سعودی عرب: 2013ء میں 25 ارب ریال زکواۃ

زبیراحمد نے 'خبریں' میں ‏جنوری 8, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    سعودی عرب کے محکمہ زکواۃ کے مطابق گذشتہ برس 2013ء کے دوران مجموعی طور پر 25 ارب ریال مالیت کی زکواۃ قومی خزانے میں جمع کی گئی جسے سعودی بنکوں کے ذریعے سات لاکھ مستحق افراد میں میں تقسیم گیا ہے۔

    محکمہ زکواۃ وانکم ٹیکس کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم المفلح نے القصیم شہر میں ایوان صنعت وتجارت کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کے دوران بتایا کہ گذشتہ برس مجموعی طور پر پیداواری شرح نمو میں بیس فی صد اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں زکواۃ کی مد میں جمع ہونے والی رقم میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں زکواۃ فنڈز اور دیگر محصولات جمع کرنے کا ایک ہی طریقہ اور اصول کار فرما ہے۔ ذرائع ابلاغ میں آنے والی بعض رپورٹس میں یہ افواہیں پھیلائی گئی ہیں کہ مملکت میں زکواۃ کا مال جمع کرنے کے لیے متعدد طریقے رائج ہیں حالانکہ ایسا ہر گز نہیں ہے۔ ابراہیم المفلح کا کہنا تھا کہ نئے سال کے دوران زکواۃ فنڈز کی وصولی کے لیے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جسے بحث کے لیے جلد ہی مجلس شوریٰ میں پیش کیا جائے گا۔

    ڈی جی محکمہ زکواۃ و ریونیو کا کہنا تھا کہ ملک میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں سے باقاعدہ اور عالمی معیار کے مطابق ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں۔ پچھلے ایک سال کے دوران مختلف غیر ملکی کمپنیوں سے ٹیکسوں کے 33 معاہدے ہو چکے ہیں جبکہ رواں سال میں مجموعی طور پر51 معاہدوں پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔
    http://urdu.alarabiya.net/ur/international/2014/01/08/%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%B9%D8%B1%D8%A8-2013%D8%A1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-25-%D8%A7%D8%B1%D8%A8-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D9%84-%D8%B2%DA%A9%D9%88%D8%A7%DB%83-%D9%82%D9%88%D9%85%DB%8C-%D8%AE%D8%B2%D8%A7%D9%86%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AC%D9%85%D8%B9.html
     
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    شیئرنگ کا شکریہ بھائی
     
  3. Faraz

    Faraz ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2012
    پیغامات:
    149
    کیا اتنا ہمارا جی ڈی پی ہوگا جنتی ان کی ذکواۃ ہے ؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں