ربیع الاول اور کچھ میرے جذبات۔

نصر اللہ نے 'نقطۂ نظر' میں ‏جنوری 14, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    ہر طرف شورو غوغا ہے اور نام نہاد عاشقوں کی عقیدت انتہا کو پہنچ رہی ہے بالخصوص وہ لوگ جو سال میں عید کی نماز بھی بھاگ کر مشکل سے ادا کرتے ہیں۔ان کی خوشی کا تو سماں ہی نہیں ہے ۔ ہر طرف چراغاں ہیں اور پاکستان جیسے بحرانوں کے شکار ملک جہاں بجلی کی قلت ہے اور گیس بندش سے چولھے ٹھنڈے پڑے ہیں اور مہنگائی کی ستائی عوام بازاری کھانوں پر مجبور ہے۔وہاں پر جشن کا یہ عالم ہے کہ جن گھروں میں دو وقت کی روٹی ٹھیک سے میسرنہیں وہاں پر بھی ایک چراغ سے ہی عقیدت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ عجیب بات ہے کہ ہر کوئی یہ سوچنےاور سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہو گیا ہے کہ آیا جو وہ کر رہا ہے وہ ٹھیک ہے بھی یا نہیں۔۔؟ آیا جو دن منایا جا رہا ہے اور جس پر اتنی فضول خرچی کی جارہی ہے کیا اس دن کی کوئی حقیقت ہے ۔۔۔۔! جب کہ اللہ کا فرمان عالی شان جلی حروف میں ا سکی کتاب فرقان حمید میں درج ہے ۔ "یقینا ًفضول خرچ شیطان کا بھائی ہے" اس کے باوجود بھی ایک ایک گلی کی سجاوٹ میں لاکھوں روپے خرچ اور ہزاروں یونٹس ضائع کئے جارہے ہیں جن کا نیکی میں کوئی حصہ نہیں اور کوئی گارنٹی بھی نہیں۔بڑی گھمبیر صورت حال اور ایک نازک ترین مرحلے سے آج کا دور گزر رہاہے۔پرنٹ میڈیا ،الیکٹرانک میڈیا،نے اس دن کو اس قدر پذیرائی دے دی ہے کہ یہ دن اب ایک ملکی سطح پر ایونٹ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے جبکہ اس کے برعکس وہ لوگ جو اس دن کو نہیں مناتے وہ اقلیت کی سی حیثیت بن گئے ہیں ان دنوں میں اس حوالہ سے میں اپنے ساتھ ہی ہونے والی ایک دو باتیں ذکر کرتا ہوں۔
    تین روز پہلے میں گلی میں سے نکل کر گھر کی طرف آرہا تھا تو گلی میں کھڑے لوگوں کی نظریں ایک شرارتی انداز میں مجھے تک رہی تھیں دور سے تو میں نے بھی بھانپ لیا تھا کہ کچھ ہوگا اور پھر جونہی میں ان کے قریب پہنچا تو ایک لڑکے نے دوسرے کو آنکھ سے اشارہ کیااور دوسرا فوراً بولنے لگا "ہاں یار ہاں کل رات چاند میں نعلین مبارک نظر آیا تھا میں نے خود دیکھا ہے" اور کہنے والے کا منہ میری طرف تھا پہلے تو میں رکنے لگا پھر یہ سوچ کر چل دیا کہ یہ لوگ چاہتے ہی یہ ہیں کہ میں رکوں اور ان کو کوئی ڈرامہ لگانے کا موقع میسر آجائے۔مجھے ان کی اس حرکت سے مشرکین مکہ کا دور یاد آگیا کہ واہ وہ لوگ بھی صحابہ کو دیکھ کر چٹکلے بولتے تھے اور آوازیں کستے تھے۔اس دن کے بعد یہ کام اور اس سے ملتی جلتی باتیں اور شرارتی انداز برادشت کرنا ہی پڑ رہا ہے ۔
    ایک بابا جی بچوں کی ٹولی لے کر روز شام کو گھر کے دروازے پر کھڑے ہو کر خصوصی طور پر ہمیں ثواب پہنچانے کے انداز میں نعرے بازی کرتے ہیں۔ نعرے رسالت اور حیدری ضرورت سے زیادہ آواز اور مقدار میں لگایا جاتاہے ۔ ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے ہم اس ملک کے باسی نہیں ہیں بلکہ ایک اقلیت ہی رہ گئے ہیں۔
    پھر مزے کی بات سنیں یہ نام لیتے ہیں 12 ربیع الاول کا جلوس۔۔۔ جیسے واپڈا کے خلاف جلوس،حکومت کے خلاف جلوس،گیس کی بندش پر جلوس کوئی پوچھے ان عقل کے اندھوں سے پھر یہ جلوس کس کے خلاف ہے ۔۔۔؟ یہ خوشی کا کونسا اندا ز ہے ۔۔؟ کیا کوئی اپنی بیٹی یا بیٹے کی شادی یا کسی بھی اور خوشی پر جلوس نکالتاہے۔۔؟ عجیب حالات ہیں رحمت دوعالم کی آمد پر احتجاجاًجلوس ۔۔۔۔(نعوذباللہ)جلوس کے بارہ میں تو یہ ہی گمان کیا جاسکتا ہے۔پیسے کا اتنا اسراف کیا جاتاہے۔ کیا میلا د ماننے والے اتنے ہی پیسے سے کیسی کے گھر راشن ڈلوا سکتے ہیں۔۔؟ کیا کسی کی بیٹی کی شادی کروا سکتے ہیں۔۔؟ کیا یتیم کی کفالت کر سکتے ہیں۔۔۔؟ کیا کسی مفلس کو کاروبار کر وا کے دے سکتے ہیں۔۔؟ یہ وہ سوالات ہیں جن کا جواب کسی حلوہ خور کے پاس نہیں ہو گا درحقیقت رسول اللہ ﷺکی تعلیمات بھی یہ ہی ہیں کہ حسن معاشرت کے اصولوں پر عمل کیا جائے۔لیکن افسوس شیطان نے نظام مصطفی ﷺ ذہنوں سے خم کر دیا اور ولادت مصطفی ﷺ یاد رکھوایا۔۔۔۔!اللہ ہدایت دیں وہ بہترین ہدایت دینے والا ہے۔
    اس سال گزشتہ برسوں سے ہٹ کر بہت زیادہ اہتمام سے اس دن کو منایا جا رہا ہے اور روافض بھی اس میں بھرپورشرکت کر رہے ہیں۔
    میرے خیال سے اس کی یہ بڑی وجوہات ہیں:
    1: سنی شیعہ بھائی بھائی اتحاد کو مضبوطی۔
    2: آئندہ ہونے والے شیعہ جلوسوں اور مجلسوں میں رونق کو دوبالا کرنا۔
    3: فل پروٹیکشن ۔
    4: شیعہ کو سنی اور سنی کو شیعہ کی مکمل حمایت اور ایک بڑی جمیعت بن جانا۔یہاں آپ کے لئے ایک اور بات ذکر کردوں ملتان میں 100 سے زائد تعزیے نکلتے ہیں جن میں سے 92 یا 93 تعزیے سنیوں کے ہیں۔
    اصل میں شیعت کو ہوا دینے والے یہ ہی خناس لوگ ہیں۔اور ان میں بھی یہ جو میٹھے میٹھے بھائی ہیں انہوں نے تو ہر چیز کو ہی میٹھا لگا کر جہنم کی موٹروے پر ڈال دیا ہے۔عقلوں پر پردے ڈال دیئے گئے ہیں اور سادہ لوح لوگوں کو جواب دینے کی بجائے اعتراضات سے مزین کر کے مارکیٹ میں چھوڑ دیا جاتاہے ۔آپ کسی بھی بندے سے کہہ لیں کہ یہ دن منانا درست ہیں تو وہ فوراً کہے گا آمد رسول ﷺ ہے جہاں سے دین نکلا ہے تو ان کی ولادت کا جشن نہ منایا جائے۔۔؟
    جبکہ رسول اللہ ﷺ نے ساری زندگی نہ اپنا اور نہ ہی اپنی اولاد میں سے کسی کی ولادت کی سالگرہ منائی ہے۔یہ تو یہود کا کلچر ہے ۔نبی کا فرمان جلی حروف میں موجو دہے۔
    "جس نے کسی قوم کی مشابہت کی وہ ان ہی میں سے ہوگا" (ابو داؤد)
    اب تو جلوس کے ساتھ ساتھ آتش بازی بھی کی جاتی ہے یعنی ہندؤں کی دیوالی سے مشابہت بھی ہو جائے اور عیسائیوں کے کرسمس سے بھی۔
    "یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود" اس دن کے ثبوت کے لئے قرآنی آیات کی تفسیر کو الٹے انداز میں ذکر کیا جاتا ہے اور خوساختہ احادیث کا ناکام سہارا لیا جاتاہے ۔پتہ نہیں ان لوگوں کے راہبوں کو مرنا یادہے یا نہیں۔۔۔! یہ لوگ یہ بات کیوں نہیں سوچتے کہ ایک دن اللہ کے پاس جانا ہے اسے کیا منہ دکھائیں گے۔۔؟
    میں یہ کہتا ہوں کہ اگر اس دن کی اتنی ہی خوشی ہے تو اس دن دکانیں بند کرنے کی بجائے دوگنا ڈٰیوٹی دی جائے اور اضافی ڈیوٹی سے آنے والی آمدن غریبوں کے لئے صرف کیا جائے ایک سال یہ کام کر لیں تو پتہ چل جائے گا کہ حقیقی عاشق کہاں ہے اصل میں یہ عیاشی کا ایک آسان موقعہ فراہم کیا جاتاہے وگرنہ تو اللہ اور س کے رسول ﷺ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
    بس انہیں جذبات کے ساتھ بات کو ختم کرتاہوں کہ:
    "اے اللہ تو اس قوم کو ہدایت دے اور اپنے دین کی طرف راہنمائی فرما پیغام مصطفیﷺ سمجھنے کی صلاحیت سے مالا مال فرما اہل حق کو اتنی طاقت دے کہ وہ بازور بازو نہی عن المنکر کے حکم پر کاربندہو سکیں"
    والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
  3. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    لوجی ایک ہی دن میں پانچ دن آگئے ہیں۔
    کرسمس کے حوالہ سے میلاد النبی، آتش بازی کے لحاظ سے دیوالی۔ نوافل اور نماز کے حوالہ سے عید الفطر اور تازہ ترین رپورٹ کے مطابق قربانی بھی کی گئی اس لئے عید الاضحٰی،اور پہاڑیاں اور نمائش و رنگ کی صفت کو سامنے رکھ کر ہولی بھی ہو گئی۔
    واہ رہے مسلمان تم تو سب سے آگئے نکل گئے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. نسرین فاطمہ

    نسرین فاطمہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 25, 2013
    پیغامات:
    50

    اسی لئے تو کہا جاتا ہے کہ بدعتی بانجھ نہیں ہوتے وہ ہر سال نئی نئی بدعتیں ایجاد کرتے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    جزاکم اللہ خیرا
    آمین ،
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا بھائی

    اللہ تعالی ہمیں ہر بدعت اور ہر بدعتی کو ہم سے دور رکھے آمین
     
  7. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    استغفراللہ
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    جزاک اللہ خیرا ۔ اگر اس ربیع الاول پر آپ کے جذبات نظر نا ائے تو ۔۔۔۔ !
     
  9. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں