رافضی شیعوں کا صحابہ کرام کے ناموں پر اعتراض

محمد جابر نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏مئی 15, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد جابر

    محمد جابر -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 27, 2010
    پیغامات:
    74
    گزارش ہے کہ صحابہ کرام کے نام ابو بکر فاروق عثمان معاویہ وغیرہ کا صحیح صحیح معنى لغت کی رو سے کیا بنتا ہے ۔ کیونکہ ہمارے ہاں کچھ شیعہ لوگ ان ناموں کا بہت غلط معنى نکالتے ہیں ۔ مثلا عثمان کا معنى سنپولیا اور معاویہ کا معنى کتے کی بھونک اور فاروق کا معنى ڈرپوک وغیرہ
     
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    اس ضمن میں پہلے بھی میں ایک جگہ مفصل جواب دے چکا ہوں ۔ مختصرا اب دوبارہ عرض کیے دیتا ہوں کہ
    سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو بکر کا معنى ہے "نوجوان یا طاقتور کا باپ"
    لفظ بَکر کا معنى کنواری لڑکی کرنا لغت عرب سے نا آشنائی کا نتیجہ ہے ۔ کیونکہ اس معنى کے لیے زبان عرب میں لفظ بَکر نہیں بلکہ بِکر یعنی "ب" کے "کسرہ" کے ساتھ مستعمل ہے ۔

    اور عربی زبان میں زیر زبر کا فرق معنى پر بڑا گہرا فرق ڈالتا ہے مثلا فِراش کا معنى ہے بستر یا بچھونا اور فَراش کا معنى ہے پتنگے ۔

    اسی طرح فاروق کا معنى ڈرپوک کرنا بھی اپنی جہالت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ کیونکہ فاروق لفظ فرق سے مشتق ہے جسکا معنى فرق کرنے والا بنتا ہے یعنی حق وباطل میں فرق اور تمییز کرنے والا ۔

    اسی طرح عثمان کا لفظ عثم سے مشتق ہے جسکا معنى سختی , موٹائی اور تیزی وپھرتیلا پن ہے ۔ اور عثمان کا معنى سخت جان بنتا ہے ۔ سانپ کے بچہ کو بھی عثمان اسی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ اس میں یہ صفت پائی جاتی ہے ۔ جبکہ سانپ کے لیے لغت عرب حیۃ اور اژدہا کے لیے لفظ "ثعبان" مستعمل ہے ۔ الغرض سانپ یا اژدہا کا حقیقی نام عثمان نہیں بلکہ صفت عثم پائے جانے کی وجہ سے اسے یہ لقب دیا گیا ہے ۔

    پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا نام معاویہ بھی کوئی برا نام نہیں , کیونکہ معاویہ ایک ستارہ کا نام ہے اور چاند کی منازل میں سے ایک منزل بھی معاویہ ہے اور اسکے ساتھ ساتھ دفاع کرنے والے کو بھی معاویہ کہتے ہیں اور شیر کی للکار کو بھی ۔ اور ان دونوں متأخر الذکر معنوں کے اعتبار سے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اسم بامسمى تھے ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں