14 فروری چند یادیں۔

بابر تنویر نے 'طنزیہ و مزاحیہ نثری تحریریں' میں ‏مارچ 21, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    14 مارچ آئ اور گذر گئ۔ بالکل اسی طرح جس طرح 14 فروری بھی آکر گذر گئ تھی۔ اور اسی طرح ہر مہینے کی 14 تاریخ آتی رہی ہے اور گذرتی رہے گي۔۔ کیونکہ وقت کا کام ہی گذرنا ہے۔ اور پھر اس وقت کو گذارتے گذارتے ایک دن ایسا بھی آ جاتا ہے۔ جب ہم خود ہی اس جہان فانی سے گذر جاتے ہیں۔ آپ بھی سوچ رہے گۓ ہوں کہ ایک تو اتنے دن کے بعد کچھ لکھا اور لکھا بھی تو یہ کیا بچوں کی سی باتیں کرنا شرو‏ کردیں۔ ویسے کہتے ہیں کہ بچہ اور بوڑھا برابر ہوتے ہیں۔ لیکن آج کے زمانے میں کچھ ایسا ہے کہ بچے بچپن ہی میں بڑوں کی سی باتیں کرنا شرو‏ع دیتے ہیں۔ اور بڑے پچپن کے عمر تک پہنچتے تک بچوں کی سی باتیں اور حرکتیں کرنا شرو‏ع کردیتے ہیں۔ چونکہ ہم بھی قریبا ہی پچپن کی حدود کو چھو لیں گے ان شاء اللہ۔ تو اگر ہم کچھ ایسی باتیں کریں تو انہیں ہماری عمر کا تقاضا سمجھ کر درگذر کر دیجیۓ گآ۔
    تو جناب آج ہم آپ کی خدمت میں 14 فروری کے حوالے سے کچھ عرض کرنا چاہتے ہیں۔ یہ نہ سمجھ لیجیۓ گا کہ ہم ویلنٹائن متعلق کچھ کہنا چاہتے ہیں۔ کیونکہ اس کے لیۓ بھائ اعجاز علی شاہ کے گرافکس ہی کافی ہیں۔ اور پھر جس زمانے کا یہ ذکر ہے اس زمانے میں ہمیں یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ ویلنٹائن کیا ہوتا ہے۔
    جنوری کے اوائل کی بات ہے والدہ صاحبہ کا فون آیا کہ بیٹا جلد آنے کی کوشش کرنا۔ میں نے کہا کہ امی فکر نہ کریں میں وقت پر آجاؤں گا۔ اب یہ کسے معلوم تھا کہ آگے چل کر حالات کیا رخ اختیار کریں گے کہ جانا ہی مشکل ہو جاۓ گا۔ دن گذرتے رہے اور ہم گھر والوں کو اپنے آنے کی مختلف تاریخیں دیتے رہے۔ ایک دن صبح ہی صبح فون کی گھنٹی بجی دوسری جانب بڑے بھائ صاحب کی غصہ میں بھری آواز سنائ دی۔ نہ سلام نہ دعا پوچنے لگے کہ بتاؤ کہ تم نے آنا ہے کہ نہیں۔ میں نے کہا کہ بھائ پاسپورٹ نہیں مل رہا۔ کہنے لگے کہ مجھے معلوم ہے کہ تم اپنے کاروبار میں مصروف ہوگے اور بہانا پاسپورٹ کا لگا رہے ہو۔ میں نے کہا ایک تو میں پاسپورٹ کی وجہ سے پریشان ہوں اس آپ کا غصہ میری پریشانی میں اور اضافہ کر رہا ہے۔
    ہوا یہ کہ امی کے فون کے ساتھ ہی میں نے آفس والوں سے کہا کہ میرے پاسپورٹ پر exit-re entry ویز لگوادیں اور اسی دن معاقب نے پاسپورٹ آفس میں پاسپورٹ جمع کرا دیا۔ اب کسے معلوم تھا کہ پاسپورٹ کی واپسی اس تیر کی طرح ہو جاۓ گی جو کہ کمان سے نکل کر واپس نہیں آتا۔ میں روز معقب پوچھتا کہ پاسپورٹ آیا وہ جواب دیتا کہ نہیں ابھی نہیں۔ اسی طرح کوئ بیس دن گذر گۓ عام حالات میں دو تین دن میں پاسپورٹ واپس آجاتا تھا۔ ایک دن معقب نے کہا کہ پاسپورٹ آفس والے کہہ رہے ہیں کہ تمہارا پاسپورٹ گم ہو گیا ہے۔ اور جناب یہ سن کر تو میرے پاؤں سے زمین تو کیا میرے پاؤں بھی زمین کے اوپر سے سرک گۓ۔ خیر وہ دوسرے دن مجھے اپنے ساتھ پاسپورٹ لے کر گيا۔ پاسپورٹ والے پاسپورٹ کی رسید کے ساتھ باکس نمبر بھی لکھ دیا کرتے تھے اور پھر رسید دکھانے پر اسی باکس سے پاسپورٹ نکال کر دے دیا کرتے تھے۔ پاسپورٹ اہلکار نے کہا کہ تم خود اندر آکر اپنا پاسپورٹ تلاش کر لو۔ میری رسید پر باکس نمبر 17 اس باکس میں تو میرا پاسپورٹ نہیں ملا۔ پھر ایک دم میرے ذہن میں ایک خیال آیا۔ میں نے 17 نمبر کو چھوڑ کر باکس نمبر 71 کو دیکھنا شروع کیا تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی کہ میرا پاسپورٹ اوپر ہی پڑا ہوا تھا۔ تو جناب پاسپورٹ کے ہاتھ میں آتے ہیں میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا سیدھا ٹریول ایجنسی پہنچا اور اسی دن یعنی 10 فروری کی فلائٹ پکڑی اور پاکستان کے لیۓ روانہ ہو گيا۔ ائرپورٹ پر بھائ صاحب نے اسی غصے کا ساتھ استقبال کیا جس کا مظاہرہ وہ فون پر کر چکے تھے۔ اور امی انے اسی پیار اور محبت کا اظہار کیا جس کی ان سے توقع تھی۔
    تو جناب تمام گھر والے آگے کے سفر کے لیۓ تیار تھے 12 فروری کو گاڑی میں بیٹھے اور 13 کو سیالکوٹ پہنچے۔ اسٹیشن پر ام محمد (ہونے والی) کے علاوہ ان کے تمام گھر والے استقبال کے لیۓ آۓ ہوۓ تھے۔ خیر 14 فروری بروز جمعہ ہم پوری تیاری کے ساتھ اور اپنے تمام گھر والوں کے ساتھ بن سنور کے اپنی خالہ کے گھر پہنچ گۓ۔ ہمارے پہنچنے کے کچھ ہی دیر کے بعد مولوی صاحب اپنے ہاتھ میں ایک بڑا سا رجسٹر لے کر آۓ اور ہمارے چچا سے پوچھا کہ شرو‏ع کریں چچا نے کہا کہ بسم اللہ کریں۔ اور ہم دل ہی دل میں کہہ رہے تھے کہ جلدی کرو ویسے ہی بہت دیر ہو چکی ہے۔ پھر مولوی صاحب نے ہم سے چند باتیں کیں اور ایک خاص جملہ ہمیں تین بار کہنے کو کہا ہم نے بھی ان کا حکم مانتے ہوۓ وہ جملہ تین بار دھرا دیا۔ پھر انہوں نے رجسٹر ہمارے سامنے رکھ دیا کہ اس پر سائن کر دیں۔ ہم نے دیکھا کہ اس رجسٹر پر ام محمد پہلے ہی اپنے دستخط کرچکیں تھیں
    ۔ تو جناب ہم نے بھی فورا ہی اپنے دستخط اس کاغذ پر ثبت کر دیۓ۔
    میرے خیال میں تو اب تک تمام بہنوں اور بھائیوں کی سمجھ میں یہ بات آ ہی چکی ہوگي کہ ہم کس واقعے کا ذکر کر رہے ہیں۔ تو جناب 15 فروری کو ہماری واپسی کی سیٹیں بک تھیں اور واپسی میں ہمارے ساتھ ام محمد بھی تھیں جو کہ اب ہماری بیگم بن چکی تھیں۔ اور پھر اس سفرکے ساتھ ہی ہماری زندگی کی ایک خوشگوار سفر شروع ہوگيا۔
    ایک بار بچے مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ بابا اگر آپ بزنس مین نہ ہوتے تو کیا ہوتے۔ میں نے جواب دیا کہ یا تو کرکٹ کھیل رہا ہوتا یہ کسی فلم یا ڈرامے میں کام کر رہا ہوتا۔ بچوں نے کہا کہ پھر میں نے کہا کہ پھر آپ کی مما سے ہماری شادی ہوگئ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    اللہ تعالی آپکو اور ام محمد کو سدا سلامت رکھے دکھ کا کوئ لمحہ آپکی زندگی میں نہ آئے۔اور خوشیاں آپکے قدم چومتی رہیں۔آمین ثم آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    ماشاءاللہ ۔۔۔اللہ آپکو اور میری پیاری باجی کو ہمیشہ خوش رکهے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    آج ہی ایک دوست بتا رہے تھے کہ اُن کی والدہ کو فوت ہوئے ایک سال گزر چکا ہے
    اور میں سوچنے لگا کہ وقت کس طرح تیزی سے گزر رہاہے
    میری اپنے آپ کو اور آپ سب کو یہی نصیحت ہے کہ جو وقت
    اللہ کی عبادت، دین سکھنے سکھانے میں گزر جائے وہی بہترین وقت ہے اور اسی کا فائدہ ہو گا
    بعد میں پچھتانے کا فائدہ کوئی نہیں
    وَلَوْ تَرَىٰ إِذِ الْمُجْرِمُونَ نَاكِسُو رُءُوسِهِمْ عِندَ رَبِّهِمْ رَبَّنَا أَبْصَرْنَا وَسَمِعْنَا فَارْجِعْنَا نَعْمَلْ صَالِحًا إِنَّا مُوقِنُونَ ﴿١٢﴾
    کاش کہ آپ دیکھتے جب کہ گناه گار لوگ اپنے رب تعالیٰ کے سامنے سر جھکائے ہوئے ہوں گے، کہیں گے اے ہمارے رب! ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا اب تو ہمیں واپس لوٹا دے ہم نیک اعمال کریں گے ہم یقین کرنے والے ہیں (12)


    بارك اللہ فیك ابا محمد
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    ماشاء اللہ بابر تنویر بھائی آپکی سٹوری نے کافی پلٹے کھائے اور آخر میں جاکر سمجھ آئی اصل بات.... ابتسامہ....
    بارك الله لك و بارك عليك وجمع بينكما في خير
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابو عبیدہ

    ابو عبیدہ محسن

    شمولیت:
    ‏فروری 22, 2013
    پیغامات:
    1,001
    بہت بہت شکریہ بابر بھائی اللہ تعالی آپ سب کی حفاظت فرمائے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت خوب ماشاءاللہ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    بہت خوب بهائ، پڑھ کر محسوس ہوتا ہے آپ کا حافضہ اچھا ہے ماشاءاللہ
    جی درست فرمایا بهائ، ایسا لگ رہا ہے کہ وقت کی رفتار کافی تیز ہوئی ہے. اللہ تعالیٰ برکت دے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    ماشاءاللہ

    اللہ آپکو اور میری پیاری بهن کو ہمیشہ خوش رکهے آمین اور بچوں كو آپ كي آنكھوں كي ٹھنڈك بناے آمين
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بہت خووووووب، بڑے بھیا!

    28 مئی کا سانحہ بھی کچھ ایسا ہی تھا!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    وقت کتنی تیزی سے گزرتا ہے ، اس کا اندازا کچھ کچھ ہمیں یہ تھریڈ دیکھ کر بھی ہو رہا ہے ۔ جن دنوں‌یہ تھریڈ پوسٹ ہوا تھا ، میں نے دیکھ کر بند کردیا تھا کہ فرصت میں پڑھوں‌گا ۔ نہ معلوم کہ شداد بھائی رحمہ اللہ کی اچانک رحلت کی وجہ سے یہ فرصت مجھے تقریبا دو مہینے بعد نصیب ہوگی ۔ رحمہ اللہ رحمتہ واسعہ
    ماشاء اللہ !! بارک اللہ فيک وفي اھلک ومالک وعمرک ، رفی بھائی 28 مئی کا لکھ کر ایک ساتھ کئی واقعات کی یاد دلا دی ۔ امید ہے اراکین اب اس تاریخ کو نہیں بھولیں گئے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  12. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    URDU MAJLIS FORUM
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    ماشاءاللہ خوب اتفاق ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    ھاھاھاھاھا...
    سبحان اللہ بڑی بزرگوں والی حکمت سے بیان کیاہے..ھاھاھا..
    میں بڑے غور سے پڑھ رہاتھا کہ اللہ خیر کرے پتہ نہیں کیا ہونے والاہے یی تو جب مولوی صاحب آئے ہیں تو پتہ چلا ہے کہ یہ ۱۴ فروری کیا بلا ہے..
    ماشاء اللہ اللہ آپ دونوں کا تا دیر تابندہ و آباد رکھیں.اور اپنی رحمتوں کا نزول مزید زیادہ فرما دیں..
    آمین.
    یہ تاریخ ساز واقعہ
    تیمور میاں کو لازمی پڑھایئے گا.
    ابتسامہ.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    : ) اہم موڑ ، بہت خوب : ))
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  16. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جی بھائ ضرور پڑھائیں گے۔ ویسے شادی سے پہلے ہمیں بھی بالکل نہیں پتہ تھا کہ یہ 14 فروری کی چیز ہے اور اگر معلوم ہوتا تو شائد ہم شادی کی تاریخ کو آگے یا پیچھے کر لیتے۔
    دعاؤں کا شکری

    سائیں تھریڈ تو دو سال پہلے لگایا تھا۔ آپ کی نظر آج پڑی ہے۔ بہرحال درست آید
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  17. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    نظر تو پڑ چکی تھی ، لیکن اب اور نظر سے دیکھا ہے ۔ دو سال کا فرق کافی ہوتا ہے جی ۔ اللہ برکت دے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں