بحیرہ راہب کی پیش گوئی اور صحابی درخت

عائشہ نے 'ضعیف اور موضوع احادیث' میں ‏دسمبر 8, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہ
    سوشل میڈیا کے عوامی مزاج کے سبب آپ کو یہاں علمی فائدہ حاصل ہونے کی بجائے اکثر افواہوں اور درفنطنیوں کی تحقیق میں وقت گزارنا پڑتا ہے ۔
    ایک عجیب و غریب قسم کی خبر صحابی درخت کی ہے ۔ کہنے والوں کا کہنا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بچپن میں جب شام کے تجارتی سفر پر گئے تھے تو ان کی ملاقات بحیرا یا بحیرہ نامی راہب سے ہوئی اور وہیں ایک درخت نے آپ کو مستقبل کے نبی کی حیثیت میں پہچان کر اپنی شاخیں بچھا دیں ۔
    بعض دھوکے بازوں نے ایک درخت کی تصویر بھی حاصل کر لی ہے اور اسے صحابی کی حیثیت سے متعارف کروا رہے ہیں ۔ [​IMG]

    بقول ان لوگوں کے :

    حوالہ : پہلا ربط ، دوسرا ربط
    اس ساری گپ میں جو نکات قابل غور ہیں وہ یہ ہیں :
    ۱- صحابی کی تعریف کیا ہے ؟
    محترم و مکرم ڈاکٹر سہیل حسن حفظہ اللہ اپنی مقبول کتاب معجم اصطلاحات حدیث میں صحابی کی اصطلاحی تعریف یوں بیان کرتے ہیں :
    " ہر وہ شخص جو بحالتِ اسلام نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کر چکا ہو اور حالتِ اسلام ہی میں وفات پائے ، صحابی کہلاتا ہے ۔ "
    [معجم اصطلاحات حدیث : ص ۲۳۲، ناشر: ادارہ تحقیقات اسلامی ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد۔ سن اشاعت ۲۰۰۹ء]

    اس تعریف کو دیکھنے کے بعد غور فرمائیے :
    کیا صحابی بے جان چیزوں کو کہہ سکتے ہیں ؟ اگر مسلمانوں کی اندھی عقیدت کے سبب شام کا ایک درخت صحابی ہو گیا ہے تو پھر غارثور ، غار حرا ، حجر اسود، مقام ابراہیم سمیت باقی "صحابہ" سے کیا دشمنی ہے ؟ صرف یہ کہ وہ ارض حجاز پر ہیں جہاں اس قسم کی باتیں کر کے من گھڑت تبرکات سے "مال بنانے " کا کوئی کاروبار چلنے نہیں دیا جاتا ؟
    ۲- بحیرا راہب کا قصہ جو بعض کتابوں میں آیا ہے وہ کس حد تک مستند ہے ؟
    قارئین کرام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بحیرا راہب سے ملنے کے قصوں کی کوئی بھی سند پایہ ثبوت کو نہیں پہنچتی۔ حضرت صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ کی تصنیف کردہ مستند سیرۃ الرسول " الرحیق المختوم" میں ذکر ہے :
    مکمل دیکھیے : بحیرا راہب - URDU MAJLIS FORUM
    ۳- کتب سیرت میں مذکور بحیرہ راہب کے قصوں میں صرف ایک درخت کے سجدے کا قصہ نہیں بلکہ ذکر ہے کہ وہاں موجود تمام شجر و حجر نے سجدہ کیا تھا۔

    اس صورت میں وہاں موجود تمام شجر و حجر میں سے صرف ایک درخت ہی کو کیوں منتخب کیا گیا ؟
    ۴- آپ اس تصویر کو دیکھیں دعوی ہے کہ ۱۴۶۰ ہجری سال پہلے اس درخت نے سایہ کیا۔ جب کہ ہجری تقویم کا ابھی ۱۴۳۵ واں سال شروع ہوا ہے اور ہجری تقویم واقعہ ہجرت سے شروع ہوئی تھی ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بچپن میں کون سا ہجری کیلینڈر تھا؟

    معزز قارئین
    جب ایک قصہ درست ہی نہیں تو اس کی بنیاد پر کسی درخت کے صحابی ہونے کا قصہ اس سے بھی بڑا جھوٹ ہے اور یہ ایک اسلامی اصطلاح کا مذاق اڑانے کی کوشش ہے ۔ اللہ عز و جل ہمیں اس دجل و فریب سے محفوظ فرمائے ۔ حقیقت میں سوشل میڈیا پر چلنے والے بہت سے اسلامی صفحات لائکس اور ریٹنگز کی خواہش میں بہت غیر معیاری معلومات شائع کر رہے ہیں ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کوئی بھی بات منسوب کرنا بہت ذمہ داری کا کام ہے اس کام کو صرف عوامی مقبولیت حاصل کرنے کا ذریعہ بنانے کی کوشش کرنا غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہے ، اسلام کے لیے کام کرنے والوں کو عوامی رو میں بہنے کی بجائے سنجیدہ اور علمی انداز اختیار کرنا چاہیے ۔

    تحریر:عائشہ ام نورالعین

    [​IMG]
     
    Last edited: ‏فروری 7, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    لوگ عقل کے اندھے ہوتے ہیں۔ مگر یہ فرقہ عقل کے ساتھ ساتھ دین کا بھی اندھا ہے۔
    فیس بک پر اس طرح کی بہت سی خرافات بھری پڑی ہیں۔ اللہ تعالی سب کو ہدایت عطا فرماۓ۔ آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آپ اس تصویر کو دیکھیں دعوی ہے کہ ۱۴۶۰ ہجری سال پہلے اس درخت نے سایہ کیا ۔
    ہجری تقویم کا ابھی ۱۴۳۵ واں سال شروع ہوا ہے اور ہجری تقویم واقعہ ہجرت سے شروع ہوئی تھی ۔ بس گھڑنے والے نے اسلامی الفاظ ملا جلا کر کہانی کو سجانا تھا تا کہ عقیدت ہی عقیدت ہو سو بے جان درخت کو واحد زندہ صحابی بنا دیا اور ۱۴۶۰ ہجری سال بھی ڈال دئیے ۔ اب کون تحقیق کرے گا ۔ اللہ ہی ہدایت دے ہمیں ۔
     
  4. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    آمین یا رب العالمین
    اللہ هم سب کو هدایئت دے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
    یہ بھی علمی فائدہ ہی ہے! : )
    جزاک اللہ خیرا۔
    کافی عجیب و غریب افواہ ہے ویسے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    یہ اردن کی مملکت ھاشمیہ کا پراپیگنڈا ہے جو اس پر سرکاری خرچے سے فلم بنا چکے ہیں ۔
    The Blessed Tree - A Documentary Film : Ten Thousand Films
    صوفیوں میں سے سعید رمضان البوطی اور الحبیب علی الجفری وغیرہ اس درخت کی شان میں قلابازیاں مار مار کر اردنی شاہی خاندان کا ساتھ دے رہے ہیں ۔
    پاکستان میں جنگ گروپ اس کو ہوا دے رہا ہے
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  7. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    یہ ’ایمان افروز‘ خط لکھنے والے ’فاضل پروفیسر‘ نے ڈاکٹر صفدر محمود کو اپنی تحقیق کی جو گولی دی ہے ساری کی ساری اسی فلم کی کاپی ماری ہے :00005:
    بریلوی اور صوفی ہمیشہ گند کی مکھی کی طرح ضعیف اور موضوع روایت پر گرے گا اور ہمیشہ مقلد کی عقل سے نقل مارے گا کوئی اوریجنل کام ان سے ہو ہی نہیں سکتا
     
  8. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    اللہ تعالی تمام مسلمانوں کو ہر شیطانی شر سے محفوظ رکھے آمین
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ تو بہت اچھا ہے کہ اس گپ کا اوریجن مل گیا۔ ان شاءاللہ تفصیلا لکھتی ہوں۔ جس طرح اردن کی حکومت نے اپنے ملک میں سیاحوں کی جیبیں خالی کروانے کے لیے یہ درخت دریافت کیا ہے اسی طرح سری لنکا کا دعوی ہے کہ وہاں وہ چوٹی ہے جہاں جنت سے نکالے جانے کے بعد حضرت آدم علیہ السلام اترے تھے ۔ایڈمز پیک یا آدم چوٹی کے نام سے یہ سیاحوں میں معروف ہے جس کا ذکر مجلس پر یہاں ہے ۔
    پیرادانیا ۔۔۔ سری لنکا (Peradeniya) - URDU MAJLIS FORUM
    اس طرح کے دعوے کرنا بہت آسان ہے ۔
    ابوجان نے ابھی مزید میڈیا گروپس کا بتایا ہے۔ صحافت تو بہت آسان ہو گئی ہے کسی بھی ہوکس hoax کو لے کر خبر بنا دیں ، یا کالم لکھ دیں ۔
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ویسے صحیح الترمذی کی ابواب المراقب بھی فاضل پروفیسر کی ایک اعلی تحقیق ہے ، نہ تو دنیا میں صحیح الترمذی نام کی کتاب ہے نہ ابواب حدیث میں ابواب" المراقب" کبھی دیکھے ہیں ۔
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    شام میں سرکار دو عالم سے نسبت رکھنے والا ”صحابی درخت“ دریافت
    نوائے وقت نے اس جھوٹ کو ان الفاظ میں شائع کیا ہے ۔
     
  12. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    اناللہ واناالیہ راجعون
    جس قوم کو یہ نہیں پتہ صحابی کہتے کس کو هیں ایسی قوم کا اللہ هی حافظ هے . طائف سے لے کر مکہ اور مکہ سے لے کر مدینہ کے راستے میں کتنے درخت هیں تو یہ ایک هی درخت صحابی کیوں ؟ نعوز باللہ اللہ هم سب کو دین کی سمجه عطا فرما دے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آمین ۔ یہ بھی درست ہے ۔ اس کے علاوہ یہ درخت ماہرین نباتات کی جانب سے جاری کردہ دنیا کے قدیم درختوں کی فہرست میں بھی شامل نہیں ، اس لیے اس کی حیثیت اردن کے شاہی خاندان کی گھڑی ہوئی گپ سے زیادہ نہیں ہے ۔
     
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وایاک ۔ علمی فائدہ نہیں وقت کا ضیاع : ( ایسی باتیں اڑانے والے کسی دلیل کو نہیں مانتے۔
     
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مجھے ایک بنگالی طالبہ نے یہ ربط بھیجا اور انگریزی میں اس کا خلاصہ بتایا تو معلوم ہوا کہ یہ جھوٹ کتنا پھیل رہا ہے
    http://isignbd.blogspot.com/2013/08/blog-post.html
    ہو سکے تو کوئی بنگالی میں چند سطری خلاصہ لکھ دے۔
     
  16. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مذہبی لوگ اتنا حوالہ دے دیں یہ بھی بہت 'بڑی بات' ہے۔ مجلس یا میرے بلاگ کا ربط دینے کے لیے بہت ظرف چاہیے۔
     
    • متفق متفق x 1
  18. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,396
    جب پہلی بار مجھے کسی نے اس صحابی درخت کی تصویر دکھا کر پوچھا تو میں نے کہا کہ اس طرح تو مکہ و مدینہ کے تمام پہاڑ، پتھر اور ریت کے ذرے بھی صحابی ہوئے اور آپ ان پر نہ صرف جوتے پہن کر چلتے پھرتے ہیں بلکہ ان پر اپنی غلاظت بھی پھینکتے ہیں۔۔۔۔۔ آپ کو تو یہاں ایک قدم بھی نہیں رکھنا چاہئے!
     
    • متفق متفق x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مدینہ میں ننگے پاؤں پھرنے والے بھی یہی کہتے ہیں کہ جن راستوں پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم چلے ان پر جوتا لے کر کیسے چلیں۔ یہاں منطقی سوال اٹھتا ہے کہ پھر پاؤں بھی کیوں رکھتے ہو؟ پاؤں بھی سر پہ رکھ لو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  20. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,396
    سنا ہے کہ ان کے بڑے یہاں چالیس چالیس دن بغیر حوائج ضروریہ کے گذارا کرتے، کیونکہ جہاں بیٹھتے وہاں سے نور نظر آتا اس طرح جو وضو لے کر آتے اسی سے واپس جاتے۔۔۔۔۔۔
     
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں