نا گفتہ بہ

ابو عبیدہ نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏مارچ 16, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو عبیدہ

    ابو عبیدہ محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 22, 2013
    پیغامات:
    1,001


    نا گفتہ بہ

    ہر سینہ چمن میں ناسور ہیں‌تو کیوں ہیں
    یارب! یہ تیرے بندے مجبور ہیں تو کیوں ہیں

    شاید صبا کی نکہت صرصر میں‌گھل چکی ہے
    یہ غنچہ ہائے عصمت بے نور ہیں تو کیوں ہیں

    خون شفق کی ضو ہے محلوں کے حاشیے پر
    پیک قضا کی زد میں جمہور ہیں تو کیوں ہیں

    تعزیر چاٹتی ہے خون رگ خطابت
    اقبال کی نوائیں مقہور ہیں تو کیوں ہیں

    ذروں کے دل کی دھڑکن اب تیز ہو چلی ہے
    لیکن یہ ماہ و انجم معذور ہیں تو کیوں ہیں

    بطحا کی وادیوں سے آواز آ رہی ہے
    اسلام کے رجز خواں رنجور ہیں تو کیوں ہیں

    سرکار کی روش پر احباب پوچھتے ہیں
    احرار کی سنانیں مستور ہیں تو کیوں ہیں

    شورش کاشمیری
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    واہ جی بہت خوب
    اب شاعری سکیشن پر حملہ
     
  3. ابو عبیدہ

    ابو عبیدہ محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 22, 2013
    پیغامات:
    1,001
    حملہ نہیں بلکہ جملہ کہیں بھائی الفاظ کا مجموعہ جملہ بھی کہلاتا ہے اور اگر خاص قواعد و ضوابط میں انہیں الفاظ کو رنگا جائے تو یہی شعر بھی بن جاتے ہیں۔

    ویسے بھی میں تو شاعر نہیں البتہ مثبت اور اچھی شاعری پسند کرتا ہوں بشرطیکہ کفر و شرک اور بدعات وغیرہ کی طرف نہ جاتی ہو

    آپ نے ہمارے متعلق شاعری کی ہے یقینا مجھے بہت پسند آئی ہے۔ اور شاید میں پہلا شخص ہو جس کے متعلق تھریڈ لگاتے ہوئے آپ نے خصوصی نظم لکھی۔ آپ کا اور آپ کی ٹیم کا بہت بہت شکریہ

    اللہ تعالی وہ تمام دعائیں آپ کے لئے بھی قبول و منظور فرمائے جو میں‌ اپنے لئے اللہ رب العالمین سے مانگا کرتا ہوں۔ اسی طرح میرے تمام بھائیوں اور بہنوں کے لئے بھی قبول و منظور فرما لے آمین یارب العالمین
     
  4. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    شاعری تو ہم سب کے لیے لکھتے ہیں مگر پہلے سے لکھ کر رکھ لیتے ہیں ، لیکن آپ کے تھریڈ لگاتے ساتھ ساتھ شاعری بھی لکھتا جا رہا تھا جو جو سمجھ میں آتا گیا لکھتا گیا۔ تبھی تو آغاز شاعری سے کیا ورنہ آخر میں یہ کارنامہ انجام دیتا ہوں میں:00006:
     
  6. ابو عبیدہ

    ابو عبیدہ محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 22, 2013
    پیغامات:
    1,001
    اس اہتمام کا بہت بہت شکریہ

    ساجد بھائی اللہ تعالی آپ کی دلی مرادیں پوری فرما دے آمین
     
  7. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
  8. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں