شاہ اسمٰعیل شہید کی کتب

اسامہ طفیل نے 'اسلامی کتب' میں ‏اگست 30, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اسامہ طفیل

    اسامہ طفیل نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2013
    پیغامات:
    198
    اسلام علیکم!

    شاہ اسمٰعیل شہید کی سیرت و جہاد پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے اس کے اس مضمون میں ان کی کتب پر بات کی گئی ہے۔۔

    تقویہ الایمان

    شرک و بدعت پر مشہور و معروف کتاب،کتاب التحید کی طرز پر صرف قرآن اور حدیث پیش کی گئی ہے اور ان رسوم و رواج کا خلاصہ بھی کیا ہے جو بلاد ہند اور آج کے پاکستان میں رائج ہیں.یہ دراصل رد الاشرك کے ایک باب کا شاہ صاحب کے قلم سے اردو ترجمہ ہے بار بار چھپ چکی ہے صحیح ترین نسخہ دار السلفیہ گنج بخش لاہور سے نئے عنوانوں اور تخریج کے ساتھ ۱۹۵۷ میں شائع ہوا اور اب تک شائع ہورا ہے. جدید ترین طباعت کے ساتھ دارالسلام ریاض/لاہور سے شائع ہوئی جو دراصل اردو نسخہ کے عربی ترجمہ کا اردو ترجمہ ہے جس کے سبب اصلی کتاب کا لب و لہجہ و تاثیر ختم ہوگئی ہے اور اصل کتاب سے ضخامت بھی بڑھ گئی ہے قیمت بھی ذیادہ ہے ناقص سی اشاعت ہے



    منصب امامت​


    امامت پر فارسی میں مفصل رسالہ کمیاب ہے پنجاب پبلک لابریری
    میں کچھ نسخےدیکھےتھے




    ردالاشراك


    شرک و بدعت پر عربی ذبان میں کتاب،تقویہ الایمان اسی کتاب کے کچھ حصہ کا ترجمہ ہے عربی ذبان میں ہونے کے سبب عام عوام نابلد رہے صدیق حسن خان نے احادیث کی تخریج کے ساتھ شائع کیا جدید طباعت کے ساتھ دار الکتب العلمیہ بیروت لبنان نے شائع کیا،پاکستان میں آخری بارمکتبہ السلفیہ لاہور سے شائع ہوئی اور اب نایاب ہے البتہ اردو ترجمہ ملتا ہے





    رسالہ یک روزی


    فارسی میں تقویہ الایمان پر مولوی فضل حق خیر آبادی کے اعتراضات کا جواب،بیان کیا جاتا ہے شاہ صاحب نماز پڑھ کر آرہے تھے راستہ میں مولوی فضل حق خیر آبادی کے اعتراضات ملے وہیں لکھنے بیٹھ گئے اور ایک نشت میں مکمل کردیا اس لے یک روزی نام پایا.بہت کمیاب ہے ۱۹۷۸ میں ملتان سے تقویہ الایمان کے ایک نسخہ کے بیچ میں چھپ چکی ہے



    صراط المستقیم

    سید احمد شہید کی نامکمل کتاب جسے شاہ صاحب نے مکمل کیا تصوف اور سلوق پر بحث کی گئی ہے فارسی میں ہے کتاب کے کچھ عبارتوں کے سبب مخالفین خود شاہ صاحب پر مشرک ھونےکا فتوی لگاتے ہیں کچھ شاہ اسماعیل صاحب کا موازنہ شاہ ولی اللہ سے کرتے ہیں ایک طرف شاہ ولی اللہ کی شرک و بدعت پر بلند پایا کتب ہیں دوسری طرف انفاس العارفین جیسی خالص صوفی کتب خیر آخری بار مکتبہ السلفیہ لاہور سے چھپی اور اب کمیاب ہے کتاب پر اعتراضات کا جواب کتاب کے مقدمہ میں مولانا عطااللہ نے دیا ہے


    اصول فقہ

    فقہ کے اصول پر مبنی عرصہ ہوا نایاب ہوچکی ہے علماء نے بہت تعریف کی کچھ کتب خانوں میں مخطوطہ محفوظ ہیں



    ایضاح الحق الصریح فی احکام المیت و الضریح



    بدعت کی حقیقت بیان کی گی ے یہ کتاب مکمل نہ ہوسکی عربی میں ہے اردو ترجمہ بھی چھپ چکا ہے علما نے اس کتاب کی بہت تعریف کی ہے


    تنویر العینین فی اثبات رفع الیدین

    عربی رسالہ رفع الیدین کے اثبات میں احادیث جمع کی گئی ہیں نواب صدیق حسن خان نے شائع کروایا تھا دار الکتب العلمیہ بیروت سے بھی شائع ہو چکی ہے دہلی سے شائع ہونے والے نسخہ پر مکتبہ السلفیہ نے شائع کیا پر اب نایاب ہے



    کلام​



    اردو کلام

    مثنوی سلک نور۔ رسالہ بے نمازاں، نسخۂ قوتِ ایمان

    فارسی کلام

    ،مثنوی سلک نور،قصیدہ در مدح آنحضرت، قصیدہ در مدح حضرت سید احمد شہید

    مثنوی سلک نور تقویہ الایمان کے کچھ نسخوں کے ساتھ چھپ چوکی ہے پورا کلام محمد خالد سیف نے "کلام شاہ اسمٰعیل شہید" کے نام سے مرتب کیا اور طارق اکیڈمی فیصل آباد سے 1975 میں شاٰع ہوا۔

    ایک اعتراض
    اس مضمون میں صرف شاہ صاحب کی کتب کا زکر ہے پر ایک اعتراض کو شاہ صاحب پر کیا جاتا ہے اس کا جواب دینا ضروری معلوم ہوتا ہے اور وہ ہے

    شاہ صاحب پر انگریز دوستی کا الزام لگایا جاتا ہے جس کا سبب مرزا حیرت دھلوی کے حیات طیبہ ہے میں یہاں حیات طیبہ کے بات نہیں کروں گا گا پر جو لوگ ہی الزام لگاتے ہے ان کو مولانا غلام رسول مہر کی سیرت سید احمد شہید کا مطالعہ کرنا چاھہے اور دیکھے خود انگریز کیا شہادتے دیتے ہے یہاں میں چند اقتسابات نقل لر راہا ہوں پوری کتاب شیخ غلام علی اینڈ سنز انار کلی لاہور سے شاع ہو چوچکی یے۔

    ۔کیپٹن کنتگھم ” تاریخ سکھ ” میں لکھتا ہے

    سید احمد کے عمل سے ایسا معلوم ہوتا تھا کہ کافروں سے ان کی مراد صرف سکھ تھی ۔لیکن ان کے صحیح مقاصد پورے طور پر نہیں سمجھے گئے وہ انگریزوں پر حملہ کرنے میں ضرور محتاط تھے لیکن ایک وسیع اوراباد ملک پر دور دراز کی قوم کا اقتدار ان کی مخالفت کے لیے کافی سبب تھا
    (سیرت سید احمد شہید صفحہ 523 )

    ہنٹر لکھتا ہے

    مجاہدین کی ضرب سکھوں کے دیہاتوں پر شدید نہ تھی لیکن وہ انگریز کافروں پر ضرب لگانے کے ہر موقع کا بڑی خوشی سے خیر مقدم کرتے تھے۔انہوں نے کابل کی جنگ میں ہمارے دشمنوں کو روکنے کے لیے ایک بڑی قوت بھیجی۔پنجاب کے الحاق کے بعد جو غصہ پہلے سکھوں پر اترتا تھا اب ان کے جانشینوں (انگریزوں) پر اترنے لگا۔

    (سیرت سید احمد شہید ص423)


    ڈاکٹر اسٹادڈ لکھتا ہے

    شمالی ہند میں ایک وہابی جانباز سید احمد نے پنجابی مسلمانوں کو ابھار کر حقیقتاً ایک مذہبی سلطنت کو سکھوں نے 1830 میں برباد کیا لیکن جب انگریزوں نے اس ملک (ہندوستان) کو فتح کیا تب وہابی عقاید کی سلگتی ہوی چنگاریوں نے بہت کچھ پیشان کیا۔ یہ خیالات عرصہ تک باقی رہے اور سباب غدر میں ممد (معاون) ہوے اور انہیں عقائد نے افغانستان اور شمال مغربی سرحد کے وحشی قبائل کو ہمشہ قبائل کو ہمیشہ کے لیے مذہبی تعصب میں رنگ دیا۔
    ( سیرت سید احمد شہید صفحہ(199)
     
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جزاک اللہ خیرا برادر
    بہت ہی اچھی پوسٹ کی ہے۔
    اسطرح مزید پوسٹس کا انتظار رہے گا۔
    شاہ اسماعیل شہید رحمہ اللہ ایک عظیم مجاہد تھے۔
     
  3. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    جزاکم اللہ خیرا بہت خوب اسامہ بھائی بہت اچھا تعارف پیش کیا ہے آپ نے شاہ صاحب رحمہ اللہ کی کتابوں کا وہ یقینآایک مجاہد انتھک تھے۔ اللہ ان کی حسنات و قربانیوں کو قبول فرما لیں۔
     
  4. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    میرے پاس:
    تقویۃ الایمان
    ایضاح الحق الصریح اور
    منصب امامت
    پی ڈی ایف میں موجود ہیں۔
    کسی کو ضرورت ہوتو فرما دیجئے گا۔
     
  5. اسامہ طفیل

    اسامہ طفیل نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2013
    پیغامات:
    198
    جزاک اللہ خیرا بھائی،تقویۃ الایمان کی جو پی ڈی ایف ملتی ہے وہ عام طور پر دارسلام والی ہے جو اصل تقویۃ الایمان نہیں۔۔۔ایضاح الحق الصریح اور منصب امامت کی پی ڈی ایف اگر آپ مجلس پر پوسٹ کردیں تو سب استفادہ کر سکیں گے۔۔۔اللہ آپ کو جزا دے
     
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
    اسامہ طفیل بھائی!
    بہت عمدہ تعارف پیش کیا ہے آپ نے، جزاک اللہ خیرا۔ آپکا یہ مضمون موضوع کی مناسبت سے "اراکینِ مجلس کے مضامین" سے "اسلامی کتب" کے سیکشن میں منتقل کیا گیا ہے۔
     
  7. آزاد

    آزاد ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 21, 2007
    پیغامات:
    4,558
    جی جناب، میرے پاس دارالسلام والی ہی تقویۃ الایمان ہے۔ ایک دوسرا نسخہ بھی ہے جو کہ مکتبہ خلیل نے مولانا ابوالحسن علی ندوی صاحب کی تعلیقات کے ساتھ شائع کیا ہے۔
    ٹائٹل ملاحظہ کریں:
    [​IMG]
    [​IMG]
     
  8. عبدالله رحماني

    عبدالله رحماني رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 11, 2018
    پیغامات:
    7
    السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ


    تقویۃ الایمان کی لینک بھیجنے کی زحمت گوارا کریں
     
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
  10. عبدالله رحماني

    عبدالله رحماني رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 11, 2018
    پیغامات:
    7
    جزاک اللہ خیرا شیخ محترم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. عبدالله رحماني

    عبدالله رحماني رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 11, 2018
    پیغامات:
    7
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    آپ کو کیا مطلوب ہے؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں