یہ جواب مطلوب ہیں

حسیب رزاق نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏اگست 31, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حسیب رزاق

    حسیب رزاق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 8, 2013
    پیغامات:
    103
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

    سوال نمبر 1: کیا ایک وتر پڑھ سکتے ہیں؟؟ اس میں رکوع کے بعد دعائے قنوت کے لیے ہاتھ اٹھانے ہیں یا نیچے کر کے ہی دعا پڑھنی ہے؟

    سوال نمبر 2: غیر محرموں کی جانب سے دیے گئے تحائف پہن کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟ جیسے کسی کزن نے تحفے میں دیئے ہوں تو وہ پہن کر نماز پڑھ سکتا ہوں؟؟

    سوال نمبر 3: تیسری رکعت کے لیے جب کھڑے ہوتے ہیں اس وقت بھی رفع یدین کرتے ہیں تیسری رکعت کے شروع میں کیے جانے والے رفع یدین کو کیا کہتے ہیں؟ اور اگر میں امام کے پیچھے نماز پڑھنے اآیا ہوں امام کی دوسری رکعت ہے میری پہلی ہو گی جب امام دوسری رکعت کے تشہد کے بعد کھڑا ہو کر رفع یدین کرے گا تو کیا میں بھی کروں کیوں کہ میری تو اصولا وہ دوسری رکعت ہے؟

    سوال نمبر 4: امام کے ساتھ دوسری رکعت میں شامل ہوا ہوں امام سلام پھیرتا ہے میں اٹھ کر جو رکعت پڑھوں گا وہ میری پہلی رکعت ہو گی ؟ میں اس میں سورۃ الفاتحہ اور دوسری سورت پڑھوں؟
    اگر میں چوتھی رکعت میں شامل ہوتاہوں ۔۔مجھے بنیادی طور پر ایک رکعت ملی۔۔۔امام سلام پھیرتا ہے میں اٹھتا ہوں اب میری رکعات کی ترتیب کیا ہو گی۔۔کیوں کہ میں تین رکعات پڑھنی ہیں دو تشہد کرنے ہیں؟؟
    میں کن کن رکعات میں صرف سورۃ الفاتحہ پڑھوں اور کن کن میں سورت الفاتحہ کے ساتھ کوئی دوسری سورت بھی پڑھوں؟؟

    ساتھ اگر تھوڑا حوالہ بھی شامل ہو جائے تو اچھی بات ہے۔
     
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    ۱۔ نماز وتر ایک رکعت پڑھنا سنت سے ثابت ہے , البتہ قنوت وتر کے لیے ہاتھ اٹھانا رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ۔
    وتر اور تہجد وتراویح کے مسائل
    ۲۔ کوئی حرج نہیں ۔
    ۳۔ نمازی جب دو رکعتیں مکمل کرکے اٹھے گا تو رفع الیدین کرے گا , خواہ وہ امام کی تیسری رکعت ہو یا چوتھی ۔ رفع الید ین کرنے میں امام کی اقتداء نہیں ‘ امام کی اقتداء چند مخصوص کاموں میں ہے جن کا تذکرہ حدیث میں ہوا ہے ۔
    ۴۔نماز کی ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ اور اسکے بعد کچھ نہ کچھ تلاوت کریں ‘ خواہ رکعت پہلی ہو ‘ دوسری ہو ‘ تیسری ہو ‘ چوتھی ہو ‘ پانچویں ہو ‘ چھٹی ہو ‘ ساتویں ہو ‘ یا آٹھویں یا نویں ۔
     
  3. حسیب رزاق

    حسیب رزاق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 8, 2013
    پیغامات:
    103
    جزاک اللہ خیر
    اس کی دلیل کیا ہے؟؟ جبکہ
    عن أبی قتادۃ أن النبی کان یقرأ في الظھر في الأولین بأم الکتاب وسورتین وفي الرکعتین الأخریین بأم الکتاب… الخ
    (صحیح بخاری:۷۷۶،صحیح مسلم ۴۵۱)
     
  4. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    جو حدیث آپ نے ذکر کی ہے اس سےاولا تو یہ ثابت ہی نہیں ہوتا کہ آپ صلى اللہ علیہ وسلم ظہر کی آخری دو رکعتوں میں سورۃ الفاتحہ کے سوا کچھ نہیں پڑھتے تھے ۔ کیونکہ حدیث میں سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کا ذکر ہے اسکے علاوہ کچھ اور پڑھنے کی نفی نہیں ہے ۔
    ثانیا : ظہر وعصر کی آخری دو رکعتوں میں بھی تلاوت کرنا رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے :
    عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ كُنَّا نَحْزِرُ قِيَامَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنْ الظُّهْرِ قَدْرَ قِرَاءَةِ الم تَنْزِيلُ السَّجْدَةِ وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الْأُخْرَيَيْنِ قَدْرَ النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ مِنْ الْعَصْرِ عَلَى قَدْرِ قِيَامِهِ فِي الْأُخْرَيَيْنِ مِنْ الظُّهْرِ وَفِي الْأُخْرَيَيْنِ مِنْ الْعَصْرِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ
    صحیح مسلم ح ۴۵۲
    اسکے علاوہ اور بھی بہت سی احادیث اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم آخری پہلی دو رکعتوں کے بعد والی تمام تر رکعات میں سورۃ الفاتحہ کے بعد تلاوت فرماتے تھے ۔
    یاد رہے کہ کسی بھی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد کچھ بھی تلاوت کرنا فرض نہیں ہے بلکہ سنت ومستحب ہے ‘ خواہ وہ رکعت پہلی ہو یا آخری ...!
     
  5. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    آپ جس رکعت میں بھی امام کے ساتھ ملے ہیں وہ آپکی پہلی رکعت ہے ‘ اور اسکے بعد والی دوسری ‘ پھر بعد والی تیسری ‘ پھر اسکے بعد والی چوتھی ... وہلم جرا ....
     
  6. حسیب رزاق

    حسیب رزاق -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏فروری 8, 2013
    پیغامات:
    103
    جزاک اللہ خیر
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں