8 مارچ عالمی یوم خواتین

عطاءالرحمن منگلوری نے 'مضامين ، كالم ، تجزئیے' میں ‏مارچ 8, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    سوچنے کی بات ہے کہ کیا اس معاشرے میں عورت ہی مظلوم ہے؟۔تو حقیقت تو یہ ہے کہ یہاں مرد بھی اتنا ہی بلکہ کچھ درجہ زیادہ ہی مظلوم ہے، ابن آدم قوی ہوتے تو صنف نازک یعنی بنت حوا کی قوت میں خود بخود اضافہ ہوجاتا۔ یہاں اس نظام میں صرف قوی، قوی تر ہے اور جس کی طاقت ہے اس کی بھینس ، لہذا یہاں مظلومیت کسی ’’صنف ‘‘ کے ساتھ وابستہ نہیں ہے اور حقوق نہ صنف نازک کو حاصل ہیں نہ صنف قوی کو ۔
    … لیکن آج کے دن تو بات صنف نازک ہی کی ہوگی کہ حکومت کچھ نہیں کرتی، این جی اوز اپنے مفادات کی اسیر ہیں تو ہم کیا کریں آخر…؟؟ ایک ’’شعوری بیداری‘‘ کو عام کرنے میں ہم سے ہر خاص وعام اپنا حصہ ادا کرسکتا/ سکتی ہیں۔
    مغرب ایک دن عورت کے نام کرتا ہے ہمارا دین تو سال کا ہر دن عورت کے عزت ووقار اور حقوق کے نام کرتا ہے…!!!!
    تو ہمیں، مرد و خواتین دونوں کو،اکیسویں صدی کے تقاضوں کو سمجھنااور اپنی قوت فکر ونظر کو صحیح سمت میں متعین رکھنا ہوگا۔ اپنے اطراف میں پیش آنے واے واقعات ، احوال اور تغیّرات کا ہمیں بروقت اور درست سمت میں تجزیہ کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنے افکار ، معلومات اور تجزیوں کو مرتب کرکے اسلام کو ایک Dynamic Forceکی صورت میں دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ اگر ہمار ی اور ہم جیسی لاکھوں زندگیاں اس ’’بیداری کی مہم ‘‘میں لگ جائیں تو یہ اس زیست کا حاصل ہے۔خصوصاًمائیں،بہنیں اور بیٹیاں معاشرے کو سدہارنے میں نہایت اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔کیونکہ گود ہی پہلی تربیت گاہ ہے جہاں نونہال پانچ سال تک بلا شرکت غیرے تعلیم حاصل کرتا ہے۔
    یقیناً '' قوموں کی عزت تم سے ہے،،اے ماؤ،بہنو ،بیٹیو---------قوموں کی عزت تم ہی تو ہو۔
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 8, 2013
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    اچھی شیرنگ ھے۔
    بیشک اسلام تو عورت کو ہر روپ میں عزت دیتا ھے۔
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    اچھی شیئرنگ ہے بھائی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں