اسرار اور انوار

ابن محمد جی نے 'مضامين ، كالم ، تجزئیے' میں ‏دسمبر 25, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن محمد جی

    ابن محمد جی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اگست 1, 2012
    پیغامات:
    27
    اسرار اور انوار نوائے وقت 25-Dec-2012
    کالم نگار | ڈاکٹر محمد اجمل نیازی
    میں ہمیشہ دل والوں، دل و نگاہ والوں کی تلاش میں رہتا ہوں۔ اللہ والے بھی دل والے ہوتے ہیں۔ پہلے یہ تصور ہی نہ تھا، تاثر بھی نہ تھا کہ کوئی اللہ والا ایسا بھی ہوسکتا ہے۔ دل والا، جیسے عبد اللہ بھٹی ہیں، میں انہیں ملا۔ انکی کتاب ”اسرار اور رومانیت“ پڑھی۔ اس پر کچھ لکھا بھی، انکے خواب دیکھیں، تعبیروں سے زیادہ خوابوں کی اہمیت کو سمجھیں۔ کوئی عام سا آدمی ہو اور اس میں کوئی خاص آدمی آپ سے ہم کلام ہو، آپکو اپنا ہمراز بنانے کی کوشش بھی کرے، خواہش تو ضرور کرے۔ کبھی کبھی خواہش کوشش سے بڑی ہوتی ہے۔ دنیا میں دنیاداروں کی طرح نظر آتا ہو مگر دنیا دار نہ ہو۔ بازار سے گزرے اور خریدار نہ ہو۔میں نے دیکھا ایک ماڈرن آدمی میرے سامنے بے نیازی اپنائیت کے ملے جلے ارادے سے بیٹھا تھا۔ نجانے کیوں ایسے مواقعوں پر مجھے لگتا ہے کہ ماڈرن اور جدید میں فرق ہے۔ جدید اور ماڈرن کے معانی بظاہر ایک ہوں گے مگر یہ دو مختلف حیثیتیں ہیں۔ ایسے آدمی ایک سے لگتے ہوں مگر وہ ایک دوسرے سے اجنبی ہوتے ہیں۔ جدید مشرقی ہے اور ماڈرن مغربی ہے۔ مغرب، مغرب ہے اور مشرق مشرق ہے۔میرا خیال ہے دنیا کا سب سے بڑا اور انوکھا انقلاب میرے آقا و مولا حضرت محمد الرسول اللہ لے کے آئے تھے۔ وہ اپنے زمانے کے جدید ترین پیغمبر اور انسان تھے۔ ہم اپنے زمانے کو انکے زمانے کے ساتھ مربوط کرلیں تو یہ دنیا جنت بن جائے۔ انہوں نے چند برسوں میں معاشرے کو یکسر بدل کر رکھ دیا۔ انہوں نے پہلے اپنے لوگوں کو اندر سے بدلا اور پھر باہر سے بدلا۔ پھر وہ بہت ہی اپنے لوگ بن گئے۔ ہمارے زمانے میں برائے نام رہنماءانقلاب کے نام پر اپنا کوئی زمانہ لانا چاہتے جسے وہ پہلے بھی کئی بار لاچکے ہیں۔ انقلابِ محمدی صرف روحانی لوگ لائینگے اور وہ لوگ جو روحانیت اور رومانیت کو رلا ملا دینے والوں سے رابطہ رکھتے ہیں۔عبد اللہ بھٹی صاحب ماڈرن بھی ہیں اور جدید بھی ہیں۔ انہوں نے مغربی لباس پہن رکھا تھا، آج کل سب پہنتے ہیں اور یہ اب مغربی ہے بھی نہیں، جب ہم پہنتے ہیں تو یہ مشرقی ہوجاتا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ اس لباس میں بندہ کون ہے۔ قائداعظمؒ بھی اس لباس میں ہوتے تھے مگر برصغیر کے مسلمانوں کیلئے انہوں نے ایک ملک بنایا۔ وہ صاحبِ کردار تھے، ان جیسا لیڈر بیسویں صدی میں پیدا نہیں ہوا۔ عبد اللہ بھٹی کے چہرے پر داڑھی نہیں ہے۔ اب جرا¿ت اور حیرت کے جہان تعمیر کرنیوالے لوگ ایسے ہی ہوتے ہیں۔ داڑھی قائداعظمؒ کے علاوہ علامہ اقبالؒ کی بھی نہ تھی۔ وہ شاعر مشرق اور حکیم الامت، مفکر پاکستان کے طور پر معروف ہوئے۔ ووہ ایک بار شرقپور گئے، وہاں کوئی داڑھی کے بغیر نہیں جاسکتا تھا مگر علامہ اقبالؒ کو کوئی نہ روک سکا۔ بہت بڑے دل والے ولی¿ کامل شیر محمد شرقپوری نے کہا تھا کہ داڑھی علامہ اقبالؒ کے اندر ہے۔ روایت ہے کہ علامہ اقبالؒ نے ان کیلئے اور سارے اولیائے کرام، سب دل والوں اور اللہ والوں کیلئے کہا ہےنہ پوچھ ان خرقہ پوشوں کی ارادت ہو تو دیکھ ان کویدِ بیضا لئے بیٹھے ہیں اپنی آستینوں میںمیں ان لوگوں سے نہ مل سکا جن کو علامہ اقبالؒ ملے تھے۔ میں بابا عرفان الحق کے پاس کئی بار جہلم میں حاضر ہوا ہوں۔ مجھے بابا یحییٰ خان سے ملنے کا اتفاق ہوا۔ واصف علی واصف، قدرت اللہ شہاب، اشفاق احمد، بانو قدسیہ سے ملا ہوں۔ بانو آپا کیلئے ایک مختلف کہانی کار ممتاز مفتی نے کہا کہ ”وہ اندر سے قدیم ہے باہر سے جدید ہے“۔ میرے خیال میں ایک سچی اچھی موہنی عورت کیلئے یہ ادائے دلبرانہ ضروری ہے۔ بانو آپا دل والی بڑی عورت ہے۔ وہ بابا عرفان الحق کی معتقد ہے۔ انہوں نے عبد اللہ بھٹی کیلئے انکی کتاب ”اسرار رومانیت“ کیلئے لکھا ہے۔ پروفیسر عبد اللہ بھٹی کی علمی کتاب میں رومانیت کے جس شارٹ کٹ سے آگاہ کیا گیا ہے۔ ان پر عمل پیرا ہو کر کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔میں عبد اللہ بھٹی سے ملا ہوں، ایک بار ملا تو لگا کہ کئی بار ملا ہوں۔ بابا عرفان اپنے مخاطب کو اپنے آپ سے ملنا بھی سکھا دیتے ہیں۔ وہ مایوسی کے دشمن ہیں، امید اور حوصلے کے کئی چراغ انکے لفظوں میں چلتے رہتے ہیں۔ سچے لوگ مایوس نہیں ہوتے، مغموم ضرور ہوتے ہیں۔ میں نے اپنے زمانے کے خاص لوگوں کو غم کی طاقت سے مالامال پایا۔ غم سے بھرے ہوئے لوگ ہی خوشی کی اصل حقیقت سے باخبر ہوتے ہیں۔واصف علی واصف کی بھی داڑھی نہ تھی مگر انہیں بابا عرفان بھی مانتے ہیں۔ بابا جی عرفان و حکمت اور حقیقت کی گہرائیوں میں اتر کر بات کرتے ہیں۔ عبد اللہ بھٹی نے اپنی دوسری کتاب ”فکرِ درویش“ (زیرطبع) کا مسودہ مجھے پڑھنے کو دیا ہے۔ اس میں انہوں نے اپنے رومانی سفر کا احوال بھی بیان کیا ہے۔ بڑی مشکلوں سے گزرنے کے بعد انہوں نے خود کہا کہ ”بالآخر ایک روز میں بری امام کے قدموں میں ڈھیر ہوگیا، جنہوں نے مجھے تلاش کے سفر کا سنگ میل عطا کیا“۔ بابا عرفان بھی بری امام کا بہت ذکر کرتے ہیں۔ انکی ایک پیشگوئی بھی ہے کہ میرے ہمسائے میں ایک شہر آباد ہوگا جس کا نام اسلام کے نام سے شروع ہوگا۔ آج اسلام آباد بری امام کے ہمسائے میں، اسلام کے نام سے قائم ہونیوالے ملک پاکستان کا صدر مقام ہے جسے میں خطہ¿ عشق محمد کہتا ہوں۔ لگتا ہے اس زمین پر رہنے والے رومانی لوگوں کی برکت سے کچھ نہ کچھ ایسا ہوگا کہ یہ خطہ دنیا بھر میں بے مثال ہوگا اور یہاں رہنے والے سرخرو ہوں گے۔منفرد کالم نگار اور اینکرپرسن جاوید چودھری کو پراسرار لوگوں سے ملنے کا جنون ہے۔ وہ بابا جی سے بھی ملا ہے اور اس نے بھٹی صاحب سے ملاقات بھی کی۔ جاوید چودھری ”اسرار رومانیت“ کے حوالے سے لکھتا ہے ”جو لوگ خدمت خلق کرتے ہیں، دکھی لوگوں کا دکھ بانٹتے ہیں وہ اللہ کے خاص بندے ہوتے ہیں۔ یہ کام عرصہ¿ دراز سے پروفیسر صاحب کررہے ہیں۔ یہ کتاب رومانیت کے طالب علموں کیلئے مفید اور معاون ہوگی“۔مجھے ملک اللہ یار خان مرحوم کی خدمت میں حاضر ہونے کا اشارہ نجانے کہاں سے ملا تھا۔ وہ بھیڑ بکریاں چرانے والے کسان تھے مگر دینی اور رومانی علوم کا ایک ہجوم انکے دل میں سمٹ آیا تھا۔ اللہ کا کوئی خاص انعام ان پر تھا۔ میں سارا سوشلزم اور شاعری بھول کر انکے مریدوں میں شامل ہوگیا تھا۔ وہ اپنے ملنے والوں کو ”سنگی“ (ساتھی) کہتے تھے۔ انہوں نے اسرار اور انوار کو رلا ملا دیا۔ جو چیز پراسرار نہیں ہوتی وہ پرکشش نہیں ہوتی۔ اپنی کتاب کا نام ”اسرار رومانیت“ عبداللہ بھٹی نے رکھا ہے تو اس کتاب میں ڈوب کر مجھے وہ خوشبو سی آئی ہے جو منارہ ضلع چکوال میں ملک اللہ یار خان کی روحانی قیادت اور ملک محمد اکرم اعوان کی رفاقت میں محسوس ہوئی تھی۔ میری گزارش بھٹی صاحب سے ہے کہ وہ بابا عرفان اور ملک اکرم اعوان سے ضرور ملیں۔اب صوفیوں سے امید ہے کہ وہ اس مملکت خداداد کو کسی منزل پر لے کے جائیں گے۔ ”اسرار رومانیت“ اسی دروازے اور آرزو کی عکاس ہے۔
    اسرار اور انوار | NAWAIWAQT
     
  2. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    انا لله و انا الیه راجعون
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    صوفیا نے ۱۴۰۰ سال میں کتنی خلافتیں قائم کی ہیں ؟ اجمل نیازی کا کیا ہے، وہ اس سے لمبا کالم کسی مغنیہ کے لیے لکھ سکتے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    صو فیوں نے اسلام کو جتنا نقصان پہنچا یا ہے کا فروں نے بھی نہیں پہنچا یا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,318
    درست فرمایا سسٹر۔
    ویسے صوفیاء نے ان گنت خلافتیں قائم کی ہیں۔ آپ کو ہر گلی محلے میں صوفی مل جائیں گے۔ اور پھر ان کے مرنے کے بعد ان کی بہت سے خلیفے بھی گدی نشینوں کی شکل میں پیدا ہوجاتے ہیں۔ اور پھر نسل در نسل یہ خلافت چلتی رہتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,318
    اور ہم اتبا‏ع قران و سنت کی تلاش میں رہتے ہیں۔
    یعنی صرف تانک جھانک کرنے بازار آیا ہو۔
    کیا یہ کسی حدیث کے الفاظ ہیں؟

    ولی کامل ایسی ہی بات کر سکتے ہیں مومن نہیں۔ ایک مومن کی داڑھی اندر نہیں بلکہ چہرے پر ہونی چاہیۓ۔
    جو ایک اللہ کے آگے نہیں جھکتا وہ اسی طرح گمراہ ہوا کرتا ہے۔ ایک اللہ کے آگے جھک جاتا تو کسی اور در پر ڈھیر ہونے کی ضرورت ہی باقی نہ رہتی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    خوب یاد دلایا ، پھر تو اجمل نیازی صاحب نے درست کہا ۔ بھنگی انقلاب کا کریڈٹ صوفی آستانوں ہی کو جاتا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    انا للہ و انا الیہ راجعون
    اللہ ان صوفیوں اور صوفیوں کے ماننے والوں کو ھدایت دے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,397
    تبصرے دیکھ کر ہی اصل مضمون سے دل بھر گیا ۔ ۔ ۔ ۔

    جس شہر جانا نہیں اس کا پتہ کیا پوچھنا!
     
  10. ابن محمد جی

    ابن محمد جی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اگست 1, 2012
    پیغامات:
    27
    جناب بہت خوبصورت تبصرے آپ نے کیے،میں کس کس کو داد دوں ہمارا مسلک اہلحدیث تو پھیلایا ہی صوفیوں نے،دیکھو خاندان غزنوی صوفی ،یعنی مدرسہ تقویہ الیسلام والے،اور پھر لکھوی خاندان صوفی،اللہ کی لعنت ہو ان پر جو ان نیک سیرت لوگوں کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    مسلک اہلحدیث بلا شک وشبہ صوفیوں کا مسلک ہے۔ انشا ء اللہ العزیز شاہ ولی اللہ امام الصوفیاء نے جس انقلاب کی بنیاد رکھی تھی وہ شاہ اسماعیل شہد صوفی( عبقات اور صراط مستقیم کے مصنف( سے ہوتا ہوا عبد اللہ غزنوی ٌ اور لکھوی اہلحدیث ضاندان میں آیا اور انشا ءا للہ سید صوفی سید نذیرحسین دہلوی کے شا گرد اور شاہ اسماعیل صوفی کے شاگرد اسلامی انقلاب ضرور لائے گے۔اور نام نہاد اہلحدیث بدعتی خارجی کل بھی ذلیل ہوئے اور آئندہ بھی ہونگے مزید
    مسلک اہلحدیث اور سلسلہ بیعت و ارادت - URDU MAJLIS FORUM
    علماء اہلحدیث اور تصوف - URDU MAJLIS FORUM
     
  11. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922

    یعنی صوفیوں نے مسلک اہلحدیث پھیلایا اور اہلحدیث بدعتی اور خارجی هیں.
    بھائی آپ کے بیانات میں حد سے زیادہ تضاد ھے‎‏.
    صوفیاء کا مسلک تو تصوف و سلوک اور حدیث کی مخالفت ھے.
    ویسے مسلم امه میں پہلا صوفی کون تھا؟
     
  12. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,318
    ابن محمد جی جب میں نے وہاں آپ سے تصوف پر گفتگو کرنی چاہی تو آپ نے گفتگو کرنے سے انکار کردیا تھا۔ محترم جس تصوف کی آپ بات کر رہے ہیں اس کا اسلام سے کو‏ئ تعلق نہیں ہے۔ آئیۓ آپ کی خدمت میں ایک نمونہ پیش کروں :-
    ان اسلام دشمن صوفیوں نے تو ننگا ہونے کو بھی کرامت قرار دیا ہے۔ حوالہ (طبقات شعرانی جلد 2 ص 129 مصبوعہ ابن شقرون) " ان میں شیخ ابراھیم عریاں تھے جو منبر پر آتے اور ننگے خطبہ دیتے تھے۔ کہتے "السطان, و دمياط, و باب اللوق, بين الصورين و جامع بلولون الحمدلله رب العالمين" چنانچہ مجمع میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی۔ (ص۔117 کتاب تصوف کو پہچانیۓ)
    ذرا سوچیے کہ آپ کی نظر میں کیا دلکش نظارہ ہوتا ہوگا۔ جب ایک صوفی ننگ دھڑنگ ممبر پر کھڑا ہو کر خطبہ دیتا ہوگا۔
    اسی طرح آپ تصوف کا ایک بہت بڑا نام دباغ بھی صوفی کے ستر کھولنے کو باعث اجر قرار دیتا ہے۔
    اگر ان غلیظ عقائد کی مخالفت کی بنیاد پر آپ اہلحدیثوں کو خارج قرار دیتے ہیں تو الحمدللہ اہل حدیث خارج ہیں ان کفریہ عقائد سے۔ اگر آپ کو شوق ہو تو ان دونوں تھریڈز پر گفتگو شرو‏ع کر لیجیۓ۔ اس مجلس پر بہت سے اہل علم موجود ہیں اور آپ کے تصوف کی حقیقت کھول کر آپ کے سامنے بیان کردیں گے۔

    اور اگر اس لنک پر گفتگو کرنے کا شوق ہو تو خاکسار حاضر ہے۔ یہ بھی آپ کے ہمنواؤں کی سائٹ ہے۔
    Religion Articles : Hamariweb.com - تصوف کیا ہے؟ فکر ِ رضا کے آئینے میں
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    شاہ اسماعیل شہید ، سیدنذیر حسین ہلوی اور خاندان غزنویہ کا نام لے کر ہمیں اجمل نیازی اور عبداللہ بھٹی کے افکار نہ پلائیے بھائی۔ نئی پود اپنے اسلاف سے اتنی بھی بے خبر نہیں کہ ان میں اور عبداللہ بھٹی ، واصف علی واصف میں فرق نہ کر سکے ۔ بہتر ہوتا آپ تصوف سیکشن میں اپنی بحث جاری رکھتے اور کسی نتیجے تک پہنچتے۔
    مسلمانوں پر لعنت کا کوئی فائدہ نہیں ، یہ کسی غیر مستحق پر کی جائے تو پلٹ بھی آتی ہے ۔
     
  14. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    ابن محمد جی بھا ئ صو فیا نے دین اسلام کی جو خدمت کی ہے بقول آپ کے اگر آپ اس پر با ت کر نا چا ہے تو beyluxe messenger پر اجائے ما یک پر بہتر انداژ میں بات ہو سکتی ہے
     
  15. ابن محمد جی

    ابن محمد جی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اگست 1, 2012
    پیغامات:
    27
    نہیں جی اپکو اجمل نیازی یا عبد اللہ بھٹی کے افکا ر پر نہں لاتا میں تو آپ کو مطلق تصوف کا انکاری سمجھ کر لکھا ہے اور دوسرا ان لوگوں نے خود غیر مہذب زبان استعمال کی۔تصوف وہی بر حق جق کتاب و سنت سے ثابت ہے۔دوسرا بات تو کی جا سکتی مگر تھریڈ ڈیلیٹ کرنا اور اصل بات کو بگاڑ لینا ماس بات کی گارنٹی کوئی دے سکتا ہے۔
     
  16. ابن محمد جی

    ابن محمد جی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اگست 1, 2012
    پیغامات:
    27
    آپ اپنے علم سمیت یہاں تشریف لائیں http://www.kitabosunnat.com/forum/%D8%A7%DB%81%D9%84-%D8%AD%D8%AF%DB%8C%D8%AB-153/%D9%85%D8%B3%D9%84%DA%A9-%D8%A7%DB%81%D9%84%D8%AD%D8%AF%DB%8C%D8%AB-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A8%DB%8C%D8%B9%D8%AA-%D9%88-%D8%A7%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D8%AF%D8%AA-9661/یہاں پھر اردو محفل میں آ جائے ،
    مسلک اہلحدیث اور بیعت و اارادت | اردو محفل فورم محفل میں آ جائیں وہاں امید ہے کہ تھریڈ ڈیلیٹ نہی‌ہونگے
     
  17. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,318
    محترم ابن محمد جی صاحب بات یہ ہے کہ آپ نے پہلے تصوف کے حوالے سے دو کالم شروع کیۓ تھے جن کا حوالہ آپ نے اوپر دیا ہے۔ بھائ میں نے تو دین کے ایک طالبعلم کی حیثیت سے آپ سے بایزید کے تزکیہ نفس کے بارے میں آپ کے خیالات جاننے کی کوشش کی تھی مگر جناب نے جواب دینے سے پہلو تہی اختیار کی تھی۔ بہر حال اگر مناسب ہو تو انہی تھریڈز پر سلسلہ گفتگو شروع کر لیجیۓ۔ کہیں اور جانے کی آپ کو ضرورت نہیں پڑے گي۔ اور ابتدا میرے سوال کے جواب سے کیجیۓ۔ آج آپ نے ایک اہم نقطہ کی جانب توجہ دلائ ہے۔
    محترم پہلے تصوف کو کتاب و سنت سے تو ثابت کیجیۓ۔ پھر ان شاء اللہ کچھ مشہور صوفیوں کے افکار و تعلیمات کے حوالے سے آپ سے دریافت کروں گا کہ وہ خیالات کتاب و سنت کے مطابق ہیں یا نہیں۔
    آب کا بہت بہت شکریہ۔
     
  18. ابن محمد جی

    ابن محمد جی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اگست 1, 2012
    پیغامات:
    27
    یہ کون سا مسینجر ہے اور اسکا طریقہ کیا ہو گا؟
     
  19. ابن محمد جی

    ابن محمد جی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اگست 1, 2012
    پیغامات:
    27
    میرے بھائی میں نے جس تصوف وسلوک کی بات کی ہے اور تھریڈ پوسٹ کی ہیں وہ اکابرین اہلحدیث کا تصوف وسلوک‘‘ آپ جہلا کی باتیں لے کر آ جاتے ہیں کہ بتاؤ یہ تصوف ہے؟ اگر آپ کو علمائے اہلحدیث کے تصوف پر اعتراض ہے تو پیش کرو انشاء اللہ جواب دیا جائے گا،رہا یہ کہ فلاں نے یہ کہا اور یہ کیا،آپ جہلاء کی باتیں جہلا سے پوچھیں،مجھ سے اکابرین کا جو تصوف اس بات کریں یہ جہالت کوئی ضروری نہیں صوفی کہلانے والے میں ہو کسی میں بھی ہو سکتی ہے وہ کو ئی حافظ بھی ہو سکتا ہے اور عالم بھی ۔
    اور یہ ایک کتاب کا لنک دے رہا ہوں آپ ناراض نہ ہونا آپ کو بلکل تصوف کے متعلق کچھ علم نہیں اور نہ آپ کا مطالعہ ہے ،بار بار آپ کیلانی صاحب کے حوالے دیتے ہیں جس کی کتاب پر تو جہالت بھی شرماتی ہے مر حوم کیلانی صاحب کو اتنا بھی نہیں پتا تھا کہ تصوف ہے کیا اور اس میں افراط وتفریط کتنی ہے اور حقیقت کتنی،آپ کو میں اہلسنت عالم مو لانا ابراھیم میر سیالکوٹیٌ کی کتاب دیتا ہوں آپ اکو پڑھے کیلانی صاحب کو چھوڑے اور اس کتاب کے حوالے سے بات کریں ،کیلانی صاحب پر تو افسوس کے علاوہ کچھ نہیں کیا جا سکتا۔لنک یہ ہیں
    http://sirat-e-mustaqeem.com/viewbook.php?id=6240آپ بھائی یہ لنک چیک کر لے۔
    Download a book Siraj um MuneerafromAhleHadees| Sirat-e-mustaqeem.com

    Download a book Siraj um MuneerafromAhleHadees| Sirat-e-mustaqeem.com
    اگر نہ ہو تو یہاں سے آکر ڈاون لوڈ کر لیں
    سراجاً منیرا ،مصنف مولانا محمد ابراھیم میر سیالکوٹی
    http://www.kitabosunnat.com/forum/%D9%BE%DB%8C-%DA%88%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%D9%81-%D9%81%D8%A7%D8%B1%D9%85%DB%8C%D9%B9-%D9%85%DB%8C%DA%BA-118/%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%AC%D8%A7%D9%8B-%D9%85%D9%86%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D8%8C%D9%85%D8%B5%D9%86%D9%81-%D9%85%D9%88%D9%84%D8%A7%D9%86%D8%A7-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%A7%D8%A8%D8%B1%D8%A7%DA%BE%DB%8C%D9%85-%D9%85%DB%8C%D8%B1-%D8%B3%DB%8C%D8%A7%D9%84%DA%A9%D9%88%D9%B9%DB%8C-9732/#post66343
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 27, 2012
  20. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    اصولا تو آپ کو ثابت کرنا چاہیے کہ اجمل نیازی و عبداللہ بھٹی کے تصوف اور قرآن وسنت سے ثابت تصوف میں کیا ربط ہے ؟
    کسی کے متعلق غلط اندازے لگا کر لعنت کے بجائے پہلے تصدیق کر لیا کریں ۔ تصوف کے متعلق میری رائے وہی ہے جو یہاں پیش کردہ اقتباس میں مذکور ہے ۔ URDU MAJLIS FORUM - تنہا پوسٹ دیکھیں - حضرت مولانا عطاء اللہ حنيف بھوجيانى(رح) كا ذوق مطالعہ
    اجمل نیازی کے اس باسی کالم کو اول تو میں شئیر کرنے کے لائق نہیں سمجھتی اور اگر کرتی تو یہاں ۔

     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں