خواتین سے متعلق من گھڑت اور جھوٹی روایات

بنت امجد نے 'ضعیف اور موضوع احادیث' میں ‏اکتوبر، 25, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​

    خواتین سے متعلق من گھڑت اور جھوٹی روایات


    قاری طارق جاویدعارفی
    ریسرچ فیلو دارالسلام

    1- عورتوں سے مشورہ کرو اور ان کی مخالفت کرو۔
    (سلسلہ الاحادیث الضعیفۃ، حدیث :430 )
    شیخ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مرفوعا اس حدیث کی کوئی اصل نہیں ہے۔

    2- اگر عورتیں نہ ہوتیں تو اللہ کی عبادت ایسے کی جاتی جیسے اس کا حق ہے۔
    ( سلسلہ الاحادیث الضعیفۃ، حدیث:56 )
    شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو موضوع قرار دیا ہے۔

    3- میری امت کے نیک لوگوں کا عمل پارچہ جات کی سلائی کا کام کرنا ہے اور میری امت کی عورتوں میں سے نیک خواتین کا کام سوت کاتنا ہے۔
    (سلسلہ الاحادیث الضعیفۃ، حدیث :109)
    شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو بھی موضوع قرار دیا ہے۔

    4- عورتوں کو بالا خانوں میں سکونت نہ دو ، نہ ان کو لکھنا سکھاؤ بلکہ ان کو سوت کاتنا اور سورۃ النور سکھاؤ-
    (سلسلہ الاحادیث الضعیفۃ، حدیث:2017)
    شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو موضوع قرار دیا ہے۔

    5- عورت کے لیے اس سے بہتر کوئی چیز نہیں کہ وہ مرد کو نہ دیکھے اور مرد اسے نہ دیکھے۔
    امام ہیثمی اس کے متععلق فرماتے ہیں :اس میں ایسے راوی ہیں جنھیں میں نہیں جانتا، نیز علی بن زید ضعیف ہیں -
    شیخ البانی نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے۔

    6- بیٹیوں کو دفنانا باعث عزت ہے۔
    (سلسلہ الاحادیث الضعیفۃ، حدیث:186 )
    شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو موضوع قرار دیا ہے۔

    7- عورتیں شیطان کا جال ہیں۔
    (سلسلہ الاحادیث الضیعفۃ ، حدیث :1564)
    شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو موضوع قرار دیا ہے -

    8- نہ عورتیں سلام کہیں اور نہ ان کو سلام کہا جائے۔
    (سلسلہ الاحادیث الضعیفۃ ، حدیث:1430)
    شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو منکرقرار دیا ہے-

    9- بہترین داماد قبر ہے۔
    یہ حدیث بھی اسی موضوع (من گھڑت)حدیث کی تائید میں پیش کی جاتی ہے جو پیچھے گزر چکی ہےکہ ‘‘بیٹیوں کو دفنانا باعث عزت ہے ’’-
    یہ دونوں روایتیں موضوع ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسب کر کے گھڑی گئی ہیں۔

    10- عورت سراپا شر ہے اور اس میں شر کا پہلو یہ ہے کہ اس کے بغیر چارہ نہیں۔
    یہ حدیث سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب ہے، یہ قول باطل اور بے اصل ہے۔

    ماہنامہ ضیائے حدیث ستمبر 2013​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • اعلی اعلی x 1
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جزاک اللہ خیرا سسٹر
    اللہ ایسے لوگوں کو ہدایت دے جو ایسی بے بنیاد باتوں کو جواز بنا کر خواتین پر ظلم کے بہانے تلاشتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    بہترین شیئرنگ
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاکِ اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. اخت طیب

    اخت طیب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2013
    پیغامات:
    769
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    جزاکِ اللہ خیرا
     
  8. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا سسٹر

    اللہ تعالی ایس مردوں کو ہدایت دے جو عورت کی عزت نہیں کرتے اور بیٹی پیدا ہونے کے بعد اُسے حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں اور اپنی بیوی کو ساری زندگی بیٹی کے نام کوستے ہیں۔

    ان احادیث کو جب پڑھ رہا تھا تو پڑھنے پر ہی لگ رہا تھا کہ احادیث ضعیف ہیں۔ اللہ تعالی میں صحیح معنوں پر دین پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  11. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں