keyboard for samsung galaxy s3 میں مدد

فاروق نے 'آئی۔ٹی ماہرین سے پوچھئے' میں ‏دسمبر 14, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    تمام ماہرین سے درخواست ہے کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ میں samsung galaxy s3 کے ساتھ کمپیوٹر والا کیبورڈ لگا کر لکھ سکوں ؟
    چاہے وہ بلوٹوتھ والا ہو یا وائرلس یعنی WIFI والا ۔
     
  2. ابو جزاء

    ابو جزاء -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 11, 2012
    پیغامات:
    597
    بہت اچھا سوال ہے سب کے کام آئے گا
     
  3. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    پروگرام کا نام Remote Web Desktop
    پلگ ان کا نام remote control add-on
    ان دونوں سے میرا مطلوبہ کام ہوگی الحمد للہ
    ٹیسٹنگ جاری ہے آپ لوگ بھی ٹیسٹ کرلیں میرے پاس ابھی تک اچھا کام کر رہا ہے۔
     
  4. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,718
    السلام علیکم
    آپ نے ماہرین سے مطالبہ کیا ہے اس لئے اس بارے میں وہ بہتر بتا سکیں گے البتہ اینڈرایڈ کے لئے سوفٹ-کی کیبورڈ بہت مفید ہے، تیز رفتار سے ٹکسٹ لکھا جاسکتا ہے اور اس میں اردو سوتی کیبورڈ کی سہولت بھی موجود ہے، اس بارے میں ہم نے غالبا واٹس ایپ کے ذریعہ بھی آپ کو بتایا ہے،لیکن اس کے جدید ورزن کے متعلق بھی آگاہ رہیں کہ سفٹ کی فلو بھی اینڈرایڈ کے لئے آچکا ہے، اس سے اور بھی تیزی سے لکھا جاسکتا ہے، استعمال کرکے دیکھیئے
    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    جزاک اللہ خیرا بھائی
     
  6. ابو جزاء

    ابو جزاء -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 11, 2012
    پیغامات:
    597
    بہت بہت شکریہ ابن قاسم بھائی

    آپ کا بتایا ھوا دوسرا لنک سفٹ کی فلو کام نہیں کر رہا
     
  7. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,718
    یہاں کام کر رہا ہے، سوفٹ کی فلو فون کے لئے یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے، تیبلٹ کے لئے یہاں سے
    ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد اس فائل کو فون مموری میں منتقل کرکے وہاں سے اینڈرائیڈ فون میں انسٹال کیا جاسکتا ہے

    فاروق بھائی آج اتفاق سے اینڈرائیڈ وائ فائی سے فزیکل کیبورڈ کے متعلق کہیں پڑھا تھا، وقت ملے تو ڈھونڈ کر اس کا ربط یہاں لگائیں گے ان شاءاللہ
    والسلام
     
  8. sfahad10

    sfahad10 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 27, 2010
    پیغامات:
    265
    السلام علیکم

    بھائی آپ اپنے ایس تھری کے ساتھ یو ایس بی والا کی بورڈ، ماؤس، اور بھی یو ایس بی والی کافی ہارڈ ویئرلگا سکتے ہیں۔ اس کے لئے او ٹی جی کیبل چاہئے ہو گی۔
    تفصیل کے لئے لنک دیکھیں۔
    USB On-The-Go - Wikipedia, the free encyclopedia
    گوگل پر سرچ کریں otg cable

    میں ابھی تک یہ کیبل ڈھونڈ رہا ہوں۔
    آپ بھائ مجھے یہ بتائیں کہ یہ پاکستان میں کہاں سے ملے گی۔ قیمت وغیرہ کیا ہو گی
     
  9. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
    بھائی بہت اچھی معلومات ہے میں ان شاء اللہ پہلی فرصت میں اس پر سرچ کرتا ہوں۔
    ویسے اس وقت میں کپیوٹر سے ہی فون میں ٹائپ کر رہا ہوں AirDroid کے ذریعہ سے۔
     
  10. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    جزاک اللہ خیرا بھائی بہت ہی مفید معلومات دیں آپ نے میرے سب سے چھوٹے بھائی کے پاس جو ٹیب ہے اس میں وہ یہی کرتا رہتا ہے کبھی کچھ لگالیا کبھی کچھ مگر مجھ کو معلوم نہیں تھا کہ ایس 3 کے ساتھ میں ایسا ہوسکتا ہے۔
    اگر کیبل نہ ملے تو کوئی بات نہیں خود بنالیں
    ان شاء اللہ بہت جلد میں بناؤں گا
    [​IMG]

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. sfahad10

    sfahad10 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 27, 2010
    پیغامات:
    265
    السلام علیکم

    اوپر والی سب تصاویر کا مطلب یہ ہے کہ micro usb connector کے پوائنٹ نمبر 1،2،3 بالترتیب عام یو ایس بی کے پوائنٹ نمبر 1،2،3 سے جوڑ دیں۔ پھر مائیکرو یو ایس بی کے پوائنٹ نمبر 3،4 کو شارٹ کردیں۔ اور انہیں‌ دوسرے یو ایس بی کے پوائنٹ نمبر 4 سے جوڑ دیں۔

    دراصل مائیکرو کنکٹر کے پوائنٹ نمبر 3،4 کو شارٹ کرنے سے ہی موبائل کو پتہ چلے گا کہ یہ او ٹی جی کیبل ہے۔


    ؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂

    فاروق بھائی نے ایئر ڈرائیڈ کا ذکر کیا۔ کیا اس کو استعمال کرنے کے لئے انٹرنیٹ کنکٹ ہونا ضروری ہے؟؟؟؟



    والسلام
     
  12. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    نہیں بلکہ صرف اور صرف dhcp ہونا ضروری ہے
     
  13. sfahad10

    sfahad10 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 27, 2010
    پیغامات:
    265
    السلام علیکم

    میں نے OTG کیبل بنا لی اور یہ صحیح کام کر رہی ہے۔
    fat32 یو ایس بی کو ایکسپلور کر تی ہے۔ ntfs کو سپورٹ نہیں کرتی۔

    اگر آپ یہ کیبل خود بنانا چاہیں تو یہ لنک آپ کے کام آئیں‌گے۔

    مائیکرو یو ایس بی پن آؤٹ
    یہاں‌سے آپ کو یو ایس بی کی دوسری قسموں‌کا ڈیٹا بھی مل جائے گا۔

    یو ایس بی کی تاروں‌کی کلر کوڈنگ


    کچھ مدد درکار ہو تو بتائیں۔

    والسلام
     
  14. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    یہ بات تو درست محسوس نہیں ہو رہی (ابتسامہ) آپ تو مجھ سے بھی تیز نکلے ماشآء اللہ
    اللہ سبحانہ وتعالی آپ کو مزید برکات عطا فرمائے
     
  15. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    کیبل میں نے بھی بنالی الحمد للہ
    رات کے ساڑھے بارہ بجے ہوئے ہیں اور میں نے بھی یو ایس بی کیبورڈ کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے ان شاء اللہ کل چوہے اور کیبورڈ دونوں کو لگاؤں گا ایک ساتھ۔
     
  16. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    الحمد للہ کیبورڈ اور چوہا دونوں کا ایک ساتھ لگا کر دیکھ لیا ہے ہے یو ایس بی ہب کے ذریعہ کام کر رہا ہے
    مگر نم پیڈ کام نہیں کیا معلوم نہیں کیوں ان شاء اللہ آہستہ آہستہ معلوم ہوجائے گا۔
     
  17. sfahad10

    sfahad10 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 27, 2010
    پیغامات:
    265
    السلام علیکم

    بھائی میرے پاس کی بورڈ‌ اور ماؤس نہیں‌ چل رہا۔
    ڈیولپر موڈ‌میں‌جا کر پوائنٹر لوکیشن بھی آن کر کے دیکھاہے۔
    کوئی سجیشن؟؟



    ایس تھری میں چارجنگ کا مسئلہ بن جاتا ہے۔ ایکس ڈی اے ڈویلپر پر 21 صفحوں‌ پر مشتمل ایک تھریڈ اسی موضوع پر موجود ہے۔ وہاں اس کی دو وجوہات سامنے آئی ہیں 1 تو جیلی بین پر اپڈیٹنگ اور دوسرا اس کی چارجنگ پورٹ‌ میں کسی قسم کے مٹی کے ذرات کا ہونا۔
    میرے پاس بھی یہ مسئلہ اپ ڈیٹنگ کے بعد شروع ہوا ہے۔
    کیا آپ نے فون کو اپدیٹ کیا ہے؟؟۔
    نہیں‌کیا تو کچھ عرصہ صبر کر لیں جب تک اس کا کوئی حل سامنے نہیں‌آ جاتا۔

    والسلام
     
  18. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
    نوٹ:- اچھا usb hub استعمال کریں۔
    بھائی پچھلی مرتبہ میں نے اس کو آپگریڈ کرلیا تھا جس کی وجہ سے کافی دشواریاں سامنے آئی جن میں لیگ ہونا اور جس وجہ سے مجھ کو فارمٹ کرنا پڑا تھا وہ وجہ بہت معمولی سی تھی (کلپ بورڈ) کا کام نہ کرنا۔
    میں ہمیشہ سے ہر نئی چیز اور خاص طور پر ہر نئے سافٹوئر کے حق میں نہیں ہوتا کیوں کہ یہ میرا تجربہ ہے کہ ہر نئے سافٹوئر میں کچھ نہ کچھ مسئلہ ضرور ہوتا ہے۔(اللہ بہتر جاننے والا ہے)
    اس وقت اس میں جو ورثن ہے وہ 4.1.1 ہے
    چارجنگ کے حوالے سے میں یہ ہی کہوں گا کہ میں نے ابھی تک اس کے چارجر کو کھولا بھی نہیں جو اس کے ساتھ آیا ہے بس کمپیوٹر کے ساتھ لگادو خود بخود چارج ہوتا رہتا ہے(الحمد للہ)
    اس کے بارہ میں مزید بعد میں بات کرتا ہوں اگر بھول گیا تو یاد کروادینا کچھ سیٹنگ دیکھی تھی میں نے اس بارہ میں
     
  19. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    اس وقت جو میں سوچ رہا ہوں وہ یہ ہے کہ اس کے ساتھ USB ٹو VGA یعنی کہ ایکسٹرنل گرافک کارڈ لگا کر پڑھی سکرین سے لگالوں اور ایس 3 کو CPU کی طرح سے کام میں لائوں

    اور ہاں میں نے لوکل دکان سے معلوم کیا ہے USB On-The-Go کیبل کا تو ان کو خود بھی معلوم نہیں ہوتا کہ اس کیبل سے کیا کیا کام لیا جاسکتا ہے، یہ کیبل یو ایس بی فیلیش میمری لگانے والی کیبل کے نام سے مشہور ہے۔
    جب کہ اس سے تقریبا یو ایس بی ہر چیز کنیکٹ کی جاسکتی ہے۔
    اس کی قیمت 20 ریال سعودی سے50 ریال سعودی تک ہے
    اچھا ہو کہ کیبل کی جگہ کنیکٹر لیا جائے جو کہ 100 ریال سعودی تک بھی مل جاتا ہے۔
     
  20. sfahad10

    sfahad10 -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 27, 2010
    پیغامات:
    265
    السلام علیکم

    سمارٹ‌فون کو سی پی یو کی جگہ استعمال کرنے کے لئے اپ یہ کیوں نہیں‌استعمال کر لیتے ۔۔
    ینبٹو

    لیکن اس کے لئے آپ کو کچھ عرصہ صبر کرنا پڑے گا۔

    یہ میرے لئے نئی چیز ہے۔ کچھ تفصیلات بتائیں۔

    اوبنٹو کے حوالے سے ایک خبر پڑھی تھی۔ جو کہ نئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والوں اور اپنی پرائیویسی کے بارے میں محتاط لوگوں کے لئے اہم ہوگی کہ جب بھی آپ اوبنٹو سسٹم پر کچھ سرچ کرتے ہیں چاہے وہ آپ اپنے سسٹم کی ہارڈ‌ڈسک پر ہی کیوں نہ سرچ کریں وہ کیوری خودبخود اوبنٹو کے نامعلوم سرور پر چلی جاتی ہے۔

    اس طرح کی خبروں سے ان سارے پرجیکٹس، جو کہ بہت مفید ہیں اور نظر آتا ہے کہ ان پر خرچ ہونے والی رقم بہت زیادہ ہے مگر وہ مفت ہیں، کے بارے میں شدید قسم کے شکوک پیدا ہوتے ہیں۔
    مثلا ٹور جو کہ ان لائن anonimity browsing کا بہترین سافٹ ویئر ہے، مگر فری ہے۔


    والسلام
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 5, 2013

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں