تسہیل الوصول إلى فہم علم الاصول :: آراء، تبصرے، تجاویز

رفی نے 'تسہیل الوصول إلى فہم علم الاصول' میں ‏جنوری 20, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    معزز اراکین و قارئین، السلام علیکم و رحمۃ اللہ برکاتہ

    جیسا کہ آپ کے علم میں ہوگا کہ "تسہیل الوصول إلى فہم علم الاصول" کی مکمل فہرست کو یہاں پوسٹ کیا جا چکا ہے۔

    اس فہرست کے مطابق ان شاء للہ جلد مکمل کتاب قارئین کے سامنے یونیکوڈ کی صورت میں موجود ہو گی، کتاب کے مختلف ابواب تھریڈز کی صورت میں پیش کئے جائیں گے۔ اور ہر تھریڈ کا ربط اس فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ تمام تھریڈز مقفل ہوں گے۔ پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کے لئے صرف شکریہ پر کلک کریں۔ اور کتاب پر اپنے تبصرے، آراء اور تجاویز اس تھریڈ میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔

    والسلام
     
  2. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء
    ماشاء اللہ
     
  3. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    بھائ جی اس بات کی سمجھ نہیں آئ براے مہربانی بتا دیں گے ؟ اللہ آپ کو جزا دے آمین
    تحریر اور حکم کا منسوخ ہوجانا: - URDU MAJLIS FORUM
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم سسٹر ۔
    اس کا مقصد ہے کہ اسلام میں پہلے روزے کی قضاء کے بدلے فدیہ دینے اور مسکینوں کو کھانا کھلانے کی اجازت تھی ، لیکن بعد میں یہ حکم منسوخ کر کے روزے کے بدلے روزے کو لازم قرار دیا گیا ۔
    مرفوع روایت :
    [QH]حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ الْعَامِرِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ كُنَّا فِي رَمَضَانَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ شَاءَ صَامَ وَمَنْ شَاءَ أَفْطَرَ فَافْتَدَى بِطَعَامِ مِسْكِينٍ حَتَّى أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمْ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ[/QH]
    صحیح مسلم کتاب الصیام باب بیان نسخ قولہ تعالى وعلى الذین یطیقونہ ح ۱۱۴۵
    اصحاب محمد صلى اللہ علیہ وسلم میں سے جو چاہتا روزہ رکھتا اور جو چاہتا فدیہ دے لیتا حتی کہ یہ آیت نازل ہوئی " فمن شہد منکم الشہر فلیصمہ " تو انہیں روزہ ہی رکھنے کا حکم دے دیا گیا ۔
    URDU MAJLIS FORUM - تنہا پوسٹ دیکھیں - روزے کی جگہ فدیہ دینے کی شرعی حیثیت
     
  5. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    مختصر یہ کہ اب کوئی بھی رمضان کے روزوں کی جگہ فدیہ دے کر جان نہیں چھڑا سکتا ۔ اللہ نے یہ حکم منسوخ کر دیا ہے ۔
    اب کسی بھی بیمار یا مسافر کو مرض یا سفر میں قضاء شدہ روزے خود ہی رکھنا ہوں گے ۔ اور اگر یہ بیمار یا مسافر فوت ہو جاتا ہے تو اسکے اولیاء اسکی طرف سے روزہ رکھیں گے ۔ فدیہ دینے سے جان نہیں چھوٹے گی !!!
     
  6. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    عمدہ شیئرنگ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں