ابو ثوبان بھائی اور ام ثوبان سسٹر سے ہوئی مُلاقات

ساجد تاج نے 'مجلسِ تعارف' میں ‏فروری 16, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    [​IMG]


    [​IMG]

    ابو ثوبان بھائی اور ام ثوبان سسٹر سے ہوئی مُلاقات

    [​IMG]


    السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ:-



    اُمید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ آپ سب کو ہمیشہ خیریت سے ہی رکھے آمین اور آپ سب کو ہربیماری سے دور کرے اور آپ کی زندگی خوشیوں کا گہوارہ بن جائے۔

    عنوان دیکھ کر اندازہ لگا لیا ہو گا کہ نیچے کیا لکھا جانے والا ہے ہمممممممم میں اس بار کسی کو بوجھنے کا موقع نہیں دوں گا کہ کس کی بات کر رہا ہوں اس لیے عنوان سے ظاہر کر دیا ہے کہ ایک مُلاقات کا احوال سنایا جانے لگا ہے۔

    ہماری مجلس کی ایک بہت پیاری بہن ، جن کے اندر ہر چیز سے لڑنے کا حوصلہ موجود ہے ، ہر وقت چہرے پر ایک اُمید اور مسکراہٹ رہتی ہے ، ہماری یہ بہن اس وقت کافی عرصے سے کسی بیماری سے لڑ رہی ہیں ، اللہ تعالی کے کرم سے بہت حد تک اُس بیماری کی ریکوری ہو گئی اور اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ اس بیماری کو سرے سے ہی ختم کر دے آمین۔

    ابو ثوبان بھائی اور ام ثوبان سسٹر جو پاکستان میں 31 جنوری کو پاکستان کے شہر لاہور میں تشریف لا چُکے تھے ، اُن سے مسلسل رابطے میں تھے بلکہ وہ لوگ خود ہمیں فون کر کے آگاہ کرتے رہے اپنے پروگرام کے بارے میں، جب پاکستان پہنچے تو ام ثوبان سسٹر کی میری مسز سے بات ہوئی تو انہوں نے خیریت سے پہنچنے کی خبر دی۔ پاکستان پہنچنے سے پہلے ہی اُن کو اپنی طرف آنے کا فورس کر دیا تھا کہ کچھ بھی ہو آپ لوگوں نے ہماری طرف آنا ضرور ہے ہم نے کیا کہنا تھا ام ثوبان سسٹر نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ ہماری طرف ضرور آئیں گی۔ لہذا جب پاکستان پہنچے تو ہمارا جمعے کے دن دوپہر 4 بجے کا وقت مقرر ہوا ، ابو ثوبان بھائی اور ام ثوبان سسٹر سے مُلاقات ہمارے ہی گھر ہونی تھی۔

    جمعے کے دن جلدی جلدی اپنے کاموں کو انجام دیا تاکہ عین وقت پر کہیں جانے وانے کا پروگرام نہ بن جائے ، ویسے جب بھی کوئی خاص دن ہوتا کسی کے لیے اُن دن وقت ایسے گزرتا ہے جیسے بجلی کے یونٹ گرتے ہیں، بہرحال دوپہر کے ساڑھے تین بجے مجھے ابو ثوبان بھائی کا فون آیا اور انہوں نے بتایا کہ ہم کالج روڈ پر ہیں اور تھوڑی دیر میں پہنچ رہے ہیں ، پوچھنے پر انہیں راستہ سمجھایا لیکن تقریبا بھائی رستے کے بارے میں جانتے ہی تھے۔ پہلا فون قریب پہنچنے پر کیا اور دوسرا فون گھر کے بلکل قریب آکر کیا، جیسے ہی بھائی کا پہلا فون آیا تھا میری اور میری مسز کو افرا تفری پڑ گئی تھی کہ یہ لوگ تو پہنچنے والے ہیں لہذا تیزی تیزی سے سارے ادھورے کام مکمل کیئے ،ہم تو سوچ رہے تھے کہ 4 بجے سے لیٹ ہی ہو جائیں گے مگر پورے 4 بجے وہ لوگ ہمارے گھر آگئے تھے۔

    جب ابو ثوبان بھائی اور ام ثوبان سسٹر گھر کے سامنے آئے تو دروازے میں ہی کھڑا تھا ، سلام دعا کے بعد ابو ثوبان بھائی اور ام ثوبان سسٹر کو گھر کے اندر لے گئے ، اب ثوبان بھائی اور میں ڈرائنگ روم میں بیٹھ گئے اور ام ثوبان سسٹر پلس میری مسز روم میں چلی گئیں۔

    پھر باتوں کا سلسلہ ابو ثوبان بھائی سے شروع ہوا ، میرے ساتھ میری سب سے چھوٹی بھتیجی بھی بیٹھی تھی جس کا نام مریم ہے اور عمر تقریبا 4 سال ہے ، جب سے ابو ثوبان بھائی اور ام ثوبان سسٹر آئیں تب سے میری بھتیجی کبھی ابو ثوبان بھائی سے باتیں کرنے آجاتی تو کبھی ام ثوبان سسٹر کے پاس جا کر باتیں کرنے لگ جاتی، ابو ثوبان بھائی نے میری بھتیجی سے کہا کہ آپ کو بسم اللہ آتی ہے تو میری بھتیجی نے کہا کہ جی آتی ہے بہرحال بھائی کے کہنے پر اُس نے بسم اللہ سنا دی پھر بھائی نے کہا کہ پہلا کلمہ آتا ہے تو اُس نے کہا تو بھتیجی نے جواب دیا آتا ہے تو وہ سنانے لگ گئی بعد میں میری بھتیجی نے ابو ثوبان بھائی سے سوال کر لیا کہ کیا آپ کو بسم اللہ آتی ہے بھائی نے کہا کہ جی آتی ہے تو میری بھتیجی نے اُن سے بسم اللہ سنی بعد میں کلمہ سنانے کو بھی کہا تو بھائی نے آہستہ آواز سے کلمہ بھی سنایا تو بھتیجی نے کہا کہ جی نہیں ایسے نہیں سنانا اونچی آواز میں سنائیں تو بھائی نے اونچی آواز میں کلمہ سنایا اور پوچھا کہ اب ٹھیک ہے تو مریم میری بھتیجی نے کہا کہ جی اب ٹھیک ہے ہاہاہاہاہاہا۔ پھربھائی نے کہا مجھ سے کہ میری دوستی ہو گئی مریم سے تو میں نے مریم سے کہا کہ بوستی ہو گئی آپ کی تو کہتی ہے کہ جی پھر اس کے بعد وہ ام ثوبان سسٹر کے بعد چلی گئی جس کی کہانی سائرہ اپنی زبانی لکھیں گی۔

    ابو ثوبان سے بھائی سے بات چیت شروع ہوئی تو کچھ جاب کے متعلق ، سسٹر کی بیماری کے متعلق ، پھر باتیں کرتے کرتے جب انسان تھک جائے تو یقینا بھوک شدت سے لگنے لگ جاتی ہے ، کھانے کا تو پروگرام نہیں تھا کیونکہ ہمارے بھائی اور ہماری بہن کھانا وانا کھا کر آئے تھے لہذا ٹی پارٹی ہی کی ہم نے ، ابو ثوبان بھائی اور ام ثوبان سسٹر سے یہی گلہ ہے کہ انہوں نے کھانا پینا بہت ہییییییییییییییییی کم کیا اور اس بات کا گلہ مجھے اور میری مسز کو تو رہے گا ہی، ہمارے بھائی اور بہن کےلیے مسز نے خاص گاجر کا حلوہ تیار کیا تھا اس لیے سب سے پہلے ہمارے بھائی اور بہن نے حلوے سے ہی سٹارٹ کیا۔ بہرحال تھوڑا بہت کھانا پینے کے بعد مزید بیٹھ کر باتیں ہونے لگے گئیں ، اب ثوبان بھائی سے بات کر کے بے حد دلی مسرت حاصل ہوئی کیونکہ وہ نہایت سادگی سے بات کرتے اور بات کا جواب دیتے تھے ، سادہ انداز ، اچھی بات ، اچھا اخلاق ، ہنس مکھ ، اپنائیت ، زندہ دلی ، پُر اُمید یہ تمام چیزیں ان کے اندر نظر آئیں مجھے ، جب سے ان سے بات کی تو اُس وقت بابر تنویر بھائی کو بہت مس کیا ، بابر تنویر بھائی سے اکثر فون پر بات ہوتی ہے تو سیم ٹو سیم ابو ثوبان بھائی کی ہی طرح ، ہنسی مذاق ، اچھی بات ،اپنائیت اور سامنے والے کو عزت پیار دے کر بات کرتے ہیں۔ باقی ہماری سسٹر ام ثوبان کو نیٹ کی دنیا سے رئیل لائف میں ہم نے کیسا پایا یہ سائرہ خودی بتائیں گی۔

    مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد بھائی جانے کی اجازت طلب کی ، مُلاقات صرف یہیں تک نہ تھی بلکہ ہم ان کے ساتھ گاڑی میں بھی ساتھ گئے جہاں انہیںجانا تھا گاڑی کا سفر بھی بہترین تھا ۔ جس جگہ انہیں پہنچنا تھا وہاں جب پہنچ گئے تو اللہ حافظ اور دُعائوں کے ساتھ انہیں الوداع کہا ، جب میں اور میری مسز گاڑی میں واپس آرہے تھے تو ہم دونوں نے ایک جیسی ہی بات کہی کہ ہمیں ملنے کی خوشی بہت زیادہ تھی پر ان کے واپس جانے کا دُکھ اُس سے بھی زیادہ۔

    خاص شکریہ بابر تنویر بھائی اور ام محمد سسٹر کو ، بابر تنویر کے بارے میں باتیں کرتے کرتے ان کے بارے میں بھی کچھ اطلاع ہمیں ملی ، لیکن ابھی ذکر نہیں کروں گا ان شاءاللہ جیسے ہی وقت آئے گا بتلا دوں گا ، اویں راز کی باتیں وقت سے پہلے بتا دیں تو راز راز نہیں رہتا

    اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ بھائی ابو ثوبان اور ام ثوبان سسٹر کو دنیا و آخرت میں کامیاب کرے آمین اور ان کی زندگی میں آنے والی ٹیشن کو خوشی میں بدل دے آمین اور ان کی زندگی میں آنے والی ہر بیماری کو دور کر دے آمین اور آپ کی ہر جائز خواہش کو پورا کرے آمین اور آپ کو ہر طرح کے شر سے محفوظ رکھے آمین۔ جس طرح خوشی سے یہ دوسروں کو ملتے ہیں اور اپنی محبت دکھاتے ہیں اللہ تعالی ان کے ساتھ ایسے ہی لوگوں کو ملائے جو ان سے ان سے زیادہ پیار و محبت سے پیش آئے آمین۔

    یہ بتاتا چلوں کہ ام ثوبان سسٹرخیریت سے اپنے گھر پہنچ چُکی ہیں۔

    دوسری مُلاقات کا احوال تو ابھی لکھا نہیں ، اس لیے اُس کے لیے پھر کچھ انتظار کرنا پڑے گا، باقی سائرہ جی نے لکھنا ہے دیکھیں کیا کیا لکھتی ہیں۔

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جزاک اللہ خیرا ساجد بھائی. ملاقات کا احوال پڑھ کر بے حد خوشی ہوئی.

    آمین یا رب العالمین.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    ماشاء اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    ماشااللہ، زبردست احوال ...ابو ثوبان صاحب کو بھی تو مجلس پہ لائيں .
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    بھائی جان اُن کے پاس وقت نہیں ہوتا اس لیے مجلس پر نہیں آتے ، میری اس بارے میں بھی بات ہوئی تھی۔
     
  6. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    اللہ تعالی ہماری محبتیں اسی طرح قائم و دائم رکھے جو صرف دین کی بنیاد پر قائم ہیں جزاک اللہ خیر ساجد بھیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    آمین
     
  8. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    ماشاء اللہ
    مزا آیا پڑھ کر
    ساجد بھائی نقشہ بھی ایسے کھینچتے ہیں جیسے ہم خود بھی وہیں موجود تھے
    بابر بھائی کو بھی گلہ نہیں ہو گا
    اِن کا ذکر خیر بھی ہوا
    خیر سے ہماری ملاقات بھی '' دلہا میاں ' سے ''سید بادشاہ '' کے گھر ہو چکی ہے
    دونوں حضرات خاموش ہیں لگتا ہے مجھے ہی کچھ کرنا پڑے گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    یقینا نقشے ایسے ہی کھینچنے چاہیے ، کہ گھر بھی بچا رہے اور گھر والے بھی :00003:

    بابر تنویر بھائی کا نام اسی لیے تو فورا لے لیا :00003:

    لیکن پھر بھی میں اور میری مسز بابر تنویر بھائی اور ام محمد سسٹر کو دن میں پانچ ضرور یاد کرتے ہیں ، گھڑی کا الارم بجتا ہے اور اذان سنائی دینے لگتی ہے ماشاءاللہ ایسی چیز نہ کبھی ملی ، نہ دیکھی اور نہ ہی کسی کو دی اس لیے ہمارے لیے وہ انمول ہی ہوئی اور انمول چیزیں ہر کسی کے ہاتھ میں‌بھی نہیں‌آتی ۔
    صحیح کہا نا ام ثوبان سسٹر:00016:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    یہ کون بھائی حضرات ہیں؟

    ابھی مزید احوال لکھنا باقی ہے ، دوسری مُلاقات کا دیکھیں کب لکھ پاتا ہوں:00039: جو ان کے جانے کے ایک دن پہلے ہوئی تھی یعنی کہ جمعرات کے دن
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    ماشاءاللہ۔اللہ تعالی ہم سبکو اپنی جنتوں میں بھی اسی طرح اکٹھا رکھے۔آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    آپ اتنے بھولے بھالے کبھی تھے تو نہیں
    ذرا ذہن پر بوجھ ڈالیں
    دلہا میاں کو بھی آپ جانتے ہیں
    اور سید بادشاہ سے تو آپ کی پُرانی ''دشمنی'' میرا مطلب آشنائی ہے
     
  13. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    کچھ کمی لگ رہی ہے ابھی تک سمجھ نہیں آرہی کہ کون کون سی بات کم لکھی ہے ساجد بھائی آپ نے۔
     
  14. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    اچھا آپ ابوابراہیم اور رفی بھائی کی بات کر رہے ہیں:00003:

    مجھے بھی سمجھ نہیں آئی بھائی کہ آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,396
    بہت خوب ساجد بھائی!

    ابو ثوبان بھائی کا غائبانہ تعارف کروانے کا بہت بہت شکریہ، اللہ ہمیں بھی ملاقات کا موقع دے پھر دیکھتے ہیں‌ مجلس کے لئے ٹائم کیسے نہیں نکال پاتے۔
     
  16. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    کیوں‌رفی بھائی خیریت ہے نا ؟ کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟:00003:
     
  17. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    جزاک اللہ خیرا ساجد بھائی.
    ملاقات کا احوال پڑھ کر بے حد خوشی ہوئی. ہم بھی دعوت کا احوال لکھ دیتے اگر آپ مل جاتے :)
     
  18. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    خوب خوب۔ساجد بھائی!۔ ماشاء اللہ
    بہت مزہ آیا پڑھ کے۔ ۔۔
     
  19. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    ساجد بھائی میرا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ آپ نے جو تعریف ابو ثوبان کی کی ہے اس میں کچھ کمی لگ رہی تھی مجھ کو۔

    رفی بھائی آپ کے کہنے پر تو ابوثوبان ضرور آئیں گے مجلس پر
     
  20. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    بھائی جان اپنی عقل کے مطابق جتنا لکھ سکتا ہوں اُتنا ہی لکھوں گا نا:00003: کئی بار ورڈز چاہنے پر بھی نہیں‌ملتے کہ کیا لکھیں‌ اگر آپ مزید جانتےہیں تو ضرور بتائیے گا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں