صدیق اکبر کی تو ہے بیٹی رسولِ انور ﷺہیں تیرے شوہر

عائشہ نے 'منقبت و خراج تحسین' میں ‏ستمبر 12, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    صدیق اکبر کی تو ہے بیٹی رسولِ انور ہیں تیرے شوہر
    اے امی عائشہ تیرے مقدر کا تاقیامت نہیں کوئی ہمسر

    تیرے دہن کا چبایا ہوا پسند نبی نے سواک کیا
    لگے جو پیالے پہ ہونٹ تیرے اسی جگہ سے نبی نے پیا

    ہے پیار اتنا نبی کو تجھ سے حمیرا *تجھ کو کہا ہے اکثر
    صدیق اکبر کی تو ہے بیٹی رسولِ انور ہیں تیرے شوہر

    تو جس مکاں میں کبھی مکیں تھی خدا نے جنت بنا دیا ہے
    بنا کے جنت خدا نے اس میں حبیب اپنا سُلا دیا ہے

    سلام لاتے ہیں شام و صبح ہزاروں نوری ترے ہی در پر
    اے امی عائشہ تیرے مقدر کا تاقیامت نہیں کوئی ہمسر

    معلمہ بن کے نبی کی رحلت کے بعد کی تو نے رہنمائی
    تری بدولت جہاں میں اب تک ہے دینِ احمد کی روشنائی

    پڑی مسائل میں جب بھی مشکل صحابہ دیکھے ہیں تیرے در پر
    صدیق اکبر کی تو ہے بیٹی رسولِ انور ہیں تیرے شوہر

    جنابِ مریم کی بے گناہی پہ ایک بچے نے دی گواہی
    مگر تو کتنی عظیم عائشہ خدا نے دی خود تری صفائی

    اسی کو طاہر ملے گی جنت رہے گا تیرا جو بیٹا بن کر
    اے امی عائشہ تیرے مقدر کا تاقیامت نہیں کوئی ہمسر

    * لقب حمیرا مستند روایات سے ثابت نہیں ۔

    شاعر : نامعلوم
    سنیے
     
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا ۔ بہت اچھا انتخاب۔
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاک
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں