دورہ بھارت 2013-2012

منصف نے 'سپورٹس' میں ‏دسمبر 24, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Innocent Panther

    Innocent Panther محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2011
    پیغامات:
    600
    ہوتا وہی ہے جو کرکٹ کی انتظامیہ چاہتی ہے اور ہم بھڑاس نکال کے چپ ہو جاتے ہیں کل تک پاکستانی ٹیم جب جیت رہی تھی تو زمین اور آسمان کی قلابیں ملائی جا رہی تھی آج ایک میچ ہار گئی تو کیچڑ اچھالنا شروع واہ رے ایسے انصاف پہ کون نہ کٹ مرجائے - ہاں کیوں نہیں بھڑاس نکالنا بجا ہے آپکا اب ایسی بھی سیریز جیت کے کیا فائدہ جہاں غم اور صدمہ خوشیوں پرحاوی ہو
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 6, 2013
  2. Innocent Panther

    Innocent Panther محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2011
    پیغامات:
    600
    محترم کبھی تو قابل یقین ہار مان لیا کرو پاکستانی ٹیم کوئی توپ تھوڑی نہ ہے کہ ہر کسی کو اڑا دیگی :00003:
     
  3. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    بات شکست کو تسلیم کرنے کی ہے ہی نہیں، بلکہ مشکوک شکست کی ہورہی ہے
    دوسرا ٹی ٹیونٹی میچ پاکستان ہارا تو کہا چلو کوئی بات نہیں لڑ بھڑ کا ہارا ہے ۔۔۔سمجھ میں بات آتی ہے ۔۔۔لیکن آخری ون ڈے پر تو خود کئی بھارتیوں نے شک و شبہ کا اظہار کیا (یہ الگ بات ہے کہ کھل کر بول نہیں سکتے )
    بھائی بھارت کو بھارت میں وائٹ واش کردیا تو "امن کی آشا" کیسے رہ سکتی ہے ؟؟؟
    خیر یہ بات تو سچ ثابت ہوئی کہ اگر بھارت وہائٹ واش ہوجاتا تو چپ کرانا مشکل ہوجاتا ، مثال دیکھ سکتے ہیں ہم ۔۔۔۔
    نہ ہارنے پر یہ حال ہے ، ہارجاتا تو کیا ہوتا ۔۔۔۔۔
     
  4. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    بہرکیف باتیں اپنی جگہ
    مگر جس طریقہ سے اس ایونٹ کا کامیاب انعقاد ہؤا ۔۔۔وہ قابل تحسین ہے ، کوئی ہنگامہ یا نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔۔۔۔
    کاش یہی کچھ پاکستان میں بھی ہو ، بھارت کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے ، کھیلے ، ہارے یا جیتے خوشی خوشی گھر جائے
    لیکن فی الحال توایسا سوچنا بھی نہیں چاہیئے ۔۔۔ابھی حالات سازگار نہیں
    پاکستانیوں کی اپنی جان کے لالے ہیں وہ مہمانوں کی کیا دیکھ بھال کرینگے ۔۔۔۔
    اگر یہی میچ پاکستان میں ہوتا تو لازماّ کوئی دھماکہ شماکہ ہوجاتا ۔۔۔۔
    واللہ اعلم !

    تاہم اللہ پاک سے دعا ہے کہ پاکستان کے حالات درست کردے ، چور نکمے اور خبیث حکمرانوں سے نجادے دے ملک کو ۔۔
    خوشحالی اور امن کا گہوارہ بنا دے ۔۔۔آمین
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 7, 2013
  5. Innocent Panther

    Innocent Panther محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2011
    پیغامات:
    600
    مشکوک تو کولکاتا والا میچ بھی تھا کہ ہمارے بیٹسمین 250 نہ بنا پائے جبکہ انڈین بیٹنگ لائن اپ دنیائے کرکٹ میں بہترین مانی جاتی ہے کہیں یہاں بھی سو کالڈ امن کی آشا کا رول تو نہیں اور رہی بات کہ کئی بھارتیوں نے شک و شبہ کا اظہار کیا تو میں نے یہ بات نہ سنی نہ کہیں پڑھی یہ نارمل بات ہے پاکستانی بیٹنگ کا لڑکھڑا جانا
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 7, 2013
  6. Innocent Panther

    Innocent Panther محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2011
    پیغامات:
    600
    ہماری بھی یہی خواہش کی کہ جائے اور جیت کے آئے

    آمین
     
  7. ماظق

    ماظق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 25, 2009
    پیغامات:
    67
    شیئرنگ کا شکریہ بھائی
     
  8. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    پاکستان کا دورہ ہند۔۔۔ایک ملاجلاتجزیہ



    پاکستان نے 5 سال بعد ہند کا دورہ کرکے، ہند کرکٹ کو ایک طمانچہ رسید کردیا، جہاں‌بڑے بڑے آئی کانس، سہواگ، کوہلی، یوراج، گمبھیر، رائنا روہت، کو نئے اسٹارز جنید، عرفان ، جمشید نے بھرکس نکال کر رکھ دیا۔
    الف مبروک پاکستان
    پاکستان کا کامیاب دورہ ہند اختتام کو پہنچ گیا، اور ہرطرف خوشیاں منائی گئیں‌، لیکن اسی دوران بڑے پلیرز کے نام کے نیچے انکے پور پرفارمنس دب کر رہ گئے، جسکا موسٹ کریڈٹ جمشید اور حفیظ کو جاتا ہے، اگر یہ دونوں‌پلیرز نہ کھیلتے تب پاکستان کی پور بیٹنگ لائن اپ جسکے شہنشاہ خود مصباح ہیں اور ساتھ میں اظہر، کامران، عمر، آفریدی جنہوں نے اکثر موقعوں‌پر پاکستان کلاس بولرز کی اسقدر بے عزتی کی کہ لوگ حیران رہ گئے کہ دہلی میں‌167 رنز کو چیز کرنے میں‌پاکستان صرف اسلئے ناکام ہوا کہ، وہاں‌اوپنرز کے طور پر حفیظ اور جمشید نہیں‌تھے، اورنہ پکچر کچھ اور ہوتی۔
    بہرحال بیٹنگ کا منہ بولتا آئینہ آپکے سامنے ہے۔

    ناصر جمشید نے جملہ 284 رنز بنائے ہیں جنکا اوسط 71.00 رہا،محمد حفیظ نے 213 رنز بنائے جنکا اوسط 42 رنز رہا،شعیب ملک نے جملہ 123 رنز بنائے اوسط61 رہا،یونس خان نے جملہ 74 رنز اسکور کئے جنکا اوسط 24 رنز قرار پایا،مصباح الحق نے محض 57 رنز اسکور کئے جو کہ صرف 19 کے اوسط سے بنائے گئے۔احمد شہزاد نے جملہ 36 رنز بنائے جنکا اوسط 18 رنز رہا۔ یہ اسٹاٹس جملہ پانچ میچز کے ہیں۔
    اور انتہائی شرمناک اسٹاٹس یہ بھی ہیں‌کہ عمر اکمل ، آفریدی ، کامران اور اظہر علی نے ساری سیریز میں جملہ 70 رنز بھی نہیں بنائے ہیں۔یعنی 5 میچز میں‌ان چار پلیرز نے جملہ 70 رنز بھی نہیں‌اسکور کئے۔ ، بہرحال آفریدی اور کامران نے مایوس کیا ہی کیا تو دوسری طرف اظہر علی نے بھی بری طرح‌سے مایوس کیا۔۔۔!!!، عمر اکمل بھی مایوس کرانے میں‌سبقت لے گئے۔
    دوسری طرف بولرز کے اچھے اسٹاٹس سامنے آئے ہیں۔
    جنید نے 8، حفیظ نے 3، اجمل نے 10 ، عرفان نے 4 اور گل نے 10 وکٹیں‌حاصل کیں۔۔۔یہاں‌پر سہیل اور آفریدی نے مایوسی دکھائی۔
    بہرحال اسٹارز کے طورپر 15 رکنی ٹیم میں‌سے جنید، عرفان، جمشید، حفیظ، گل، اور اجمل ابھر کر آئے، جبکہ ۔۔۔۔۔یونس، اظہر، مصباح، اکمل برادران، آفریدی، سہیل تنویر نے مایوس کیا۔ شہزاد نے ففٹی ففٹی مظاہرہ کیا۔
    دورہ ہند کے بعد پاکستان کو بولنگ کے شعبہ میں‌جسطرح عرفان اور جنید نے بہتر مظاہرہ کیا، رضاحسن جیسے ینگ بولرز کو سامنے لانا چاہئے، اور بیٹنگ کے شعبہ میں‌یونس، مصباح، آفریدی، کامران، شعیب وغیرہ سے پاک ٹیم کو چھٹکارا حاصل کرکے نیو بلڈ کو جگہ دینا ہوگا۔ تاکہ آگے کی منصوبہ بندی ہوسکے۔
    بہرحال بیٹنگ میں‌مایوسی کے باوجود پاک نے ہند پر ڈامنیٹ کیا اور فی الوقت کے لحاظ سے وہ بہت ہی گریٹ رہا، الف مبروک پاکستان۔
     
  9. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    نائس کمنٹس
     
  10. Innocent Panther

    Innocent Panther محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2011
    پیغامات:
    600
    اور جو پانچ سال سے طمانچے رسید کر رہی تھی وہ شاید پاکستانی ٹیم نہیں بھولی ہوگی اور آپ کو بھی نہیں بھولنا چاہیے ماضی ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے وہ بھی ایسا ماضی جو انتہائی تابناک ہے

    گرتے ہیں شہسوار ہی میدان میں
     
  11. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    بھائی جی، اپنی چمپیئن ٹیم کی ہار پہ اتنا غصہ ......کوئی بات نہی اگلی سیریز میں ،،محنت،، کر لیجیے گا.
     
  12. Innocent Panther

    Innocent Panther محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2011
    پیغامات:
    600
    غصّہ اور ہمیں نہیں جی غصّہ اور ہم میں اتنا ہی فاصلہ ہے جتنا سمندر کے دو کنارے ہم تو بس لوگوں کو ویسا ہی جواب دیتے ہیں جس انداز میں وہ دیتے ہیں اور میرے خیال سے یہ کوئی وڈی گل نہیں ہے ویسے محنت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے اسی محنت كا نتیجہ تھا کہ 5 سال تک تھکاتے رہے انکو هههههههههههههه
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 10, 2013
  13. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    کن کو تکھاتے رھے......:)
     
  14. Innocent Panther

    Innocent Panther محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2011
    پیغامات:
    600
    ابو مصعب بھائی نے جو پانچ سال کا ذکر کیا ہے اس دوران انڈیا پاکستان کے کئی ایک میچز ہوئے اور نتیجہ تو آپکو معلوم ہی ہے :00003:
     
  15. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    اچھھھھھھھھھھھا
     
  16. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    السلام علیکم
    میرے کامنٹس پر ، تبصرہ کرنے کے لئے بہت شکریہ، آپ تھوڑا سا مس انڈرسٹانڈ کرگئے۔
    ایک عرصہ بعد ، یعنی پانچ سال بعد، ہوا دورہ ہند ایک لحاظ سے دونوں‌ملکوں‌کے لئے اہم تھا، جس میں‌پاکستان بازی لے گیا، جہاں کہ کرکٹ ہمیشہ سے تنازعہ کا شکار رہی،کبھی پلیرز جیل میں‌، کبھی ملکی حالات تو کبھی بیٹنگ فلا، لیکن ایسی حالت میں ہوم گراونڈ پر بڑے پلیرز کی موجودگی میں‌ہراکر آنا ایک بڑی جیت تھی، میرے کامنٹس ہند پاک دونوں‌طرف یکساں ویٹیج کے ہوتے ہیں، اسلئے اسکو میری بات سمجھ کر چھوڑ دیتے تو اچھا ہوتا نہیں‌بھی تو کوئی بات نہیں۔
    کامنٹس کرتے رہیں۔
    جزاک اللہ خیرا۔
     
  17. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ویسے ہم تو انڈیا اور پاکستان کے مابین کھیلے گئے میچز ریکارڈ کی بات کریں تو یقینا پاکستان کی جیت واضح طور پر نظر آئے گی ، ہارنا اور جیتنا تو لگا رہتا ہے ایک نے جیتنا ہے اور ایک نے ہارنا ہے لیکن پاکستان ابھی ٹوٹل میچز میں انڈیا سے آگے ہی ہے
     
  18. Innocent Panther

    Innocent Panther محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2011
    پیغامات:
    600
    ہاں بھائی جان ہمیں کہاں اس سے انکار ہے بیشک آپ لوگوں نے زیادہ جیتا ہے اگر آپ ون ڈے کی بات کرینگے تو ہم ٹی ٹوینٹی کی بات کرینگے کیونکہ ہمارا پلڑا اس میں بھاری ہے بھلے چند ميچيز ہوئے ہوں لیکن بہرحال برتری ہم ہی کو حاصل ہے :)
     
  19. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    بہرحال بھائی
    یہاں‌ہم سیریز نہ جنرل اوڈی آئی کی بات کر رہے تھے، اور جنرل ٹی ٹیونٹی کی، بلکہ یہ تھریڈ فی الوقت صرف پاک کے دورہ بھارت کو لیکر بنا ہے جس میں‌بے شک پاکستان کا پلڑا بھاری رہا۔
    حالانکہ اس دورے سے قبل پاکستان میں‌ حالات دگرگوں‌رہے مثلا۔۔۔
    پلیرز کے تنازعات
    سیکوریٹی صورتحال
    بیٹنگ کی کنسسٹنسی نہ ہونا۔
    کیپٹنسی کے تبدیلیاں
    پلیرز کے بھی تبدیلیاں
    ہند پاک تعلقات کا معاملہ۔
    ان تماموں‌کو لیکر پلڑا صاف طور پر بھارت کا ہی بھاری بنتا تھا، لیکن ستم ظ‌ریفی کے ، بڑے آئی کانز سہواگ، کوہلی، گمبھیر، رائنا روہت، کے مقابلہ میں‌، نوعمر بلے باز و بولرز، جمشید، عرفان اور جنید بھاری پڑگئے اور یہی کچھ واضح‌فرق نظر آیا، جہاں‌ایک طرف غیر متوقعہ طور پر ترپ کے پتوں‌کی طرح‌جنید اور عرفان کے ساتھ جمشید کام آئے وہیں‌آزمائے ہوئے کارڈز، گمبھیر، کوہلی اور سہواگ کا ، کام نہ کرنا بھی فرق ثابت ہوا۔
    چلیں کرکٹ کی بات ہے، اگلی بات ہوسکتا ہے کہ بھارت ٹوٹلی بازی مارلے یا پھر مقابلے برابری پر ہوں، لیکن اس دفعہ کا 5 سال کے طویل وقفہ کے بعد، پاکستان نے اپنے حالات کے باوجود، بھارت میں‌جاکر جو کامیابی حاصل کی وہ بھارت کے لئے بھی واقعی بڑی ہی کوفت میں مبتلا کردینے والی بات ہویی۔
    خیر آگے ہی سہی۔
    :00003::00003::00003:
     
  20. Innocent Panther

    Innocent Panther محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2011
    پیغامات:
    600
    محترم جناب ان چیزوں کا رونا رو کے آخر کیا فائدہ ایسا تو نہیں ہے نہ کہ 5 سال کا وه طویل وقفہ غم کے بجائے خوشیوں میں تبدیل ہو جائيگا بہرحال پاکستان کامیاب ہوا ہے لیکن میں نے پہلے بھی کہا تھے کہ ایسی کامیابی سے کیا فائدہ جہاں آخر میں سیریز کا جشن بھی نہ منا پائے سارا مزہ کرکرا کر دیا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں