[you]، پانچ سال، چار مہینے اور بیس دن

ساجد تاج نے 'مجلسِ تعارف' میں ‏جنوری 13, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    ساجد تاج، پانچ سال، چار مہینے اور بیس دن

    یہ وقت کیسے گزر گیا



    24۔11۔2008 اچھی طرح یاد ہے مجھے جب اردو مجلس پر رجسڑڈ ہوا تھا میں، رجسڑڈ ہونے کے بعد کچھ دن پھر بھاگ گیا تھا میں کیونکہ میں جس فورم پر پہلے رجسڑڈ تھا اُسی سے ہٹنے کو دل نہیں کرتا تھا اور پھر یہاں اردو بھی لکھنی پڑتی تھی ، اردو لکھنا تو مجھے مجلس پر آنے سے پہلے ہی آتی تھی مگر اتنی سپیڈ نہ تھی ۔ اُس وقت میں نے ٹوٹی پھوٹی شاعری کرنا شروع کی تھی اور پھر کسی نے مجھے کہا کہ آپ اپنی تحریریں اور شاعری اردو مجلس پر پوسٹ کر پھر رجسٹرڈ ہونے کے ایک دو ماہ بعد پھر دوبارہ لاگ اِن ہونے کا فیصلہ کیا اور ایک دوتھریڈ بھی لگائے، پھر پتہ چلا کہ یہاں اتنی پوسٹس کرنے پر فلاں فلاں عہدے ملتے ہیں ، بس یہ سننا تھا اور میں شاعری کے تمام پرانے اور نئے تھریڈ ز اوپن کر کے شکریہ اور بہت خوب لکھ کر جواب دینے شروع کر دیئے اور پوسٹس کی تعداد دو یا تین دن میں ہی 400 سے 425 تک پہنچ گئی ۔ پھر کسی پیارے بھائی نے انتظامیہ سے شکایت کر ڈالی کہ یہ طریقہ کار ٹھیک نہیں ہے ساجد تاج صاحب کی ان 400 پوسٹس میں کوئی بھی کارآمد پوسٹ نہیں ہے ۔ سچ کہوں تو اُس وقت بہت دل ٹوٹا میرا کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہوا لیکن پھر اب سوچتا ہوں کہ اُس بھائی نے غلط بھی کچھ نہ کہا تھا۔
    بہرحال کچھ خود اور سمجھایا اور سنبھالا بھی مگر پوسٹس کی رفتا ر کسی اور طرح سے بڑھاتے رہے ، لیکن پھر اپنی طرف سے اصلاحی تحریر یں لکھنے کا شوق پیدا ہوا ، حقیقت یہ ہے کہ دین کیا ہوتا ہے اس کا علم اُس وقت تک نہ تھا جب میں اردو مجلس پر رجسٹرڈ ہوا تھا اُس وقت عمر 24 یا 25 ہو گی ۔ خاندان میں کوئی عالم یا بہت دین کے پاس موجود نہ تھا ہاں البتہ پاپا نے اپنے بچپن سے ہی نماز کی عادت کو اپنایا ، قرآن پاک کی تلاوت کرتے رہنا اور بخاری شریف جو کہ شروع میں شاید چھ جلدوں میں موجود تھی اُس کو پڑھتے رہتے ۔ نماز کے لیے اپنی تمام اُولاد کو بہت لگاتے کہ نماز پڑھو لیکن ہم بچے شاید کہاں سنتے تھے اپنی منمانی کرنا اور دکھاوا کرنا کہ ہم نماز پڑھ چُکے ہیں۔

    مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب میں نے آئی کام کے پیپر دیئے تھے اور مجھے ڈر تھا کہ میری اکنامس میں سپلی آسکتی ہے تو میں سوچا کیوں نا نمازیں شروع کیں جائیں سُنا ہے کہ اگر آپ کچھ بھی نہیں لکھتے اور اللہ تعالی سے دُعا مانگتے ہیں تو وہ قبول ہو جاتی ہے ، میں نے سوچا کہ میں نمازیں پڑھنا شروع کر دیتا ہوں تو میں پاس ہو جائوں گا، لیکن افسوس سپلی کا منہ دیکھنا پڑا لیکن اُس دن میں دل برداشتہ نہ ہوا بلکہ نماز کی عادت کو اپنا بیٹھااور اللہ کا شکر ہے کہ وہ دن اور آج کا دن اپنی نماز کو قائم رکھا ۔ لیکن تب احادیث کیا ہوتی ہیں کچھ معلوم نہ تھا دین کے اندر مزید کیا کیا ہے کچھ پتہ نہ تھا۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زندگی میں بہت تبدیلیاں آئیں اور کم عمر میں بہت کچھ فیس کرنا پڑا ۔ لیکن اللہ تعالی سلامت رکھے ہمارے والدین کو جنہوںنے ہمیں اُس ہر بُرائی سے بچایا جن سے بچانا والدین کا فرض ہوتا ہے۔

    دین کی سمجھ بُوجھ اس فورم سے جُڑنے کے بعد ہی آئی، وجہ یہاں کا ماحول ، یہاں کے دینی بہن بھائی اور دوست ، یہاں پر ملنے والا پیار، ہمت اور حوصلہ اور سب سے بڑھ کر ہمارے ابن عمر بھائی کی اپنائیت جس سے کوئی بھی شخص انکار نہیں کر سکتا۔ بہت مٹھاس ، اپنائیت اور پیار دینے اورلینے کا جذبہ تھا اُن کے اندر ان سب چیزوں نے مجھے اُس فورم سے دور کیا جہاں میرا وقت شاید ضائع ہی ہوتا تھا۔

    آج مجھے اردو مجلس پر5سال 4 مہینے اور 20 دن ہو گئے ہیں ۔ کچھ دیر کے لیے سوچتا ہوں کہ اتنا عرصہ مجھے اس فورم پر ہو گیا ہے تو شاید یقین نہیں آتا ، سب کی طرح میں بھی کہوں گا کہ ایسا ہی لگتا ہے کہ جیسے کل کی بات ہو۔کبھی کبھی جب بہت جذباتی ہوتا ہوں تو اردو مجلس پر موجود سب سے پرانے تھریڈز کو اوپن کر کے پڑھنا شروع کر دیتا ہوں میں، وقت کے ساتھ ساتھ بہت سے بہن بھائی آئے اور پھر چلے گئے ، کسی کے پاس نیٹ کا مسئلہ ہو گیا ، کسی کی جاب کی مصروفیت ،کوئی گھر کی اُلجھنوں میں گُم ، کچھ کہیں تو کہیں لیکن بہت پیارے بہن بھائی اور دوست اللہ تعالی نے مجھے اس فورم پر ملے ، 9.99%بہن بھائیوں سے ملنے والی محبت اللہ تعالی کی رضا کے لیے تھی۔ کچھ بہن بھائی ناراض بھی ہوئے لیکن کبھی اُن کے لیے دل میں غصہ یا نفرت نہ رکھی ، مجھ سے کوئی ناراض ہوتا تو اتنا جانتا تھا کہ مجھ سے ناراض ہونے والے کو اتنی تکلیف نہ ہو گی جتنی کہ مجھے ہوتی ، اس لیے ہمیشہ کوشش کرتا کہ اُن کو منا لیا جائے ۔ یہ بات پورے یقین اور دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ میری کوشش کبھی کسی تکلیف یا دُکھ دینے کی نہیں رہی۔

    شروع شروع کے وقت ممبران کی تعداد اتنی نہ تھی ، اگر کوئی تھریڈ پوسٹ ہوتا تو 5 یا 6 لوگ شکریہ ادا کرتے اور وہ بھی کومن لوگ تھے ۔ بے شک ہمارا کام اللہ تعالی کی رضا کے لیے ہوتا تھا اور ہوتا ہے لیکن اگر کوئی آپ کے کام سرہائے اور حوصلہ دے تو یقینا مزید اچھا کرنے کو دل کرتا۔ میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی کہ کچھ ایسا پوسٹس کروں کہ جسے زیادہ سے زیادہ لوگ پڑھیں اپنی رائے دیں اور زیادہ سے زیادہ شکریہ ادا ہوں۔ مزاحیہ تھریڈز بنانے ، گپ شپ والے تھریڈز بنانے پھر اچانک سے مائنڈ گُھوما اور سوچا کہ کیوں نا ایسی تحریریں لکھنا شروع کروں جوکہ کسی کی اصلاح کر سکیںاگر میں کسی کو کوئی اچھی بات اپنانے میں ذریعہ بنا تو اُس سے بڑی کیا بات ہو گی میرے لیے۔ پھر ایک وقت ایسا بھی آیاکہ اردو مجلس پر جب کوئی تھریڈ پوسٹ ہوتا تو مناظر کی تعداد ہزاروں میں ہوتی اور شکریہ کی تعداد 35 کبھی 40 تک بھی پہنچ جاتی۔ وہ گہما گہمی آج بھی مجھے یاد ہے اور یاد آتی ہے ۔

    شروع کے وقت میں ابن عمر بھائی ، اعجاز بھائی ، عُکاشہ بھائی ، رفی بھائی ، عتیق بھائی ، باذوق بھائی ،ابو یاسر بھائی، خادم خلق بھائی،کنعان بھائی، ام نورالعین سسٹر ، سویٹی سسٹر ، ارم سسٹر، ایس جے کے سسٹر ، بنت اسلام سسٹر ان ممبران سے دل کھول کر حوصلہ افزائی کی اور خوب میرا حوصلہ بڑھایا۔ اُس وقت میرے اردو مجلس پر قائم اور مستقل مزاجی کو قائم رکھنے میں ان کا بہت بڑا ہاتھ تھا۔

    دو سے تین سال کے عرصے گزرنے کے بعد اللہ تعالی مزید ایسے دینی بہن بھائیوں سے ملوایا جنہوں نے میری لائف سٹائل کو بدلنےمیں میرا بھرپور ساتھ تھا ۔ایک سے بڑھ کے ایک بہن اور ایک بڑھ کے ایک بھائی اور ایک سے بڑھ کے ایک دوست ملے جنہوں اپنا پیار ، عزت ، احترام اور اپنائیت دی کہ پھر دل ہی کیا کہ کہیں اور جایا جائے ۔

    نیٹ کی دنیا کچھ ایسی تھی کہ سچ جھوٹ کا اندازہ ہوتا ہی نہیں تھا کہ کیااصل ہے اور کیا نقل اور ایسے میں اب کوئی ملنے یا فون نمبرلے کر بات کرنے کی کہتا تو پہلے سو بار سوچتے کہ کیا بہانہ کیا جائے۔ لیکن میری سوچ اُس وقت غلط ثابت ہوئی جب میری مُلاقات ابوعبداللہ صغیر بھائی سے اُن ہی کے علاقے کالا گجراں میں ہوئی جو کہ جلع جہلم پر واقع ہے۔ اُس وقت میں گجرات میں جاب کرتا تھا ۔ میری کوشی کا انتہا نہ رہی جب پہلی بار نیٹ کی دنیا میں ملنے والے بھائی سے مُلاقات ہوئی۔ بہت یاد گار اور خوشگوار مُلاقات تھی ہماری۔ بس اُس مُلاقات کے ہونے کی دیر تھی کہ ایک بعد ایک بھائی سے مُلاقات کا موقعے ملتے رہے۔ جن میں اہل الحدیث بھائی، رفیق طاھر بھائی، جاسم منیر بھائی، آصف بھائی ، نعیم یونس بھائی، عبدالقہار محسن بھائی، بابر بھائی، عطاالرحمن منگلوری بھائی، ابو ابراہیم بھائی، مجیب بھائی وغیرہ وغیرہ شامل تھے۔ یوں کہہ لیں کہ ایک بہانہ بنتا اور کسی نہ کسی بھائی سے مُلاقات کا پلان بن جاتا، وہ بہانہ کوئی کتاب دینے کا ہوتا ، مٹھائی کھلانے کا ہوتا ، کوئی کمپیوٹر ٹھیک کروانے کا ہوتا ، آئس کریم کھلانے کا ہوتا ، اپنے گھر دعوت دینے کا ہوتا یا مچھلی کھلانے کا ہوتا، مُلاقاتوں کے سلسلے بڑھتے جاتے۔ پھر شادی ہوگئی اور پہلی بار بھائیوں سے ہٹ کر اکٹھے بہن بھائیوں سے مُلاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا، جس میں مسٹر اینڈ مسز جاسم منیر ، ابو ثوبان بھائی اور ام ثوبان سسٹر، عبدالقہارمحسن بھائی اور ام احوس سسٹر، آصف بھائی اور اُم تیمیہ سسٹر، مسٹر اینڈ مسز نعیم یونس شامل ہیں، جن بہن بھائیوں سے مُلاقات ہوئیں اور لیڈیز آپس میں نہ مل سکیں یا جو بھائی نہ ملے تو اُن کے ساتھ فون پر رابطہ رہا جیسے ام محمد سسٹر، عبدالرحمن یحیی بھائی اور ام احمد سسٹر، Ishauq بھائی ، مرحبا بھائی اور فاروق بھائی ۔ ان بہن بھائیوں سے اتنا پیار ، دعائیں ، اپنائیت ملیں اور ملتی ہیں کہ جنہیں نہ لفظوں میں اُتارا جا سکتا ہے اور اُتار سکتا ہوں۔

    اردو مجلس کے بہن بھائیوں میں ایک خاص بات کہ ان سے جب بھی بات ہوتی تو 10 باتیں اگر ہوتی تو اُن میں 9 باتیں دُعائوں پرمشتمل ہوا کرتیں تو بھلا کون ایسے بہن بھائیوں سے دور رہنا چاہے گا۔

    دین کو جتنا سیکھا جائے کم ہے ، لیکن اردو مجلس کی بدولت آج میں اپنے اندر کچھ باتوں کو لے کر بہت فخر محسوس کرتا ہوں کہ مجھے قرآن پاک کی آیات کو یاد رکھنے اور احادیث کو یاد رکھنے کو موقع ملا ، خود مطالعہ شاید نہ کر پاتا لیکن فورم کی بدولت کرتا رہا اور جب کسی محفل میں کوئی بات ہوتی تو موقعے کی مناسب سے جو حدیث یا آیت ہوتی میں وہاں ضرور کہتا ۔

    ایک صحابی سے روایت ہے کہ انہوں نے آپ صلی ﷺ سے پوچھا کہ رسول اللہ سب سے افضل صدقہ کون سا ہے تو آپ صلی ﷺ نے فرمایا! کہ کوئی مسلمان بھائی علم سیکھے اور دوسروں کو سکھلائے ۔ (ابن ماجہ)

    اسی طرح بہت سی احادیث کو یاد کرتا اور رکھتا کہ جب کبھی اس کی ضرورت پڑی تو کہہ دوں گا۔

    ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ــ"ہمیشہ سچی بات کہا کرو اگرچہ لوگوں کو بُری لگے۔" (ابن حبان)

    میں کوئی عالم تو نہیں اور نہ ہی اتنا علم رکھتا ہوں کہ ہر ایک بات کا جواب دے سکوں لیکن جہاں تک ہوتا میں جواب دے دیتا اور جب جواب نہ ہوتا تو یہ کہتا کہ ان شا اللہ اس کا صحیح آپ کو علماکرام سے پوچھ کر بتا دوں گا۔ اس وجہ سے بہت سے دوستوں میں اور سسرال میں بہت عزت ملی جو کہ میرے اللہ تعالی کی رحمت کا نتیجہ ہے ۔

    اُتار چڑھائو تو ہر جگہ ہوتے ہیں چاہے گھر ہو ، یا دوستوں کی کوئی محفل ہو ، بازار ہوں یا کوئی فورم ہو، حالات کبھی بھی ایک جیسے نہیںرہتے کچھ ایسا ہی ہماری اردو مجلس میں ہوا ، ہمارے لیے سب سے بڑا دُکھ سے بھرا سانحہ یہ ہوا کہ ہمارے ابن عمر بھائی اللہ تعالی کو پیارے ہوگئے، یہ اردو مجلس کے لیے ایک بہت بڑا دھکچا تھا اُس وقت کچھ یوں لگا کہ جیسے سب کچھ بکھر گیا اب شاید نہ سنبھلے ، جب ابن عمر بھائی کی وفات ہوئی تو اُس وقت کچھ بھی لکھنے سے میں قاصر ہو گیا تھا اور یہ بات ماننے کو تیار نہ تھا کہ ایساکچھ ہوا ہے۔ لیکن اللہ تعالی کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کرسکتا۔دل بہت دُکھی رہا اُن دنوں میں، اور آج بھی ہمیں ابن عمر بھائی کی بہت سی باتیں یاد آتی ہیں بہت پیارے انسان تھے ، اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ ہمارے ابن عمر بھائی کو آخر ت میں کامیاب کرے اور اُن کی منزلوں کو آسان کر دے اور اُن کی مغفرت کرکے جنت کے بلند درجات سے نوازے۔آمین یارب العالمین۔

    اردو مجلس سے بہت سے اُتار چڑھائو دیکھنے کے بعد کل بھی کوشاں تھا اور آج بھی کوشاں رہتا ہوں کہ میں اپنی طرف سے پوری کوشش کرتا رہوں کہ اردو مجلس پہلے کی طرح ہو جائے جو ابن عمر بھائی کے وقت میں تھی۔ اُن کی کمی کو پورا کرنا نہ ممکن ہے لیکن ہم سب مل کر اُن کے مہیا کیئے اس پلیٹ فارم کو پوری ایمانداری کے ساتھ اور خالص اللہ تعالی کی رضا کےلیے چلائیں اور پر ممکن کوشش کریں کہ اس کے معیار کو بہتر سے بہتر بنائیں ۔ جن بھائیوں کے اوپر ان کی ذمے داری آن پڑی ہے اللہ تعالی انہیں ہمت اور حوصلہ دے کہ وہ پوری ایمانداری کے ساتھ اس کو چلائیں اور آپس میں ایکتا رکھیں۔

    لائف میں ٹینشن سے واسطہ کبھی پڑا نہیں تھا اس لیے ٹینشن اور تکالیف کا اندازہ کبھی نہ ہوا تھا، اس وقت کچھ ایسے ہی حالات میں مُبتلا ہوں ، آپ سب سے گزارش ہے کہ خاص دُعائوں میں ہمیں بھی یاد رکھیں۔

    اللہ تعالی سلامت رکھے میرے اردو مجلس کے تمام بہن بھائی اور دوستوں کو اور ان کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دے آمین

    منسلک بھائی ساجد تاج اب آپ کی باری ہے۔ - URDU MAJLIS FORUM

     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    جزاک اللہ ساجد بھائی اللہ آپ سے دین کا زیادہ سے زیادہ کام لے اللہ آپ کی ہر پریشانی سے محفوظ رکھے
    آمین
     
  3. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    جی بھائی میں بھی آپ سے لاہور میں ملنے سے بال بال محروم رہ گیا:00016:
     
  4. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    آمین

    چلیں کوئی بات نہیں ویسے فون پر تو اکثر بات ہوتی رہی ہے ہمارے سپہ سالار بھائی کہیں نظر نہیں آرہے لگتا ہے کافی مصروف ہیں وہ
     
  5. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    چلیں کوئی بات نہیں ویسے فون پر تو اکثر بات ہوتی رہی ہے ہمارے سپہ سالار بھائی کہیں نظر نہیں آرہے لگتا ہے کافی مصروف ہیں وہ[/size][/color][/font][/QUOTE]

    جی آج کل وہ فیوزبک پر کھال کھال نظر آتے ہیں
    نیٹ کی دنیا میں تو اکثر ملاقات ہوتی ہے فیوز بک پر حقیقت کی دنیا میں قربانی کے دن سے 2دن پہلے ظہر کی نماز پر مسجد میں ملاقات ہوئی تھی جب میری جوتیا کوئی ضرورت مند لے گیا اور سپہ سالار کے ساتھ میں ننگے پاؤں اسکی بائک پر نئی جوتیا لینے دوکان پر گیا
     
  6. m aslam oad

    m aslam oad نوآموز.

    شمولیت:
    ‏نومبر 14, 2008
    پیغامات:
    2,443
    لگتا ہے آج کل آپ بھی مصروف کچھ زیادہ ہی ہوگئے ہو میسج کا سلسلہ بھی بند ہو گیا آپکی طرف سے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں