سوال: شیاطان کا راستے سے بھاگ جانا

ابن قاسم نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏اپریل 15, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    السلام علیکم
    نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا عمر رضی اللہ عنہ جس راستے سے گزرتے ہیں وہاں سے شیطان بھاگ جاتا ہے

    اس حدیث کا مفہوم کیا ہے کیا عمر رضی اللہ عنہ کو شیطان وسوسے بھی نہیں ڈال سکتا تھا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    نہِیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ معصوم عن الخطا تھے ، یا ان کو وسوسہ نہیں ہو سکتا تھا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    جزاک اللہ خیرا
    شیخ کفایت اللہ سے پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ شیاطین کی مختلف قسمیں ہیں اور عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو دیکھ کر بھاگنے والے عام شیاطین ہیں۔
    جیسے نماز کی صف میں آنے والا شیطان ہوتا ہے وہ الگ ہے اور جو رمضان میں قید ہوتے ہیں وہ الگ ہیں۔
    والسلام علیکم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جی بالکل۔ دراصل ایسے اعتراضات روافض اٹھاتے ہیں کیوں کہ وہ اپنے ائمہ کی عِصمت کے قائل ہیں تو اس حدیث سے یہ معنی نکال کر کہتے ہیں کہ اہل السنۃ بھی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی عصمت کے قائل ہیں ۔حالاں کہ اس حدِیث میں ان سے وسوسے کی نفی نہیں کی گئی نہ ہی ان کی مطلَقا عصمت کی بات کی گئی ہے، صرف راستوں کے شیطانوں کے بھاگ جانے کا ذکر ہے ۔ اس کی مثال یوں ہی ہے جیسے ایک اور حدیث میں ہے کہ جس گھر میں سورۃ البقرۃ پڑھی جائے وہاں شیطان داخل نہیں ہوتا ، تو کیا یہ کہا جائے گا کہ اس گھر والے معصوم ہو گئے اور کبھی وسوسوں کا شکار نہ ہوں گے ؟ ظاہر ہے یہ معنی لینا درست نہیں اور یہی روافض کے اعتراض کا جواب ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں