عید میلاد النبی - اسراف و تبذیر

جاسم منیر نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏جنوری 5, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636

    غلغلہ اسراف کا خیر البشر کے نام پر
    میں سمجھتا ہوں‌ نئی افتاد ہے اسلام پر

    جھنڈیوں کے جھرمٹوں میں‌ قمقموں کا پیچ و تاب
    زاوئیے بُنتی ہوئی رعنائیاں ہر گام پر

    یار لوگوں میں نئے عنوان سے چندے کی طلب
    حیف اس انداز پر افسوس ان ایام پر

    مسجد نبوی کی نقلیں‌ کوچہ و بازار میں
    دیدہ و دل نقش بر دیوار ہیں‌ اصنام پر

    بج رہے ہیں‌ ڈھول ، تماشے ، تالیاں ، چمٹے ، رباب
    کس مزے سے عید میلاد النبی کے نام پر

    دینِ قیم سرنگوں نالہ بلب روحِ حچاز
    مفتیان دین بازاری کے ذوقِ خام پر

    کٹ کھنوں کے ہاتھ میں‌ میرِ اُمم کا تذکرہ
    عرشِ اعظم کانپتا ہے اس مذاقِ عام پر

    اینڈے پھرتے ہیں ، شورش واعظِ بے لگام
    کھینچ کر تنسیخ کا خط شرع کا احکام پر

    شاعر: شورش کاشمیری​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • اعلی اعلی x 1
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,323
    بہت خوب جاسم بھائی
    بہترین شئیرنگ
     
  3. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    واہ بہت خوب۔ جزاک اللہ خیرا۔
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    بارک اللہ فیک۔ بہت عمدہ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں