یونیورسٹی کینٹین میں

irum نے 'اسلامی کتب' میں ‏فروری 21, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    یونیورسٹی کینٹین میں


    کتاب کا نام یونیورسٹی کینٹین میں
    مصنف ڈاکٹر محمد بن عبدالرحمن العریفی
    مترجم حافظ قمر حسن
    ناشر مکتبہ دارالسلام،لاہور
    صفحات 120

    یہ کتاب عالم عرب کے ممتاز عالم دین، بہت سی کتب کے مصنف اور عظیم دانشور ڈاکٹر عبدالرحمٰن العریفی کا علمی شاہکار ہے۔ ان کی اچھوتی اور منفرد تحریریں عرب دنیا میں بے حد مقبول ہیں۔ زیر نظر کتاب عربی زمیں ’صرخة في مطعم الجامعة‘ کے نام سے لاکھوں کی تعداد میں شائع ہو کر لوگوں کے ہاتھوں میں پہنچ چکی ہے۔ اسی کتاب کا اردو ترجمہ ’یونیورسٹی کینٹین میں‘ اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ کتاب کا موضوع اسلام کی عزت مآب بیٹیوں کے چہرے کے پردہ کی افادیت اور ان کے گوہر عصمت کی حفاظت ہے۔ کتاب قرآنی آیات، شرعی دلائل، عبرت انگیز اور نصیحت آموز واقعات سے مزین ہے۔ عصر حاضر کی نوجوان نسل کے لیے یہ ایک شاندار تحفہ ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے مسلم بیٹیاں اور بیٹے صراط مستقیم پر گامزن ہونے میں سہولت محسوس کریں گے۔ اسی راہ پر چلنے میں ہی امت کی عظمت گم گشتہ کی بازیابی ہو سکتی ہے۔ کتاب کا اردو ترجمہ حافظ قمر حسن نے کیا ہے جو بہت رواں اور سلیس ہے۔اور دارالسلام کے معیار کے عین مطابق ہے۔ (ع۔م)

    ڈاؤن لوڈ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    فہرست مضامین

    [table="1"] عناوین | صفحہ نمبر
    عرض ناشر | 10
    جزیرہ کنز میں | 12
    ہماری ذمہ داری | 21
    مساوات | 28
    مہوش سرخ پتلون میں | 39
    لباس تقویٰ | 51
    حجاب کیسے کرنا ہے؟ | 58
    یونیورسٹی کینٹین میں | 64
    کتاب وسنت کی روشنی میں عورت کے لیے چہرے کا پردہ واجب ہے | 66
    ائمہ احناف کے اقوال | 82
    ائمہ موالک کے اقوال | 86
    ائمہ شوافع کے اقوال | 87
    ائمہ حنابلہ کے اقوال| 88
    نتائج | 88
    مختلف علاقوں کے علماء کے اقوال کہ عورت کے لیے پردہ واجب ہے| 92
    جرأت مندانہ اقدام | 100
    عورت کےمحرم | 104
    خالفین پردہ کے تین دلائل اور ان کا جواب | 108
    ہلی دلیل | 108
    جواب | 108
    دوسری دلیل | 110
    جواب | 111
    تیسری دلیل | 113
    بے پردگی کی کہانی | 115
    [/table]​
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں