گوگل ڈوڈل کی کرسمس سے پرہیز ، ہیپی ہولیڈیز پر اکتفا

عائشہ نے 'آئی ٹی کی دنیا' میں ‏دسمبر 26, 2013 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایک ایسے وقت میں جب کچھ مسلمانوں کا اصرار ہے کہ ان کی جانب سے نصرانیوں کو میری کرسمس کہنا عین اخلاقی تقاضا ہے ، اور کچھ مسلمان رہنما کرسمس ٹری سجانے اور کیک کاٹنے میں بھی کوئی حرج نہیں سمجھتے ، نصرانی ممالک میں اربوں کا بزنس کرنے والی کمپنی گوگل نے اپنے ڈوڈل میں کرسمس سے سختی سے پرہیز کی برسوں پرانی روایت جاری رکھی ہے ۔
    گوگل نے اس سال بھی" میری کرسمس" کی بجائے اپنے ڈوڈل کا عنوان
    " ہیپی ہولیڈیز"
    Happy Holidays
    رکھا ہے ۔
    Doodles
    [​IMG]

    معلوم نہیں روشن خیال مسلمان گوگل کی اس درجہ قدامت پسندی پر اسے بھی مولوی قراردینے والے ہیں یا نہیں ؟
    ایک بات ہمیں جان لینی چاہیے کہ دوسرے مذاہب کا احترام کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ ان کے تہواروں میں ان سے زیادہ جوش و خروش سے شرکت کرنے لگیں ۔ ایسے لوگوں کو خوش اخلاق کی بجائے " پرائی شادی میں اجنبی دیوانہ " کہا جاتا ہے ۔


     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    غریب ۔ حیرت اس بات پر بھی ہے کہ بعض سمجھدار اور پڑھے لکھےلوگ بھی اس میں‌ کوئی مضائقہ نہیں سمجھتے کہ آخر اس میں ''حرج '' ہی کیا ہے ۔
     
    • متفق متفق x 1
  3. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    عمدہ ایک مزے کی بات یاد آ گئی کل پاکستان سری لنکا کا میچ شروع ہونے سے پہلے جیو سپر پر تبصرہ جات نشر ہوتے ہیں۔ ٹاس ہونے سے پہلے پروگرام میں موجود اینکر اسٹیڈیم کی صورت حال کا جائزہ پیش کرنے کی غرض‌سے اسٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں۔ کل جب اینکر نے اسٹیڈیم کی جانب رخ کیا تو گفتگو کا آغاز کچھ یوں شروع ہوا "ھیلو رمیض میری کرسمس۔۔۔۔ جواب: آپ کو بھی بہت بہت میری کرسمس۔۔" نہ سلام کی سلامتی نہ جواب کی نیکیاں میں ایک منٹ کو تو ششدررہ گیا کہ آیا یہ مسلمان ہیں۔۔۔! اقبال کا وہ شعر یاد آگیا یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں‌یہود۔
    روشن خیالی کی آڑ میں ہم اپنا حقیقی ورثہ جس کا نام اسلام اور جس کی تہذیب دنیا کی تمام تہذیبوں سے صاف ستھری ہے اور جس کے تہوار بھی اللہ کی حمد و ثناء سے مزین ہیں کو چھوڑ کر یہ عیسائیت کی طرف نکل گئے ہیں‌گو کہ ایک منٹ کو بھی یہ سوچنے کےلئے تیار نہیں‌ کہ منہ سے نکال کیا رہےہیں۔
    اللہ ہدایت دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہ لوگ شرمندہ مسلمان ہیں ان کی اوقات اتنی ہے ورنہ اس وقت نصرانیت جن علاقوں میں بظاہر اکثریتی مذہب ہے وہاں ہر سال یہ بحث ہوتی ہے کہ کرسمس کی مبارکباد ہر کسی کو دینا درست نہیں ۔ یہ کسی کے لیے تکلیف دہ ہو سکتا ہے جو کرسمس پر یقین نہ رکھتا ہو ۔
    اس سال جہاں اور بحثیں چل رہی ہیں وہاں یہ بحث حسب معمول پوری شدت سے موجود ہے ، خاص طور پر تب جب امریکی آرمی کے ایک آفیسر کے حوالے سے خبر آئی کہ اس نے کرسمس کی مبارک (Marry Christmas )دینے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ چھٹیاں مبارک (Happy Holidays)زیادہ قابل قبول لفظ ہے ۔ یہ خبر روئٹرز نے جاری کی ہے ۔
    جب کہ فاکس نیوز کی رپورٹ بھی آ چکی ہے ۔ Army: Don’t say Christmas | Fox News
     
  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جزاک اللہ خیرا
    بہت ہی اہم موضوع کی طرف توجہ دلائی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    نہیں نصراللہ بھائی!
    اقبال کے زمانے میں بھی اچھے مسلمانوں کی کمی نہیں تھی۔ اگر اقبال آج زندہ ہوتے تو وہ یوں کہتے:
    یہ مسلمان ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائے شیطان !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. سید مزمل حسین

    سید مزمل حسین -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 26, 2013
    پیغامات:
    1
    واقعی ہم کو دوسروں کے تہوار منانے سے پہلے مذہب کی کسوٹی پر ضرور پرکھنا چاہیے کہ یہ درست ہے کہ غلط۔
     
    • متفق متفق x 1
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    تقسیم سے پہلے جب مسلمان غیر مذاہب کے ساتھ رہتے تھے تو ان چیزوں میں زیادہ حساس تھے ۔ اب رفتہ رفتہ سیاسی رہنما اور عوام مذہبی غیرت سے بالکل تہی دامن ہوتے جا رہے ہیں ۔ اپنی شناخت کو اس طرح کھو دینا بہت تشویشناک رجحان ہے ۔ ان مسلمانوں سے بہتر مغربی دنیا کے ملحد یا دین بیزار نکلے جو سردی کی چھٹیوں کونصرانی کرسمس کے اثرات سے الگ کرنے کے لیے شور مچا رہے ہیں ۔ یہ ملحد دنیا بھر کا قریبا ۱۱ فی صد ہیں لیکن اس قلیل تعداد کے ساتھ یہ جارحانہ انداز میں اپنے افکار پھیلا رہے ہیں جب کہ نام نہاد روشن خیال مسلمان مسلسل پسپائی پر آمادہ ہیں ۔
     
  9. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    گوگل ان سے زیادہ غیرت مند ہے ت
     
  10. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    گوری چمڑی کا رعب ہور کیہہ
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    گوگل الحاد کا داعی ہے اس لیے مسلمانوں کو سوچنا چاہیے ملحد اقلیت ہو کر اپنی رائے پر اصرار کرتے ہیں تو مسلمانون کو کیا ہوا ہے؟
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  12. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    اس مرتبہ دیکھتے ہیں گوگل ڈوڈل کیا آتا ہے۔ میں نے پہلے کبھی غور نہیں کیا کہ گوگل الحاد کی طرف ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    رمیض اچھا کرکٹر تھا، اب اچھا مبصر ہے لیکن اس کے مذہب بیزار بیانات ایک حقیقت ہیں۔ محمد یوسف جو نومسلم کرکٹر ہیں ان کی داڑھی اور مذہبی رجحان کے بارے میں اس نے بہت برا بیان دیا تھا۔ بالکل اسی طرح جیسے عمران خان نے کہا تھا کہ جلسوں میں نعت سنوائیں گے تو نوجوان بور ہو جائیں گے۔ پھر جوانوں کو انٹرٹین کرنے کے لیے دھرنوں میں جو کچھ ہوا وہ بھی ریکارڈ پر ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اس سال گوگل نے دسمبر میں پینگوئن کی ہجرت کو موضوع بنایا ہے۔ کرسمس کی کوئی بھی نصرانی علامت غائب ہے۔
     
  15. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    گوگل اس سلسلے میں کوئی بھی ریسپانس دینے پر مائل نظر نہیں آتا، حالانکہ دیگر مذاھب کے تہواروں بشمول رمضان المبارک کے ڈوڈلز نظر آتے رہتے ہیں۔ دیکھیے درج ذیل لنک:

    https://support.google.com/websearch/forum/AAAAgtjJeM4X795W14bIhA/?hl=en
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں