کس کو مثبت پیغام دینا مقصود ہے؟

اسامہ طفیل نے 'اركان مجلس كے مضامين' میں ‏ستمبر 20, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اسامہ طفیل

    اسامہ طفیل نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2013
    پیغامات:
    198
    پچھلے دنوں یہ بات منظر عام پر آئی تھی برطانیہ کی کچھ مساجد میں کوشیش کی جارہی ہے مرد و عورت اکٹھے عورت کی امامت میں نماز پڑھیں پھر کچھ تصاویر بھی سامنے آگئیں جن میں مرد اور خواتین عورت کی امامت میں نماز پڑھ رہیں ہے ان کا موقف تھا ہم مثبت پیغام دینا چاہتے ہیں پھر خبر آئی پہلی سعودی فلم رلیز ہوگئی ہے،جس کے بارے میں کہا گیا۔۔۔۔
    اس فلم کے آسکر ایوارڈ کے لئے مقابلے میں پہنچنے کے بارے میں سعودی سوسائٹی برائے فن وثقافت کے سر براہ نے کہا ''ہمیں اس پر فخر ہے کہ ہمارے ملک کی ایک مستند اور ٹھوس نمائندگی ہو رہی ہے، اس فلم کی کہانی نے نہ صرف اپنے ملک کے ناظرین کو متاثر کیا بلکہ غیر ملکی ناظرین کی سماعتوں سے بھی اس کی گونج ٹکرائی ہے۔''
    سعودی ساختہ یہ فلم اسی ہفتے کے اختتام پر لاس انیجلس میں سونی پکچرز کے ذریعے سامنے آئی ہے جسے مکمل طور پر سعودی عرب میں فلمایا گیا ہے ۔ اس سے پہلے ہی یہ فلم عرب دنیا کی بہترین فیچرفلم کا اعزاز جیت چکی ہے اور اس میں کام کرنے والی ادا کارہ بہترین اداکاری کا ایوارڈ پا چکی ہے۔
    کہا جاتا ہے کہ یہ فلم سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی گلیوں میں چُھپتے چھپاتے فلمائی گئی ہے۔

    ایک شخص جو اپنے آپ کو روشن خیال سمجتا ہے اس کے لیے یہ بات تو معمولی ہے پر آج یہ فلم مطلب اب شروعات ہو گی آہستہ آہستہ مزید فلمیں بنے گئیں اور پھر فلموں میں کھلا پن بھی آجاے گا جیسا ہر جگہ ہوتا ہے


    اب حال ہی میں ایک مقابلہ منقد کیا گیا ہے جس کا نام تھا مس مسلمہ اور اس میں شرکت کرنے والیں حجاب پہنتی ہوں،اور قرآن پڑھ کر سنائیں گیں اور اسلامی فیسن کا مظاہرہ کریں گئیں
    اپنا نام پکارے جانے پر 21 سالہ دوشیزہ اپنے گھٹنوں پر گر پڑیں اور اللہ کا شکر ادا کیا اور قرآنی آیات پڑھتے ہوئے رونے لگیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کامیابی اور جیت پراللہ کا شکر ادا کرتی ہیں۔ انہیں مکہ اور انڈیا کے دورے کی سہولت کے علاوہ 2200 امریکی ڈالر بطور انعام ملا۔ اس مقابلے میں کامیابی سے پہلے انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ دنیا کو یہ دکھانا چاہتی ہیں کہ اسلام خوبصورت ہے۔
    بی بی سی لکھتا ہے
    اس میں ایران، بنگلہ دیش، ملائیشیا، نائیجیریا اور برونئی جیسے اسلامی ممالک سے خواتین نے حصہ لیا۔ فائنل مقابلے کے لیے شرکاء کو مذہبی تربیت دی گئی جس میں علی الصبح اٹھ کر باجماعت نماز ادا کرنا اور پھر قرآن کی تلاوت شامل تھی۔


    یہ مقابلہ حسن صورت کے بجائے حسن سیرت کی بنیاد پر تھا۔ تاکہ مسلم خواتین میں اسلامی تصورات، خصائل اور عادات کو پروان چڑھایا جا سکے۔ اس منفرد مقابلہ حسن میں اسلام کی حدود میں رہتے ہوئے جدید دنیا کے مسائل سے نمٹنے کے رجحان کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی .
    اس مقابلے کی مسلم خواتین میں بڑھتی ہوئی مقبولیت اور مداحوں میں اضافے کے بعد منتظمین نے اس مرتبہ انڈونیشیا کے ساتھ ساتھ سے ملائشیا، ایران، بنگلادیش، برونائی اور نائیجیریا کی مسلم لڑکیوں کو بھی حصہ لینے کی اجازت دی۔ مقابلے میں حصہ لینے والی خواتین کے لیے بے پردہ ہو نے کے بجائَے ساتر لباس کے ساتھ سکارف کے ذریعے اپنا سر ڈھانپنا بھی لازم تھا۔

    مقابلہ کا مقصد بیان کیا گیا ہے یہ مس ولڈ کا جواب ہے اسلامی مقابلہ حسن،مسلم خواتین کے لیے متبادل رول ماڈل بھی ہیں...آخر جو اسلام کا نام استعمال کرکے کیا جاتا ہے اس سے کس کو مثبت پیغام دینا مقصود ہے؟کون سا متبادل رول ماڈل؟ شرم و حیا اور اسلامی احکامات کو بالائے طاق رکھ کر کسں سے سند لینی ہے
    کن کی خوشی مقصود ہے کس نے اسلام کو امن کا سیٹیفکیٹ دینا ہے مجھے تو سمجھ نہیں آتا ۔۔۔۔کیا کوئی بتا سکتا ہے ایسی حرکتوں کے بعد اسلام دشمن سازیشوں اور کاروائیوں میں کتنی کمی آئی۔۔۔کتنا مثنت پیغام ملا۔۔کیا ضروری ہے اپنی نفسی خواہشات اور عمل کو اسلام سے منصوب کردیا جاے۔۔۔۔۔

     
  2. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
  3. اسامہ طفیل

    اسامہ طفیل نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2013
    پیغامات:
    198
    اگر آپ کو اس مضمون کا حوالہ درکار ہے تو اپنی تمام پوسٹس اور مضامین خود لکھتا ہوں حوالہ میں ہی ہوں اگر خبروں کا حوالہ درکار ہے تو یہ لیں اور چونکہ پوسٹ کا موضوع شریعت وغیرہ نہ تھا دوسرا طبیعت ناسازی سوچا خبریں تو ہر کوئی پڑھتا ہے اس وجہ سے خبروں کہ حوالہ کے بغیر پوسٹ کر دیا ورنہ اگر کوئی اقتباس نقل کروں تو حوالہ دیتا ہوں.مخلوط نماز والی اور جو ویسی نمازیں رائج کرنا چاہتیں ہیں مساجد کی تنظیم کا ایک اور شوشہ جس کا میں نے پوسٹ میں زکر نہیں کیا
    یہاں دیکھیں

    سعودی فلم
    اسلامی مقابلہ حسن
    دوسرا لنک
    مخلوط نماز
     
  4. اسامہ طفیل

    اسامہ طفیل نوآموز

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2013
    پیغامات:
    198
    یہاں دیکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لنک کام نہیں کرہا تھا
    ٕٔ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں