آئیے احادیث رسول ﷺ کی روشنی میں اپنی اصلاح کریں

اہل الحدیث نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏جون 24, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " جب امام سمع الله لمن حمدہ تو اس کے مقتدی کو بهی سمع الله لمن حمدہ کہنا چاہیے. "
    (سنن الدارقطنی:1270، وسندہ حسن کما قال الشیخ زبیر على زئی رحمہ اللہ فی شرح الموطا الامام مالک ص69-68)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    قبولیت دعا کا بہترین نسخہ


    معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا بیان ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " جو بندہ رات کو وضو کر کے سوئے، پھر رات کے کسی حصے میں اس کی آنکھ کهل جائے اور وہ اس وقت اللہ تعالیٰ سے دنیا یا آخرت کے کسی معاملے میں مانگے تو اللہ تعالیٰ اسے عطا کر دیتا ہے. "
    ( سنن ابن ماجہ : 3881،وسندہ صحیح )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
  3. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: لَا يَكُنْ حُبُّكَ كَلَفًا، وَلَا بُغْضُكَ تَلَفًا، فَقُلْتُ: كَيْفَ ذَاكَ؟ قَالَ: إِذَا أَحْبَبْتَ كَلِفْتَ كَلَفَ الصَّبِيِّ، وَإِذَا أَبْغَضْتَ أَحْبَبْتَ لِصَاحِبِكَ التَّلَفَ
    زید بن اسلم اپنے والد(اسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ مجھے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ :کسی بھی چیز سے حد سے زیادہ محبت نہ کرو اور نہ ہی کسی چیز سے حد سے زیادہ نفرت کرو،میں نے کہا اس کا کیا مطلب ؟ تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا :کہ جب تو کسی چیز سے محبت کرے تو اس طرح اس پر فریفتہ مت ہوجا جیسا کہ ایک بچہ جب کسی چیز کو پسند کرتا ہے تو اس کا دلدادہ و دیوانہ ہوجاتا ہے،اور جب تو کسی سے نفرت کرے تو اس حد تک نفرت نہ کر کہ تو چاہے کہ تیرا ساتھی تباہ و برباد ہو جائے۔
    [الادب المفرد للبخاری:1322وسندہ صحیح]


    کاوش: محمد وقاص
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’بےشک اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو وہ اسے (اطاعت والے) کاموں پر لگا دیتا ہے۔‘‘ عرض کیاگیا: اللہ کے رسول! وہ اسے کس طرح کام پر لگاتا ہے؟فرمایا:’’موت سے پہلے اسے صالح عمل کرنے کی توفیق عطا فرمادیتا ہے۔‘‘(ترمذی:2142، مشکوۃ:5288، وقال الشیخ زبیر علی زئی: اسنادہ صحیح)

    کاوش: محمد وقاص
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  5. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا:میں نے کہا،اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! سب سے سخت مصیبت کس پر آتی ہے؟آپ نے فرمایا نبیوں پر ،پھر جو ان کے بعد سب سے افضل ہیں،پھر جو ان کے بعد افضل ہیں۔بندے پر اس کے دین کے مطابق آزمائش آتی ہے۔اگر وہ اپنے دین میں مضبوط ہو تو اس کی آزمائش بھی سخت ہوتی ہے۔اگر اس کا دین نرم اور کمزور ہو تو اس کے دین کے مطابق آزمائش آتی ہے۔بندے پر آزمایش آتی رہتی ہے حتیٰ کہ اسے ایسا کرکے چھوڑتی ہے کہ وہ زمین پر چل پھر رہا ہوتا ہے اور اس کے ذمے کوئی گناہ نہیں ہوتا۔
    [سنن ابن ماجہ:4023،سنن ترمذی:2398،مشکوٰۃ:1562،وسندہ حسن]

    کاوش: محمد وقاص
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا
     
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا۔​
     
  8. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

    " دنيا مال و متاع ہے، اور دنيا كا بہترين متاع و نفع نيك و صالح عورت ہے "

    صحيح مسلم حديث نمبر ( 1467 ).

    بحوالہ رانا اویس سلفی: فیس بک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  9. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
  10. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "فرض نماز کے سوا انسان کا گهر پر نماز پڑهنا میری اس مسجد (مسجد نبوی) میں نماز پڑھنے سے افضل ہے."
    (سنن ابی داؤد : 1044،وسندہ حسن )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " قیامت قائم نہیں ہو گی حتی کہ لوگ آپس میں مسجدوں کی وجہ سے فخر کرنے لگیں گے . "
    (سنن ابن ماجہ : 739،وسندہ صحیح )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  12. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " سب سے برا چور وہ ہے جو اپنی نماز کی چوری کرتا ہے." صحابہ نے عرض کیا، اللہ کے رسول! وہ اپنی نماز کی چوری کیسے کرتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " وہ اس کا رکوع وسجود مکمل نہیں کرتا. "
    (مسند احمد:23019،مشکوۃ : 885،وسندہ حسن )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  13. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " انسان اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے تو تمہیں چاہیے کہ غور کرو کس سے دوستی کر رہے ہو. "
    ( سنن ابی داؤد : 4833،وسندہ حسن )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    ابن عباس رضي الله عنه بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " کپڑے سفید پہنا کرو، یہ تمہارے سب لباسوں میں بہتر لباس ہے، اسی میں اپنی میتوں کو کفن دیا کرو اور تمہارے سرموں میں سے بہترین سرمہ اثمد ہے جو بینائی کو تیز کرتا ہے اور پلکوں کے بال اگاتا ہے."
    ( سنن ابی داؤد : 3878،وسندہ حسن )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:"جس آدمی کا مقصد حیات صرف دنیا کا حصول ہو،اللہ تعالی اس کے معاملات منتشر کر دیتا ہے اور فقر و احتیاج اس کی آنکھوں کے سامنے کر دیتا ہے. اور اسے دنیا اتنی ہی ملتی ہے جو اس کے لیے لکھ دی گئی ہے. اور جس آدمی کا مقصد حیات آخرت کا حصول ہو،اللہ تعالی اس کے معاملات مرتب کر (سدهار) دیتا ہے،اس کے دل میں استغنا پیدا کر دیتا ہے اور دنیا ذلیل ہو کر اس کے پاس آتی ہے. "
    ( سنن ابن ماجہ:4105،وسندہ صحیح )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھی دو کاموں میں کسی کا اختیار دیا گیا تو آپ نے ہمیشہ آسان ہی کو اختیار فرمایا بشرطیکہ وہ گناہ نہ ہوتا. اگر اس میں گناہ ہوتا تو آپ سب سے بڑه کر اس سے دور رہنے والے ہوتے تھے. اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اپنی ذات کے لیے انتقام نہیں لیا، سوائے اس کے کہ اللہ کی حرمتوں کی پامالی ہوتہ ہو،تو اس میں اللہ کے لیے انتقام لیتے تھے. "
    ( صحیح بخاری : 6162،صحیح مسلم : 2327)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں،میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:جب تم رات کے وقت کتوں کے بھونکنے اور گدھوں کے ہینگنے کی کی آواز سنو تو(اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم)پڑھو،کیونکہ وہ ایسی چیزیں دیکھتے ہیں جو تم نہیں دیکھتے،جب(رات کے وقت)لوگوں کی آمدورفت ختم ہو جائے تو تم(گھروں سے)نکلنا کم کرو،کیونکہ اللہ عزوجل رات کے وقت اپنی مخلوق میں سے جو چاہتا ہے پھیلا دیتا ہے،اور دروازے بند رکھو اور ان پر اللہ کا نام لو،کیونکہ جب دروازہ بند کر دیا جائے اور اس پر اللہ کا نام لیا جائے تو شیطان اسے نہیں کھولتا ،برتن ڈھانپو اور خالی برتن الٹا کرکے رکھو اور مشکیزوں کے منہ بند رکھو۔
    [رواہ البغوی فی الشرح السنۃ(392/11ح3060)وسندہ حسن]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  18. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    مقداد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:"روز قیامت سورج مخلوق کے قریب ہو جائے گا حتی کہ وہ میل کی مسافت کے برابر ان کے قریب ہو گا، اور لوگ اپنے اعمال کے مطابق پسینے میں (ڈوبے) ہونگے ، ان میں سے)پسینہ) کسی کے ٹخنوں تک ہو گا ، کسی کے گھٹنوں تک ہو گا، کسی کے ازار باندھنے کی جگہ تک اور بعض کے منہ تک ہو گا۔" اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اپنے منہ کی طرف اشارہ کیا۔
    مسلم (2864/62)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  19. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ نیکی کے کسی بھی کام کو حقیر مت سمجھنا ، اگرچہ تو اپنے (مسلمان) بھا ئی کو خندہ پیشانی سے ملے(یعنی مسکراتے ہوئے ملنا بھی نیکی ہے)۔‘‘
    (صحیح مسلم:2626)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں آٹھ برس کی عمر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کے لیے حاضر ہوا اور دس سال آپ کی خدمت کی، آپ نے اس عرصے میں میرے ہاتھوں ہونے والے کسی نقصان پر مجھے ملامت نہیں کی،اگر آپ کے اہل خانہ میں سے کوئی مجھے ملامت کرتا تو آپ فرماتے:"اسے چھوڑ دو، کیونکہ جو تقدیر میں لکھ دیا گیا ہے وہ ہو کر رہتا ہے. "
    (رواہ البیھقی فى شعب الایمان:8070،مشکوۃ :5819،وسندہ صحیح)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں