سولہ سالہ لڑکے کی فیس بک پر اعلان کے بعد خودکشی

dani نے 'ذرائع ابلاغ' میں ‏دسمبر 4, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادون کے ہائی پروفائل ایشئن سکول کے سولہ سالہ طالب علم شانتونو نیگی نے فیس بک پر پیغام دے کر خودکشی کر لی۔

    چند روز پہلے شانتونو نے اپنی فیس بک وال پر یہ پیغام لکھا تھا ’لِو لائف لائک دیئر از نو ٹومارو‘ یعنی زندگی ایسے جیو جیسے آج کا دن آخری دن ہو۔

    اس پیغام کو پڑھنے کے بعد ان کے دوستوں کو اس بات کا ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ شانتونو کے دل و دماغ میں کیا چل رہا ہے اور وہ کسی مایوسی کا شکار ہیں کہ انہوں نے خودکشی کرلی۔

    تین دسمبر کو شانتونو نے خودکشی کی اور اس سے تھوڑی دیر پہلے انہوں نے بے حد فلمی انداز میں فیس بک پر اپنی خودکشی کی تحریر لکھ کر اس بات کا اعلان کیا کہ وہ اس دنیا کو الوداع کہہ رہے ہیں۔

    انہوں نے اپنے فیس بک پیغام میں لکھا تھا ’بائے ایوری ون۔ آئی ول مس یو۔ آئی کوئٹ۔‘ یعنی الوداع دوستو۔ مجھ تمہاری یاد آئے گی۔ میں تو چلا۔‘

    اس پیغام کو پڑھنے کے بعد شروع میں شانتونو کے دوستوں نے سمجھا کہ وہ مذاق کررہا ہے اس لیے اس پیغام پر جو بھی تبصرے کیے گئے وہ مزاحیہ ہی تھے۔

    شانتونو کے اس پیغام کے جواب میں ان کے دوست نے لکھا ’اتنی جلدی سوسائڈ نہ کر۔‘

    اس کے جواب میں ایک دیگر دوست نے لکھا ہے ’رہنے دے۔ اس کی کل کے امتحان کی تیاری نہیں ہے۔ ڈر گیا ہے۔‘

    ایک طرف شانتونو کے دوست اس کے فیس بک پیغام کا مذاق اڑا رہے تھے دوسری جانب شانتونو پھانسی لگا کر خودکشی کرچکا تھا۔

    شانتونو کی خودکشی کی خبر تیزی سے پھیل گئی اور ان کے فیس بک پر ان کے دوست اور دیگر لوگوں کی جانب سے تعزیاتی پیغامات آرہے ہیں۔
    ‮نڈیا‬ - ‭BBC Urdu‬ - ‮سولہ سالہ لڑکے کی فیس بک پر اعلان کے بعد خودکشی ‬
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    افسوس، :00002: اپنے لوگوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیے ۔
    ایک غیرمعمولی دماغ جذبات میں آ کر کتنا خراب فیصلہ کر سکتا ہے۔
     
  3. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    یاروں کے چیلنج کو سیریس لے لیا ہو گا پاگل نے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں