"جب زندگی شروع ہو گی" اس ناوال کے بارے میں‌آپ کی رائے کیا

طالب علم نے 'ادبی مجلس' میں ‏فروری 9, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    نوٹ: اس تھریڈ پر اسلامی ذہن رکھنے والے بھائی بہنوں سے رائے کی درخواست ہے

    "جب زندگی شروع ہو گی"
    http://www.mubashirnazir.org/ER/0023-Zindagi/L0023-0000-Zindagi.htm

    کیا یہ ناول کسی دوسرے کو پڑھنے کے لیے دیا جائے جبکہ:

    1- اس میں ایک ایسے خاندان کے حالات بیان کیے گئے ہیں جو کہ حقیقت میں نہیں ہیں‌اور آخرت کا معاملہ غیب کے معاملوں میں سے ہے ؟؟؟؟
    2۔ کیا کسی کی اصلاح کے لیے یہ کتاب دی جا سکتی ہے جبکہ اس میں حقیقت پر مبنی فسانوی کہانی ہے

    رائے کا انتظار رہے گا، جزاک اللہ!
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بہت شکریہ ۔ لیکن کس قسم کی اصلاح؟ ایک مسلمان کے پاس دینِ کامل موجود ہے ، اسے کسی پیرِکامل کی ضرورت نہیں ۔
     
  3. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    دراصل بھائی اس کتاب میں‌ ایک خیالی شخص عبداللہ اور اس کے خاندان کا ذکر کیا گیا ہے کہ جو کہ ایک نیک فرد ہوتا ہے اور اس کے گھرانے میں‌سے بعض افراد صالح اور بعض نافرمان ہوتے ہیں‌اور محشر اور بعدازان جنت و جہنم کے مناظر دکھائے گئے ہیں، اور اس شخص کو قیامت اور اس کے مناظر دکھائے جاتے ہیں خصوصی طور پر جو کہ شاید ٹھیک نہیں
    مگر یہ سب حقیقت نہیں ہے اگرچہ ایک ناقابل تردید حقیقت کی طرف اشارہ ہے یعنی قیامت اور روز حساب کی طرف
    نیز کچھ ایسی باتیں‌بھی ہیں‌جن کی شاید شرعی بنیاد نہیں ہے، ہاں البتہ تحریر پر اثر ہے ، شرک، بدعت اور پیر پرستی کارد بھی ہے
    مگر ذہن کنفیوز ہے اس کتاب کے بارے میں کہ اسے recommend کرنا چاہیے یا نہیں
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ ادب سیکشن میں کیوں نہیں ہے ؟
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آخر کار پڑھ ڈالا۔ اتنا برا نہیں ہے۔ سلیم رؤوف صاحب نے بھی مختصرا کچھ ایسا لکھا ہے۔
    ناول بہرحال فکشن ہے ، اسی وجہ سے جس نے قرآن وحدیث میں اھوال القیامہ پڑھ رکھے ہیں اس کے لیے یہ کوئی خاص تحریر نہیں۔ البتہ قیامت، حساب اور موت سے غافل عام ناول ریڈرز کے لیے یہ شاید نئی چیز ہے۔
    جی درست، نسبتا کم ہیں مگر ہیں۔ بلکہ کچھ مغربی فکشن کے اثرات ہیں۔
    اصل فضیلت قرآن و سنت کی ہے ۔بلغوا عنی ولو آیہ۔۔ اور نضر اللہ امرءا ۔۔۔کا اجر خالص مال پر ہی ملے گا ۔فکشن الٹیمیٹلی نقصان دہ چیز ہے۔ تاریخی ناول والی بحث میں بھی میرا یہی موقف تھا۔یہ میری ناقص رائے ہے۔ آپ جس کو دینا چاہتے ہوں اس کا مزاج اور علمی سطح بھی مدنظر رکھیں۔
     
  6. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اتفاق سے میں یوم آخرت کے متعلق ایک کورس پڑھا رہی تھی تو اسی ناول پر بات ہوئی، بلکہ اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے ابہام سامنے آئے ، یہی سوال زیر غور تھا :
    مجھے یہی لگتا ہے کہ نہ دیں ۔ قرآنی آیات اور احادیث میں حشر ، حساب اور قیامت کی ہولناکیوں کا جو تذکرہ ہے اس میں عشر عشیر بھی نہیں ۔ اس کے علاوہ کئی قباحتیں ہیں ۔ کیا خیال ہے اگر اس ناول کا ایک تنقیدی مطالعہ یہیں کر لیا جائے ؟
     
  8. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    مجھے کسی نے بتایا تھا کہ اس پر کسی ڈائجسٹ میں اچھی تنقید چھپی تھی۔ لیکن میں نے خود نہیں پڑھی نہ مجھے مل سکی۔ کسی کے علم میں ہو تو شئیر کردیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    یہ لیں حضرات و خواتین وہ تنقید جس کا تذکرہ کیا تھا بہن نے:
    https://archive.org/details/BookByEngr.HafizNaveedSahibAboutAbuYahyasBookjabZindagiShuruHoGe
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا بھیا۔ میں نے واقعی اتنے غور سے نہیں پڑھا تھا مصنف نے خوب تجزیہ کیا ہے ۔
     
  11. صدیقی

    صدیقی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    66
    سب سے پہلے تو تمام بھائی بہنوں کو دلی رمضان مبارک ۔۔۔۔۔
    دوسری بات جو میں مشکل میں ہوں عماد پروگرام انسٹال کرنے کے بعد جب چلا رہا ہوں تو ورڈ میں لکھنے پر کچھ نطر نہیں آرہا ہے۔ کرسر آگے بڑھتا ہے مگر کچھ لکھا ہو نہیں نطر آتا ہے جب ئس خالی جگہ کو سلکٹ کرکے عماد ک علاوہ کوئی سا بھی اردو عربی فونٹ سلت کرتے ہیں تو سب لکھا ہوا نظر آنے لگتا ہے ۔
    امید ہے کوئی بھائی بہن ضرور مدد کرینگے۔
     
  12. صدیقی

    صدیقی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    66
    سب سے پہلے تو تمام بھائی بہنوں کو دلی رمضان مبارک ۔۔۔۔۔
    دوسری بات جو میں مشکل میں ہوں عماد پروگرام انسٹال کرنے کے بعد جب چلا رہا ہوں تو ورڈ میں لکھنے پر کچھ نطر نہیں آرہا ہے۔ کرسر آگے بڑھتا ہے مگر کچھ لکھا ہو نہیں نطر آتا ہے جب ئس خالی جگہ کو سلکٹ کرکے عماد ک علاوہ کوئی سا بھی اردو عربی فونٹ سلکٹ کرتے ہیں تو سب لکھا ہوا نظر آنے لگتا ہے ۔
    امید ہے کوئی بھائی بہن ضرور مدد کرینگے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں