کیا زیبرا اور گھوڑا حلال ہے ؟

ساجد تاج نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏جون 23, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    زیبرا کی خوراک میں کھاس ہی ملتا ہے ، آپ نے جو اوپر لنک دیا ہے اس سے بھی یہی ظاہر ہے ، انگلش میں جانوروں سے متعلق ادارہ ہےجس میں بھی گھاس پھوس بتلا یا ہے ۔
    Zebras feed on a variety of grasses.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    871
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • مفید مفید x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت پرانی بات ہےمصنف کا نام یاد نہیں رہا۔ مکتبہ شاملہ میں ارشیف منتدی الالوکۃ یا ارشیف ملتقی اہل الحدیث میں سرچ کر کے دیکھیں۔
    ..
     
    Last edited by a moderator: ‏جنوری 13, 2019
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اس کا جواب دیا جا چکا ہے

    مزید
    One unusual thing about baby zebras is that they have to eat adult zebra dung because it contains bacteria that they need to help them digest grass.
    https://study.com/academy/lesson/what-do-zebras-eat-lesson-for-kids.html
    چڑیا گھر میں جا کر بھی یہ مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔
    یہ بھی تحقیق کر لیجیے کہ
    1۔زیبرا کا گوشت edible meat میں آتا ہے یا نہیں؟
    2۔اور یہ کہ اس میں اتنا گوشت ہوتا بھی ہے جو کھایا جا سکے؟
    3۔ اور یہ کہ اس کا ذائقہ کیسا ہوتا ہے؟
    میرےعلم کے مطابق کفار کے ہاں بھی زیبرے کی صرف ایک قسم کو کھانے کے لائق سمجھا گیا ہے۔ برطانیہ میں صرف افریقی زیبرے کا گوشت بیچنا قانونی ہے۔
    اس کے علاوہ زیبرا کو حمار وحشی سمجھنے پر قوی اعتراضات موجود ہیں جو پہلے ذکر ہو چکے ہیں کہ عربی ادب میں مذکور صفات مختلف ہیں۔ مزید تفصیل یہاں
    https://www.sahab.net/forums/index.php?app=forums&module=forums&controller=topic&id=139294
     
    Last edited: ‏جنوری 11, 2019
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  5. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    اسے عرب حمار وحشی پہ قیاس کرنے کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے۔ کیونکہ جانوروں کے بارہ میں ایک عمومی قاعدہ ہے کہ ذی ناب حرام ہیں باقی سب حلال ہیں الا کہ ان میں حرمت کی کوئی اور وجہ پائی جاتی ہو۔
    زیبرا گوشت خور نہیں ہے یعنی وہ ذی ناب نہیں ہے۔ سو اس اصول کی روسے تو اصلا وہ حلال ہی ہے۔ رہی دوسری بات جلالہ ہونے کی تو اگر گائے بھی جلالہ ہوگی تو حرام ہو جائے گی۔ اور جلالہ وہ جانور ہے جو اتنی گندی کھائے کہ اسکے گوشت سے بھی گند کی بو آنے لگے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • مفید مفید x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    حمار وحشی سے تشبیہ کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ انسانوں سے مانوس نہیں ہوتا، اور اسے پالتو بنانا ممکن نہیں۔ لیکن راجح یہی ہے کہ اس ایک مشترک صفت کی وجہ سے اسے حمار وحشی سمجھا نہیں جا سکتا۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں