آفریدی ٹی20 تک محدود!!!

ساجد تاج نے 'سپورٹس' میں ‏جنوری 9, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    آفریدی ٹی20 تک محدود!!!

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے 25 دسمبر سے شروع ہونے والے دورہ بھارت کے لیے قومی ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا ہے، بوم بوم آفریدی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں تو شامل لیکن ون ڈے اسکواڈ سے خارج ہوگئے جبکہ تجربہ کار عبد الرزاق دونوں اسکواڈز میں منتخب نہ ہو سکے۔ چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا کہ شاہدآفریدی کوون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنیکا فیصلہ مشکل تھا،تاہم ہماری نظریں مستقبل کی جانب ہیں اور ہم ٹیم میں نیا خون شامل کرنا چاہتے ہیں۔ شاہد آفریدی اور عبد الرزاق کی ون ڈے اسکواڈ میں غیر موجودگی ان کے چاہنے والوں کو انتہائی شاق گزر رہی ہے کیونکہ دونوں ہی ایک روزہ کرکٹ کے تجربہ کار اور میچ وننگ کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں اور بھارت کے خلاف دونوں کا ریکارڈ شاندار رہا ہے۔ شاہد خان آفریدی نے بیش ٹی ٹوینٹی کرکٹ آسٹریلیا سے اپنا معاہدہ دورہ بھارت کی تیاریوں کے لئے ختم کر دیا تھا تاکہ ڈومیسٹک کرکٹ اور نیشنل ٹریننگ کیمپ میں اس اہم دورہ کی بھرپور تیاریاں کر سکیں تاہم ان کا دورہ بھارت اب دو ٹی ٹوینٹی میچوں تک ہی محدود رہے گا۔
    شاہد آفریدی کے ناقدین ان کی کذشتہ کچھ عرصے سے خراب فارم پر سخت اعتراضات کرتے ہیں اور انہیں ٹیم پر بوجھ قرار دیتے ہیں اور حالیہ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی کو ون ڈے ٹیم سے اخراج کا سبب قرار دیتے ہیں۔ اگر اس نکتہ کو مان لیا جائے تو پھر ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں ان کے انتخاب کو کیا نام دیا جائے؟۔۔ اور اگر انتخاب کا معیار اس ٹورنامنٹ میں نئے خون کی کارکردگی کو قرار دیا جائے تو شائقین کرکٹ یہ پوچھنے کا حق ضرور رکھتے ہیں کہ یاسر عرفات، یونس خان اور مصباح الحق نے کون کون سے کارہائے نمایاں اس ٹورنامنٹ میں انجام دئے اور ان کے انتخاب کا کیا معیار رکھا گیا؟ ۔۔اگر سلیکٹرز کی نظریں مستقبل کی جانب ہیں اور نیا خون سامنے لانا چاہتے ہیں تو پھر اس ٹورنامنٹ میں محمد یوسف کیا کر رہے تھے؟ ۔۔انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی بدترین شکست اور سچن ٹنڈولکر کی مسلسل ناقص کارکردگی کے باوجود بھارتی سلیکٹرز ٹنڈولکر کو فارغ کرنے سے گریزاں ہیں تو پھر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات سے زمین بوس پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ میں اٹھا کر سیمی فائنل تک لے جانے والے شاہد آفریدی کو اب ٹیم پر بوجھ کیسے کہا جاسکتا ہے؟۔۔۔ اگراس دورے میں نیا خون شامل کرنا انتہائی ضروری ہے تو پھر اس خون کے بدلے شاہد آفریدی کا ہی خون کیوں لیا جائے؟۔۔ انگلینڈ سے شکست کھایا ہوا بھارت اس ٹینشن بھرے دورے میں پاکستان سے شکست کھانا ہر گز پسند نہیں کرے گا۔۔ مقابلہ انتہائی سخت اور اعصاب شکن ہو گا۔۔ نیا خون اس دباؤ کو کتنا برداشت کر پائے گا؟
    اگرسخت تناؤ والے دورہ بھارت میں نیا خون ون ڈے میچز میں پاکستانی ٹیم کی آبیاری کر سکتا ہے تو پھر شاہد آفریدی کے مدا ح یہ خون معاف کرنے پر بخوشی تیار ہونگے۔!!

    ۔۔۔ سید شہزاد عالم…
    ڈیلی جنگ نیوز ​
     
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    اس کو تو اب صرف گھر تک ہی محدود کر دینا چاہیے. :)
     
  3. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    اور اچھا ہی ہوا کہ آفریدہ ونڈے ٹیم میں‌نہیں‌تھے، ٹی ٹیونٹی میں‌بھی اگر انکی جگہ پر شاہزیب حسن کو سلکٹ کیا جاتا، تب کیا ہی خوب ہوتا۔
    بہرحال آفریدی کا کیریر اب ختم ہی سمجھیں‌۔
     
  4. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ہممم بجا فرمایا جی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں