ایڈوبی فوٹوشاپ کورس

ابن عمر نے 'فوٹوشاپ کورس' میں ‏مارچ 5, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    [​IMG]
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    آج میں اس کورس کی ابتدا کرنے جارہا ہوں جس کا آپ سے اپنے بلاگ پر وعدہ کیا تھا۔ آپ میں سے کوئی یہ پوچھے کہ یہ وعدہ تو دو مہینے پہلے کیا تھا اور پورا اب کرنے جارہے ہیں تو اس کا معقول جواب میرے پاس نہیں صرف یہ کہہ سکتا ہوں کہ میری طبیعت بہت زیادہ خراب تھی اسی لیے تھوڑا بہت ای میل چیک کرنے کی غرض سے آن لائن ہوجاتا تھا۔ یا پھر اپنی تکلیف سے دور بھاگنے کیلئے آن لائن اپنے پیارے دوستوں سے چیٹ کرنے۔
    ===========================
    چلیں اب اپنے اصلی موضوع کی طرف واپس آتے ہیں تو کمپیوٹر میں گرافک ڈیزائننگ کے حوالے سے تھوڑی بہت گفتگو ہوجائے۔ گرافک ڈیزائننگ کیا ہے اور یہ کتے قسم کی ہے اور ۔۔۔۔۔ ان تمام سوالات کے جوابات میں وقت کی کمی کی وجہ سے نہیں دے پارہا البتہ اس کا جاننا بہت ضروری ہے جو میں آپ کو ان شاء اللہ بہت جلد بتاوں گا۔
    میرے اس کورس کے ٹارگٹ پر اردو جاننے والے بالکل مبتدی قسم کے حضرات ہیں۔ کوئی یہ نہ کہے کہ یہ کیسے ایک ایک کرکے بتارہا ہے ، تو یہ میرا انداز ہے اپنا اور اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیئے۔ خیر مبتدی حضرات سے میری گزارش یہ ہے کہ اگر وہ اس کورس سے مکمل مستفید ہونا چاہتے ہیں تو میری ہر ایک لفظ پر غور کریں اور اس کی پریکٹس ایک بار کم از کریں اور اگر ہوسکے تو اپنا پریکٹیکل یہاں پیش کریں تاکہ اس میں سے کمی کوتاہی کی نشاندہی کرسکوں ۔
    ہمارے اس کورس میں سکھائے جانے والے پروگرام کا نام ہے (( ایڈوب فوٹوشاپ )) (( Adobe Photoshop ))
    اور اس کا ورژن کو استعمال کروں گا وہ ہے 7 ۔ اس لیے کہ ہم میں سے کئی ایک حضرات کے سسٹمز اس سے جدید ورژ ن کو برداشت نہیں کرپائیں گے۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ یہ ان کی نسبت زیادہ آسان رہے گا۔
    اب آپ کہیں گے کہ ہم یہ پروگرام کہاں سے لائیں تو آسان سا جواب
    میں آپ کو ایک سے زیادہ ڈاون لوڈ کے روابط دوں گا۔
    اگر کسی وجہ سے ڈاون لوڈ نہیں کرسکتے تو اپنے نزدیک کسی کمپیوٹر کی دوکان سے اس کی انسٹالیشن کروالیں یا سی ڈی خرید لیں ((( کاپی - اوریجنل کافی مہنگی ثابت ہوگی )))
    تو لیجئے اس پروگرام کو ڈاون لوڈ کرنے کے مختلف روابط

    نیچے والی پوسٹ سے حاصل کریں۔
    سیریل وغیرہ کی ضرورت پڑے تو PM (خاص پیغام) ارسال کرکے حاصل کرلیں
     
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  3. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں