X-PLORE Supported devices: Symbian S60 3rd/5th edition, Symbian ^3 / Anna / Bellesymbian موبائلز استعمال کرنے والے ساتھیوں کے لیے ایک نہایت ہی عمدہ فائلز ایکسپلورر۔ امید ہے آپ کو پسند آئے گا۔ خصوصیات آپ اپنے فون یا میموری کارڈ میں موجود ڈرائیوز، فولڈرز اور فائلز کو دیکھ سکتے ہیں۔ نئے فولڈرز بنا سکتے ہیں۔ مختلف فائلز کو سلیکٹ کر سکتے ہیں۔ انہیں کاپی اور منتقل کر سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے فون یا میموری کارڈ میں موجود ٹیکسٹ کو دیکھ سکتے ہیں۔ نئی ٹیکسٹ فائلز کو بنا سکتے ہیں انہیں ایڈٹ کر سکتے ہیںٖ۔ فون یا میموری کارڈ میں کسی بھی فولڈر میں موجود تمام تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔ آڈیو فائلز کو play کرنے کے لیے ایک سادہ آڈیو پلیئر ۔ ویڈیو فائلز کو play کرنے کے لیے ایک سادہ ویڈیو پلیئر۔ فائلز کے attributes تبدیل کر سکتے ہیں مثلا (hidden, read-only) وغیرہ۔ فائلز کے نام تبدیل کر سکتے ہیں اور انہیں ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ فائلز کو بلو ٹوتھ کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ Zip, rar اور jar فائلز کو ایکسٹرکٹ کر سکتے ہیں۔ (علیحدہ سے سافٹ وئیر انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں) مختلف فائلز کو zip کر سکتے ہیں۔ Word Documents کو دیکھ سکتے ہیں۔ اپنے ڈیوائس کی ہارڈوئیر انفارمیشن دیکھ سکتے ہیں۔ میسیجز فولڈر میں موجود فائلز کو دیکھ سکتے ہیں اور انہیں اپنی مطلوبہ جگہ کاپی یا منتقل کر سکتے ہیں۔ Hex viewer and Editor اپنے موبائل یا میموری کارڈ میں موجود فائلز کو تلاش کر سکتے ہیں۔ فولڈرز کی hot key بنا سکتے ہیں۔ ڈاؤن لوڈ لنک