سونی نے پلے سٹیشن فور متعارف کرا دیا

اویس سلفی نے 'اسلام ، سائنس اور جدید ٹیکنولوجی' میں ‏فروری 22, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اویس سلفی

    اویس سلفی --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 10, 2012
    پیغامات:
    447
    دنیا کی مقبول الیکڑونک کمپنی سونی نے اپنے نئے گیم کنسول پلے سٹیشن فور کو متعارف کرا دیا ہے۔

    پلے سٹیشن فور میں پہلے سے بہتر گرافکس اور صارف گیم کھیلتے ہوئے اس کے ویڈیو کلپس ریکارڈ کر کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کر سکتا ہے۔
    اس سے پہلے سال دو ہزار چھ میں متعارف کرایا جانے والا پلے سٹیشن تھری کی ساڑھے سات کروڑ فروخت ہوئی تھی۔

    پلے سٹیشن فور کا مقابلہ مائیکرو سافٹ کے ایکس باکس 360 کے نئے ماڈل اور ننٹینڈو وی یو سے ہو گا، مائیکرو سافٹ نے ابھی اس ماڈل کو متعارف نہیں کرایا ہے۔

    سونی نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ اس کے نئے پلے سٹیشن میں بینگیز کا آنے والا ’شیئرڈ ورلڈ شونٹگ‘ ڈیسٹنی جیسے نامور سافٹ ویئر شامل ہوں۔

    یہ سافٹ ویئر تیار کرنے والی کمپنی کے مائیکرو سافٹ کے لیے تیار کردہ سافٹ ویئر ’ہولو‘ کی وجہ سے مائیکرو سافٹ کے گیمنگ کسنول کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔

    سونی کا کہنا ہے کہ پلے سٹیشن فور کی دسمبر تک کم از کم چند ممالک میں فروخت شروع ہو جائے گی۔

    سونی نے ابھی تک اس بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے کہ اس کا نیا گیمنگ کنسول ’فور کے‘ یا الٹرا ہائی ڈیفینشن ویڈیو کو سپورٹ کرے گا کہ نہیں تاہم سونی کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر مناسب وقت پر بات کریں گا۔

    سونی نے پہلے سٹیشن فور کی قمیت کے بارے میں نہیں بتایا اور نہ ہی یہ بتایا ہے کہ یہ دیکھنے میں کیسا لگے گا۔

    سونی کے مطابق گیم کنسول سپر چارج پرسنل کمپوٹر کی طرح ہو گا اور یہ ایکس 86 پروسیر یعنی سینٹرل پروسینگ یونٹ پر چلے گا اور اس قسم کے زیادہ تر پروسیسر ڈیکس ٹاپ کمپوٹرز میں استعمال ہوتا ہے۔

    سونی کمپیوٹر اینٹرٹینمنٹ کے یورپ میں صدر جم رائن نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’ ایکس باکس میں ایکس 86 پروسیسر کے استعمال کی وجہ سے دوسرے ڈویلپئرز کو کنسول کے لیے گیم تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

    پلے سٹیشن فور کے کنٹرولز ڈیول شاک فور ہونگے جس میں ایک ٹچ پیڈ، ایک شیئر بٹن اور لائٹ بار شامل ہو گی جس میں اس کی حرکات پر نظر رکھنے کے لیے ایک علیحدہ کیمرے کا استعمال کیا جا سکے گا۔
    اضافی خصویات

    اس میں ایک نئی خصوصیت کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں گیم کھیلنے والے اپنے کسی ایک دوست کو اپنے کنسول سے منسلک کر سکتے ہیں اور جو گیم میں کسی مشکل کے دوران اس کی مدد کرتے ہوئے اسے باہر نکال سکیں گے، یا اس میں کئی دوست گیم کھیلنے والی کی کارکردگی کو تماشائی کی شکل میں دیکھ سکیں گے۔

    اس میں ایک نئی خصوصیت کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں گیم کھیلنے والے اپنے کسی ایک دوست کو اپنے کنسول سے منسلک کر سکتے ہیں اور جو گیم میں کسی مشکل کے دوران اس کی مدد کرتے ہوئے اسے باہر نکال سکیں گے، یا اس میں کئی دوست گیم کھیلنے والی کی کارکردگی کو تماشائی کی شکل میں دیکھ سکیں گے۔سونی نے گاکائی نامی یہ ٹینکالوجی گزشتہ سال اڑتیس کروڑ ڈالر میں خریدی تھی۔

    پلے سٹیش پر گیم کو کسی موقع پر روکا جا سکتا ہے اور گیم میں سرگرمیوں کی چند منٹ تک ریکارڈنگ کی جا سکتی ہے اور اسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

    سونی کا کہنا ہے کہ وہ جائزہ لے رہا ہے کہ گاکائی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے پلے سٹیشن تھری کی گیمز کو اس کے نئے گیمنگ کنسول پر کھیلا جا سکے تاہم پلے سٹیشن تھری کی زیادہ تر گیمز پہلے سٹیشن فور پر نہیں کھیلی جا سکیں گی۔

    سونی نے گزشتہ مالی سال میں چار اعشاریہ نو ارب ڈالر کے نقصان کا اعلان کیا تھا اور یوں اسے مسلسل چار سال سے مالی خسارے کا سامنا رہا۔

    اب کمپنی نے پیشنگوئی کی ہے کہ مارچ میں ختم ہونے والے مالی سال میں اسے بیس ارب جاپانی ین کا منافع ہو گا۔
     
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    شیرنگ کا شکریہ.
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں