ سے پوچھنا چاہتی ھوں کہ کیا آپ کا بھی کوئی ایسا جھوٹا خدا ھے جس نے آپ کو باندھ رکھا ہے اور آپ کو اللہ سے دور کر دیا ھے؟ اگر ھے تو اسے ابھی توڑ ڈالیں نصیحت پھر بعد میں آپ کے پاس نہیں آئے گی۔۔۔ بعد میں صرف عذاب آتا ھے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    بہت بہت شکریہ

    ماشاء اللہ اچھی نصیحت ہے

    توبہ بھی وقت پر ہی کارگر ہے۔ وقت کے بعد توبہ قبول نہیں ہوتی۔ واقعی عذاب آتا ہے۔ اللہ تعالی ہمیں اپنے عذابوں سے محفوظ و مامون رکھے آمین۔
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    :(rofl):
    یہ ناول لکھنے والیاں کس دنیا میں رہتی ہیں؟ انسان کم از کم پچپن چھپن کی عمر میں جا کر پروفیسر بنتا ہے ، جو دانت بال ڈاکٹریٹ سے بچ رہتے ہیں وہ اسسٹنٹ پروفیسری میں جھڑ جاتے ہیں ۔
    برا ہو پروفیسر طاہر القادری جیسے پرفیسروں کا ، اصلی پروفیسرز کا نام ڈبو دیا۔
     
  4. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    جی ہاں '' شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر علامہ طاھر القادری '' سے منہاج القرآن کی خواتین پردہ نہیں کرتیں شیخ کے نماز روزے بخشے گئے ھیں
     
  5. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    بوڑھا ھو یا جوان استاد نامحرم ھے
     
  6. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,050
    55 سال کے بوڑھے بھی "ہینڈسم ، سمارٹ ، جینئس، حاضر جواب اور مہربان" ہو سکتے ہیں
     
  7. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    [​IMG]
     
  8. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,050
    سرکار اس ناول کا ربط بھی عنایت فرما دیں
     
  9. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    اس ”بھی“ سے لگتا ہے کہ آپ نے ہمیں‌ مخاطب کرنے کا شرف حاصل کیا ہے۔ ماشاءاللہ۔
    عرض یہ ہے کہ علامہ گوگل نے اس بار مدد کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس لیے معذرت!
     
  10. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,050
    جزاکم اللہ خیرا۔ ویسے میں نے سرسری طور پر بات کی تھی۔ لگتا ہے کہ آپ کی موجودگی میں کافی سوچ کر الفاظ استعمال کرنے ہوں گے۔
     
  11. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    بالکل :00001:
     
  12. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,050
    بعض لوگ تیس پینتیس سال کی عمر میں بھی پروفیسر بن جاتے ہیں!!!
     
  13. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    لوگ پچیس سال کی عمر میں اماں کی پارٹی کے چئیرمین بھی بن جاتے ہیں :00003:
     
  14. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    مثلا شیخ الاسلام طاہر القادری :00003:
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں