پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا

زبیراحمد نے 'سپورٹس' میں ‏دسمبر 28, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    احمدآباد (نیوز ایجنسیاں) پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل سردار پٹیل سٹیڈیم میں موتیرا احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت محمد حفیظ جبکہ بھارتی ٹیم کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی کریں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 30دسمبر کو ایم اے چدم برم سٹیڈیم چیپاک چنائی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔
    پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا | NAWAIWAQT
     
  2. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    دوسرا ٹی۔ ٹیونٹی میچ:

    روایتی حریف ٹیمیں ہند و پاک کے مابین بنگلور میں کریکنگ میچ جو کہ پانچ سال کے وقفے کے بعد کھیلا گیا تھا، پاک نے غیر معمولی بولنگ ایدج کے ذریعہ کامیابی حاصل کی تھی. پچ فاسٹ بولنگ کے لئے ساز گار ثابت ہوئی تھی، اور اس میچ میں شائقین کو بہت ہی اچھی طرح سے انجوائے کرنے کو موقعہ ملا جلد جلد وکٹس گرنے کے ساتھ ساتھ fightbacks اور پھر کچھ گرما گرمی کے لمحات بھی شائقین کو محفوظ کرنے میں معاون ثابت ہوئے۔، شعیب ملک کی نصف سنچری نے نہ صرف انکے اامیج کو بہتر کیا، بلکہ انکی یہ اننگز پاک کی جیت میں بھی نمایاں رہی. احمد آباد کے پرستار بھی اسی طرح کے رومانچک مقابلے کے لئے بیتاب ہیں، آج جمعہ کو کچھ ہی دیر میں یہ دوسرا مقابلہ بھی لائیو سامنے آجائے گا۔


    آئی پی ایل نے جہاں بھارت کے ٹسٹ پرفارمنس کو خراب کیا تھا، وہیں ٹی تینوٹی میں بھی کوئی نماں رول پلے نہیں کرسکا۔ کیونکہ گزشتہ تین ورلڈ Twenty20 کہس بھارت کے لئے کوئ خاص نہیں رہے، بولرز کے لحاظ سے بھارت کو ابھی تک کوئی خاص بولر نہیں مل پارہا ہے، ظہیر خان اور عرفان، اور مناف کے ساتھ پارشیالیٹی اور پھر دوسرے بولرز کا غیر مستقل مزاج کے ساتھ بولنگ کرنا بھی بھارت کو مہنگا پڑا ایک اسپنر نے اسپن کے شعبہ میں جگہ تو سنبھال لی، لیکن وہ بھی کوئی مستقل مزاج ٹی۔ٹیونٹی بولرکے روپ میں سمانے نہیں آسکے۔حیرت کی بات پہلےہے وہ جیسے بھی ہیں، ہند کےٹاپ پرفامر اسپن گیند باز ہیں جنہیں پہلے T20 کے لئے باہر رکھا گیا، اس اقدام سے بقول محمد حفیظ، پاکستان کو میچ جیتنے میں مدد ہوئی.

    اسکے برعکس، پاکستانکے پاس بولنگ آپشنز ڈھیر سارے ہیں، حفیظ ایک حقیقی ہرفن مولا کے طور پر سامنے آرہے ہیں اور ملک اور شاہد آفریدی بلے بازی اور گیند دونوں کے ساتھ پرفارم کرنے کے قابل ہیں. ساتھ میں سعید اجمل اور عمر گل ٹاپ ٹی۔ ٹیونٹی پرفارمر ہیں، جنہوں نے ہی بنیادی طور پر بنگلور میں بھارت کو تہس نہس کرنے میں بنیادی کردار ادا کای ۔.

    احمد آبادکے میچ میں انڈیا کی جانب سے بھبونیشور کو پھر سے چیک کیا جائے گا کہ وہ کیا وہ واقعہ بہتر پرفارمر ہیں۔۔؟تو دوسری جانب پاکستان کی نئی لیکن لیٹ دریافت، محمد عرفان جو کہ مستقلا 90mphکے ارد گرد باقاعدگی سے بولنگ کرارہے تھے، ان کی رفتار اور اچھال سے بھارت کے بلے باز پریشان رہے. 2010 میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میں اچھی بولنگ کے بعد وہ مایہ ناز لیجنڈ وسیم اکرم سے کافی پذیرائی پائے تھے.

    اعداد وشمار کے مطابق:

    • پہلی Twenty20 میں عمر اکمل کا صفر پر آوٹ ہونا انکے کیریئر کا پانچویں صفر تھا
    • وراٹ کوہلی کیلنڈر ائر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیر بننے کے کیلئے صرف 29 رنز کی ضرورت ہے، پہلے نمبر پر مارٹن گپٹل ہیں۔

    پاک اسکپر محمد حفیظ نے کہا کہ "جس طرح سے ہم نے گزشتہ میچ کھیلا اس سے ہمارےحوصلے بہت زیادہ ہیں ... میں پہلے میچ کا کریڈٹ گیندبازوں اور فیلڈرز کو دونگا، ہمیشہ سے بولنگ ہماری طاقت رہی ہے. لاسٹ میچ میں خراب شروعات کے بعد، ہماری واپسی شاندار تھی ایک کپتان کے طور پر میں اپنے پرفارمس سے بھی بہت خوش ہوں. "
     
  3. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    پاکستان نے ٹاس جیت کر آج پھر سے احمدآباد میں بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاک اسکپرحفیظ نے کہا "جس طرح ہمارے لڑکے پچھلے میچ میں گر کر سنبھل پائے تھے، اس سے لگتا ہے کہ اچھی انرجی ہے. ہم اس میچ میں وہی ٹیم ریپیٹ کر رہے ہیں، اور ہمیں ایک اچھے مقابلے کی امیدہے، ہم پہلے میچ جیسا رزلٹ چاہتے ہیں۔

    ہند اسکپر دھونی نے کہا ہم بھی ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے. یہ پچ فلاٹ لگتی ہے، لاسٹ میں تھوڑا سا ڈیو ہوسکتا ہے. کمار نے پہلے میچ میں اچھی بولنگ کی ہے. وہ فلاٹ وکٹ پر شارٹ بولنگ کرسکتے ہیں. اشون کو ہم نے جڈیجہ کی جگہ پر لیا ہے۔ ٹیم میں یہی ایک تبدیلی ہے۔
     
  4. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    بھارت کی بیٹنگ حسب معمول و توقع اچھی جارہی ہے ۔۔۔۔۔کم از کم یہ تو طہ ہے کہ اوپننگ بلے باز اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں اور اپنا کام کرجاتے ہیں۔۔۔۔۔
     
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    ہمم پاکستان کی بیٹنگ ہمیشہ مڈل آڈر ہی آکر سنبھالتے ہیں زیادہ تر اللہ تعالی کر ے اس میچ میں جم کر کھیلیں اور 200 سے کم کا ٹارگٹ نہ ملے انڈیا کو
     
  6. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    پاک بھارت ٹی ٹیونٹی میچ میں بھارت میچ جیت گیا اور سیریز برابر ہوگئی ہے ۔۔۔
    لیکن پاکستان کی بیٹنگ بہت عمدہ رہی اور ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملا ۔۔۔۔۔۔
    یہ ہونا چاہیے ، کہ چلو شکست ہونا کوئی بری بات نہیں لیکن بری طرح شکست بہت بری بات ہے ۔۔۔
    لیکن آج کا میچ بہت اچھا رہا اور خاص کر یوراج سنگھ کی زبردست اننگ اور پھر محمد حفیظ کی کپتان اننگ نے میچ کا مزہ دوبالا کردیا ۔۔۔


    البتہ پاکستانی بالرز میں تنویر اور عمر گل کی ناقص درجہ کی بالنگ نے پاکستانی بالنگ کو بہت شرمسار کیا گرچہ بیٹنگ وکٹ تھی اور بھارتی بالر بھی پٹے لیکن اس طرح کی بالنگ قابل برداشت نہیں۔۔۔

    بہرکیف گڈ لک شاہیون ۔۔۔۔بیٹنگ میں یہی جزبہ رہے گا تو ون ڈے بھی اچھا ہوگا ۔۔۔
    ان شاء اللہ
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 28, 2012
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,397
    :00039:
     
  8. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,397
    اس طرح کھیل کر ہاریں تو دکھ نہیں، عمدہ کرکٹ دیکھنے کو ملی، البتہ اس مرتبہ مڈل آرڈر نے کافی سے زیادہ مایوس کیا!
     
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    میری بات اُلٹ ہو گئی اس بار اوپنرز اچھے کھیل گئے اور مڈل آڈر نے دھوکہ دے دیا۔
    ویسے مجھے میچ کے ہارنے کی ایک وجہ یہ نظر آئی کہ جس طرح پہلے 6 اوورز میں پاکستان کا اسکور 10 دس رنز پر اوور تھا اسی طرح اگر پاکستان 10 اوور میں بھی 100 یا اس سے زیادہ کر جاتا تو میچ کچھ اور ہو سکتا تھا ، پاکستان نے 6 اوورز کے بعد میچ سلو کر دیا تھا یا سلو ہو گیا تھا، وکٹیں بہت ہاتھ میں تھیں تھوڑا تیز ہی کھیلنا چاہیے تھا
     
  10. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,067
    حفیظ نے یہی کہا، اصل میں شہزاد اور جمشید ابھی نوعمر ہیں اسلئے ایسا ہوا شائد۔، دوسرے کامران اور آفریدی بھی بیٹنگ کے جوہر نہ دکھاسکے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں