نمازِ فجر چھوڑے سو رہے ہیں

Ishauq نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏نومبر 6, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم توڑے سو رہے ہیں
    خدا سے منہ کو موڑے سو رہے ہیں
    بتوں سے ناطہ جوڑے سو رہے ہیں

    رضائی گرم اوڑھے سو رہے ہیں
    نمازِ فجر چھوڑے سو رہے ہیں

    بنا شیطاں کا پیرو ابنِ آدم
    نہیں ناراضگئ رب کا کچھ غم
    سو اب اکثر مسلمانانِ عالم

    متاعِ زیست اپنی کھو رہے ہیں
    نمازِ فجر چھوڑے سو رہے ہیں

    یہ مانا دل میں حبِ رب نہاں ہے
    مگر اس وقت تیرا امتحاں ہے
    کہ اٹھنا فجر میں کیونکر گراں ہے

    خود اپنا دستِ الفت دھو رہے ہیں
    نمازِ فجر چھوڑے سو رہے ہیں

    یہ کوئی گمرہی سی گمرہی ہے
    حقیقت دل جلے نے یوں کہی ہے
    انہیں دراصل سردی لگ رہی ہے

    جبھی نارِ جہنم ڈھو رہے ہیں
    نمازِ فجر چھوڑے سو رہے ہیں​


    شاہین اقبال اثرؔ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,318
    بہت خوب۔ جزاک اللہ خیرا
     
  4. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    ماشاء اللہ بہت خوب
     
  5. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    نائس شئیرنگ کا شکریہ
    جزاک اللہ خیرا
     
  6. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
    عمدہ شیئرنگ
    اللہ هم سب کو عمل کی توفیق دے آمین
     
  7. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    بہت عمدہ آگے آگے سردی کی شدت میں‌اضافہ ہورہا ہے دیکھی جائیں‌کتنے لوگ کم ہوتے ہیں۔
     
  8. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    جزاک اللہ خیر بهائ
    نائس شئیرنگ
     
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    جزاک اللہ خیرا
    عمدہ شیئرنگ
    اللہ هم سب کو عمل کی توفیق دے آمین
     
  10. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جزاک اللہ خیرا
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    بہت دکھ ہوتا ہے ایسی صورت حال پر ، نماز ہی بھلا دی ہے تو نماز باجماعت کو کون پوچھتا ہے ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں