اسلام کے متعلق توہین آمیز فلم فتنہ کا ڈسٹری بیوٹر ارنود وون ڈورن مسلمان ہو گیا

عائشہ نے 'نو مسلم اور تائب شخصيات' میں ‏اپریل 24, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    بسم اللہ الرحمن الرحیم ​
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    یہ ایک ڈچ انتہا پسند ارنود وان ڈوورن کے قبول اسلام کا حیرت انگیز قصہ ہے ۔ ان کا تعلق ہالینڈ سے ہے جہاں نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکے کئی بار شائع کیے جا چکے ہیں ۔ یہ دائیں بازو کے اسلام دشمن گروہ سے تعلق رکھتے تھے ۔ اسلام سے اس قدر نفرت ہوئی کہ انہوں نے اسلام کے متعلق توہین آمیز فلم بنانے کا ارادہ کر لیا ۔ اسی مقصد کے لیے انہوں نے اسلام کا مطالعہ شروع کیا ۔ مطالعے کے دوران انہیں اسلام کی سچائی معلوم ہو گئی اور انہوں نے بالآخر گزشتہ مہینے اسلام قبول کر لیا ۔
    آج کل وہ عمرے کے لیے سعودی عرب کے دورے پر ہیں ، اس دوران انہوں نے غلافِ کعبہ کی کڑھائی میں بھی حصہ لیا ۔ وہ امام مسجد نبوی سے بھی ملے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جا کر روتے رہے ۔ ان کا ارادہ ہے کہ اب وہ حبیب اللہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس کے متعلق دستاویزی فلم بنا کر ماضی کی اسلام دشمنی کا کفارہ ادا کریں گے ۔
    بے شک بندوں کے دل اللہ کے ہاتھ میں ہیں وہ جب چاہے ان کو بدل دے ۔ اللہ تعالی اس نو مسلم ڈچ کو بت کدہ ہالینڈ کی تاریکیوں میں راہ حق پر ثبات عطا کرے اور ان سے دین اسلام کی خدمت لے ۔
    اللہم یا مقلب القلوب ثبت قلوبنا علی دینک ۔
    ترجمہ و ترتیب : ام نورالعین
    بشکریہ منتدی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
    http://www.facebook.com/photo.php?fbid=556939970994055&set=a.171813569506699.35331.171509589537097&type=1&theater
    مزید
    https://twitter.com/ArnoudvDoorn/status/308880674289500160
    The Amsterdam Herald - From Wilders to Muhammad: Former Freedom Party vice-chairman converts to Islam

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    جزاکم اللہ خیرا
     
  3. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,691
    آمین یا رب العالمین
     
  4. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,468
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ
    اللہ اکبر اللہ جس سے چاہے اپنے دین کا کام لے لیں اللہ نو مسلم بھائی کو ثابت قدم رکھے آمین
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,397
    آمین یا رب العالمین!
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,860
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    ماشاء اللہ ۔ شیئر نگ کے لیے شکریہ ۔ بیشک اللہ ہدایت دینے والا ہے ۔ جس کو چاہتا ہے جب چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے ۔ شاید ایک دو مہینے پہلے کا واقعہ ہے ۔ اردو مجلس کے حالات ایسے تھے کہ اس خبر کو شیئر نہ کرسکا ۔ اللہ ہم سب کو صراط مستقیم پر رکھے ، آمین ۔
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    آمین ، جی میں نے بھی یہ خبر کافی دن پہلے دیکھی تھی لیکن تفصیلات میں ہر جگہ فرق ہے ۔ اس لیے احتیاط کی کہ کہیں افواہ نہ ہو ۔ اب تصدیق ہو چکی ہے ۔ البتہ کئی باتیں وضاحت طلب ہیں ۔ کہیں خبر ہے کہ گستاخانہ فلم بنا چکا ہے ، اور کہیں یہ کہ بنانے کا ارادہ تھا ۔
    بہر حال عمومی ڈچ فضا اسلام دشمن ہے بلکہ وہاں سرے سے مذہب بے زاری ہے ۔کفر و الحاد کی مسموم فضا میں اتنا جرات مندانہ اقدام معمولی آدمی کا نہیں ہو سکتا ۔ اللہ انہیں ثابت قدم رکھے ۔
     
  9. mahs

    mahs --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2012
    پیغامات:
    332
    سخت ترین اسلام مخالف ڈچ کا قبول اسلام

    اللہ اکبر ،
    السلام علیکم
    محترمیں ، اللہ تعالی کی قدرت بے مثال اور لاجواب ہے

    فتنہ فلم بنانے والا شریک کار بے ساختہ پکار اٹھا ،

    اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں سخت شرمندہ ہوں ، O prophet ... i am sorry.

    ایک ایمان افروز کہانی ،
    دشمن بھی روضہ رسول پر حاضر ہو گیا ،

    اللہ جس پر اپنا فضل کرے ،
    لازمی دیکھئے ، اور دل روشن کیجیے ،

    اس لنک کو کلک کریں ،
     
  10. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    الحمدللہ رب العالمین
     
  11. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    عمدہ شیئرنگ
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    الحمدللہ ارنود وان ڈوورن کے بیٹے نے بھی حال ہی میں اسلام قبول کر لیا ہے ۔
    Huge turnout for Dubai peace convention | GulfNews.com
    Anti-Islam film ‘Fitna’ distributor’s son embraces Islam at Peace Convention
    اس خبر سے اس افواہ کی تردید ہو گئی جو کچھ عرصے سے نیٹ پر گردش میں تھی کہ حج کرنے کے بعد Arnaud Van Dorn اپنے ملک جا کر مرتد ہو گیا ہے ۔ الحمدللہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ، بلکہ ان کے خاندان کے ایک دوسرے فرد بھی مسلم امہ میں شامل ہو گئے ۔ اللہ کرے کہ یہ لوگ اپنے وطن میں دعوت اسلام میں کامیابیاں حاصل کریں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    وان ڈوورن کے بیٹے کا قبول اسلام
    Dubai, United Arab Emerites - Annual Peace Convention - Alexa van Doorna, the Son of Arnouda van Doorna Came to ISLAM (Najstariji sin Arnouda van Doorna prešao Islam) just came to Islam in the convention with Dr Muhammad Salah, accompanied by Mufti Menk, Dr. Zakir Naik, Yusuf Chambers & more . .

    http://www.islamnewsroom.com/news-we-need/2216
    http://www.tubeislam.com/video/13212

    Geert Wilder's Friend & Son Enter Islam by Dr Muhamad Salah, Mufti Menk, Yusuf Estes & Dr Zakir Naik
     
  14. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,470
    جزاکم اللہ.بہت عمدہ اور مفید شراکت
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    " میں نے اسلام کیوں قبول کیا"
    ارنود وون ڈارن کا مکمل خطاب



    میں نے اسلام کے متعلق جو کچھ سنا تھا صرف برا تھا۔ میں آپ کو یہ بتاتے ہوئے شرمندہ ہوں کہ میں ان باتوں پر یقین رکھتا تھا۔۔۔ میں نے (اسلام کے متعلق) ماضی میں جو غلطیاں کیں میں ان سب کے لیے آپ سے معذرت خواہ ہوں۔
    میں سوچا کرتا تھا کہ دنیا میں اتنے سارے مسلمان ہیں لیکن یہ سب خوش لگتےہیں۔ اگر یہ واقعی گمراہ ہیں تو ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔؟
    میں نے مسلمانوں سے کبھی نفرت نہیں کی لیکن میں اسلام مخالف سیاست دان تھا۔ کچھ دوستوں نے مجھے کہا کہ اسلام کے متعلق معلومات حاصل کرو تم غلط فہمیوں کا شکار ہو لیکن میں کبھی ان لوگوں کے قریب نہیں جانا چاہتا تھا۔
    ایک دوست مجھے ایک مسجد لے گیا اور حیرت کی بات یہ کہ وہاں سب مسلمانوں نے مجھے خوش آمدید کہا۔ امام کی آنکھوں میں جھناکنے پر مجھے لگا کہ یہ ایمان داری سے مجھے خوش آمدید کہہ رہا ہے۔۔۔ اس کے بعد میرا مسلمانوں سے رابطہ ایک سال تک جاری رہا جس دوران کئی نشیب و فراز آئے میں نے قرآن بھی پڑھا اور مجھے پتہ چلا کہ میں اسلام کے بارے میں کتنا غلط سوچتا تھا۔ مجھے پتہ چلا کہ اسلام کتنا حکیم کتنا آسان اور کتنا پیارا دین ہے، اپریل 2014 میں میں نے اسی مسجد میں شہادہ لیا جو پہلے میرے لیے برائی کا محور تھی!
    اسللام کے مطالعے کے دوران بہت سے موڑ آئے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ کس چیز نے مجھ پر اثر کیا ۔ میرا خیال ہے کہ میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ تب کیا جب سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ایک کتاب کا مطالعہ کر کے مجھے لگا کہ یہ وہ شخصیت ہیں جو میرے لیے اسوہ( رول ماڈل) ہیں۔یہی ہیں جیسا مجھے بننے کی کوشش کرنی چاہیے جس کی مجھے تباع کرنی چاہیے، میں سب سے کہتا ہوں سب سیرت کا مطالعہ کریں وہی ہیں جن کی اتباع ہمیں کرنی چاہیے!
     
    Last edited: ‏مارچ 20, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    وان ڈوورن کا ایک تازہ انٹرویو قرآن کریم نے ان کی زندگی کیسے بدلی؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  17. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,317
    جزاک اللہ خیرا سسٹر۔
    بنانے والوں نے تو اس فلم کے اسلام کو بدنام کرنے کے لیے بنایا تھا۔ لیکن ہوا اس کا بالکل الٹ۔ جیسا کہ اسی کلپ میں ایک صاحب نے کہا کہ اس فلم کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے اسلام قبول کیا۔
     
    Last edited: ‏جون 21, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں