"کارونا" وائرس پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں : مصری وزارت صحت

عبیداللہ عبید نے 'خبریں' میں ‏اکتوبر، 4, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبیداللہ عبید

    عبیداللہ عبید -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2008
    پیغامات:
    63
    ترجمہ اور ترتیب و تہذیب : عبیداللہ عبید

    مصری وزارت صحت کے حفظ ماتقدم کے شعبے کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر عمرو قندیل نے کہا کہ کارونا اور سارس وائرسوں کی جنیاتی کوڈوں کے درمیان یکسانیت سائنسی طور پر آج تک ثابت نہیں ہوئی ۔اسی طرح کارونا وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص کو منتقل ہونے کا سائنسی ثبوت بھی نہیں ملا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ کارونا وائرس کے پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں ہے اور صرف دو کیس سامنے آئے ہیں جن میں ایک سعودی اوردوسرا قطری شخص اس وائرس کا شکار ہوگئے تھے ۔

    ڈاکٹر قندیل نے کہا کہ کارونا ان وائرسوں میں سے ہے جن کی وجہ سے سردی کا زکام لاحق ہوتا ہے اور نظام تنفس کو متاثر کرتے ہیں کبھی کبھار نظام انہضام پر بھی برا اثر ڈالتے ہیں ۔

    اس کی علامات انفلوئنزا سے مشابہ ہیں اور اکثر حالات میں اس کی علامتیں واضح ہوتی ہیں ، شاذو نادر پیچیدگیوں کا سبب بن جاتا ہے بالخصوص بڑی (پینسٹھ سال سے زائد) عمر کے افراد میں ، جبکہ وہ پھیپھڑوں کی سوزش ، دل کے امراض ، کم قوتِ مدافعت کے حامل اور پرانے امراض میں مبتلا ہوں۔

    ملک بھرمیں وبائی انفلوئنزا پر نظر رکھنے کے لیے ایسا سسٹم قائم کیا گیا ہے جس میں چارسو پچاس سے زائد اسپتال ہفتہ وار رپورٹ وزارت صحت و آبادی کو ارسال کرتے ہیں ۔ وزارت صحت و آبادی کی مرکزی تجربہ گاہوں میں انفلوئنزا وائرس کی جانچ کے لیے مزید ضروری آلات بھی فراہم کیے جارہے ہیں ۔ اسی طرح پانچ صوبائی تجربہ گاہوں کو بھی اس نظام کا حصہ بنایا گیا ہے ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں