بھگوڑے طلباء کی حالت زار پر ایک تبصرہ

ابوعکاشہ نے 'ادبِ لطیف' میں ‏جنوری 23, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    بھگوڑے طلباء کی حالت زار پر ایک تبصرہ ​

    عموما سکولوں اور خاص کر پرائیوٹ سکولز میں تو طلباء پر سختی اور نگرانی ہوتی ہے ، وقت پر سکول آتے جاتے ہیں ، لیکن یونیورسٹیز وغیرہ میں انہیں کچھ نہ کچھ آزادی رہتی ہے ، اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت سے نالائق طلباء یا تو آتے نہیں یا اگر آتے ہیں تو جلد ہی کھسک جاتے ہیں ـ

    ان کی اس حالت پر شیخ عبدالغفارحسن رحمہ اللہ نے ایک اچھا تبصرہ کیا ہے ، یہ ان دنوں کی بات ہے جب محترم رحمہ اللہ جامعہ اسلامیہ المدینہ المنورہ میں پڑھاتے تھے لکھتے ہیں کہ :

    ''ہر کلاس میں حاضری استاد کی بجائے مراقب کیا کرتا تھا ـ طلبہ اگر کھسکنا چاہتے تو مراقب کے چلے جانے کے بعد کھسکنے کی کوشش کرتے ـ میں نے ان کی حالت زار پر اس طرح تبصرہ کیا کہ ایک حدیث میں غصہ آنے اور جانے کے لحاظ سے لوگوں کی چار قسمیں بتائی گئی ہیں :

    سريع الغضب سريع الفيء
    جلد غصہ آتا ہے اور جلد چلا جاتا ہے

    بطيء الغضب بطی الفئ
    دیر سے آتا ہے اور جلد چلاجاتا ہے

    سريع الغضب بطی الفئ
    جلد آتا ہے اور دیر سے جاتا ہے ، (یعنی سب سےبرا

    بطيء الغضب سريع الفيء
    دیر سے آتا ہے لیکن جلد چلاجاتا ہے یعنی سب سے اچھا
    (سنن الترمذي كتاب الفتن)

    میں نے کہا اس طرح طلبہ کی چار قسمیں ہیں

    سریع الدخول سریع الخروج
    جلد آتے ہیں اور جلد چلے جاتے ہیں

    بطئ الدخول بطی الخروج
    دیر سے آتے ہیں ، دیرسے جاتے ہیں

    سریع الدخول بطئ الخروج
    جلد آتے ہیں دیر سے جاتے ہیں یعنی سب سے بہتر

    بطئ الدخول سریع الخروج
    دیر سے آتے ہیں لیکن جلد بھاگ جاتے ہیں یعنی سب سے بدتر

    کیا عمدہ مثال ہے ـ اراکین مجلس یاد کریں کہ ان کا تعلق کس قسم سے رہا ہے ، اور نئے پرانے سب اساتذہ بھی ذہن نشین کرلیں تاکہ بھاگنے والے طلباء کی پہچان ہو سکے : )

    بحوالہ : عبدالغفارحسن رحمہ اللہ حیات وخدمات
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • مفید مفید x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت خوب
     
  3. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    کمال کرتے ہیں عکاشہ بھائی سوچنے پر ہی مجبور کر دیاہے آپ نے تو اور وہ بھی اچھا خاصہ سوچنے پر۔ابتسامہ۔
     
  4. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    بہت خوب، زبردست
     
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بہت خوب!
     
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    بہت عمدہ، ویسے میرے خیال میں دو اقسام اور بھی ہیں:

    1: جو ہمیشہ غصے میں رہتے ہیں، یا ہمیشہ ایسے ظاہر کرتے ہیں
    2: جنہیں غصہ نہیں آتا، آتا ہے مگر ظاہر نہیں ہونے دیتے

    اب احادیث میں ان کا ذکر ہے یا نہیں واللہ اعلم!

    ویسے یہاں پر ترجمے میں سہو ہوا ہے:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    586
    آپ ہی اس سہو کو دور کیجئے
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں