مدرسہ رجسٹریشن

عبیداللہ عبید نے 'ميرى درس گاہ' میں ‏اکتوبر، 5, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عبیداللہ عبید

    عبیداللہ عبید -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2008
    پیغامات:
    63
    مجھے ایک دینی مدرسے جو تنظیمات مدارس کے ایک وفاق سے بھی ملحق ہے ، کا خادم ہونے کی سعادت حاصل ہے ۔اس میں ایک دو کتابوں کی تدریس بھی میرے ذمے ہے ۔پڑھانے کے بعد مدرسے سے نکل کرغم روزگار میں ڈوب جاتا ہوں۔

    پچھلے دنوں مدرسے کے اساتذہ کرام باہم خفیہ اجلاسوں میں مصروف تھے ۔مجھے خدشہ بھی لاحق ہوا کہ کہیں احقر کی نااہلی ظاہر ہوئی اور اسے مدرسے کی خدمت سے فارغ کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں ۔

    لیکن آخری اجلاس میں مجھے بلایا گیا تو پتہ چلا کہ اللہ میاں نے پردہ ڈالا ہے لیکن ساتھی اساتذہ کرام میرے کاندھوں پر مدرسے کی سرکاری رجسٹریشن کی ذمہ داری ڈالنا چاہتے ہیں ۔

    ایسی ذمہ داریوں سے بحمد اللہ مجھے گبھراہٹ نہیں ہوتی لیکن مصیبت یہ تھی کہ مجھے اس معاملے میں کچھ بھی آگاہی نہیں ہے ۔

    حضرت گوگل مدظلہ سے پوچھا تو انہوں نے وہ قانونی نکات جو اس سلسلے میں ا ن دینی مدارس کو کسنے کے لیے ئے بنائے گئے تھے ، سامنے کیے ۔اس کے نتیجے میں :

    مجھے اپنے مدرسے کے رجسٹریشن کے لیے مختلف دینی مدارس(چاہے وہ کسی بھی وفاق سے تعلق رکھتے ہوں ) کے تعارف ، پراسپکٹس ، دستورالعمل کی کاپیاں چاہیے ۔یہ رجسٹریشن " سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ " کے تحت ہوگی۔

    در اصل مدرسے کے لیے ایک تنظیمی ہیئت جس میں صدر ، مہتمم ، جنرل سیکرٹری ، خزانچی وغیرہ (غالبا سات افراد) کے معلومات کی ضرورت ہوتی ہے اور اس میں ان عہدوں کی مدت ، اختیارات ،چناؤ اور ہٹاؤ کے قواعد و ضوابط بھی درج ہوتے ہیں ۔

    نصاب تعلیم پر بھی کچھ حصہ مشتمل ہوتا ہے ۔مستقبل کے منصوبے اور فنڈنگ کے حوالے سے بھی کچھ درج کرنا پڑتا ہے ۔اغراض و مقاصد بھی درج ہوتے ہیں ۔

    میں نے دارالعلوم کراچی کا ایک تعارف ڈاونلوڈ کیا ہے لیکن اندازہ یہ ہے کہ وہ بہت پرانا ہے اور مجھے نیا چاہیے جسے نئے رولز ریگولیشن کے تحت تیار کیا گیا ہو۔

    میری احباب سے گزارش ہے کہ جو اس مرحلے سے اس سال یا پچھلے سال گزر چکے ہوں وہ میری راہنمائی کریں کیونکہ یہاں کافی دینی مدارس سے تعلق رکھنے والے افراد موجود ہیں بالخصوص کسی بڑے ادار ے کی تنظیمی ہیئت کی تفصیل اگر تحریری شکل میں پیش کرسکیں تو زیادہ بہتر ہوگا کیونکہ یہ سارا کچھ خود بھی لکھ سکوں گا لیکن کافی وقت لگے گا اور میں کچھ دوسری جگہوں پر بھی مصروف ہوں۔

    نصاب وغیرہ عموما ان دینی مدارس کی ویب سائٹوں پر مل جاتا ہے یا جو ہم پڑھارہے ہیں اس میں کتر بیونت کرکے بنالوں گا۔

    نوٹ: ۔ یاد رہے کہ یہ مدرسہ خیبر پختونخوا میں ہے ۔
     
  2. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    اپنے وفاق سے ملحق دوسرے اداروں سے پوچھ لیں۔
     
  3. عبیداللہ عبید

    عبیداللہ عبید -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2008
    پیغامات:
    63
    میرے خیال میں بھائی آپ نے میرا مسئلہ غور سے نہیں پڑھا ۔ مجھے طریقہ کار پوچھنے کی حاجت نہیں اور نہ ہی دفتری بکھیڑوں سے گبھرانے والا آدمی ہوں ۔

    مجھے اس کیفیت نامے کی ایک تحریری کاپی کا نمونہ چاہیے جو اس سارے پراسس میں ضروری ہے بالخصوص ہیئتِ تنظیمی کے بارے میں ۔

    تاکہ اس کی طرح اپنے مدرسے کے لیے بنا سکوں ۔ جو مدارس یہاں ہمارے یا کسی دوسرے وفاق سے تعلق رکھتے ہیں ان میں سے معدودے چند کے سوا صرف اپنے وفاقوں سے رجسٹرڈ ہیں سرکار سے نہیں ۔

    اور جنہوں نے رجسٹریشن کی ہے وہ اتنا عرصہ پہلے کرچکے ہیں کہ اس کی دستاویزات سمیت وہ طریقہ کار بھی بھلا چکے ہیں ۔
     
  4. عبیداللہ عبید

    عبیداللہ عبید -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2008
    پیغامات:
    63
    جس ادارے کا اوپر میں نے ذکر کیا ہے کہ اس کا تعارف میں نے حاصل کیا ہے وہ پمفلٹ ایک حد تک میری ضرورت پوری کر رہا ہے لیکن پھر بھی کچھ پہلو رہ جاتے ہیں ۔

    میں خیبر پختونخوا کی سرکاری ویب سائٹ سے اس قانون میں جدید ترمیم کی تازہ عبارت تلاش کرکے یہاں درج کرتا ہوں تاکہ آپ کو کچھ اندازہ ہوجائے ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں