پاکستانی حکومت اور تحریک طالبان مذاکرات کی خبریں

iqbal jehangir نے 'خبریں' میں ‏فروری 21, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
    مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے ، پروفیسر ابراہیم

    حکومت،طالبان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے ، پروفیسر ابراہیم

    اسلام آباد…طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسرابراہیم نے کہا ہے کہ طالبان اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک جیسی صورت حال بن گئی ہے،انہوں نے کہا کہ فوج بھی قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر خوش نہیں ہے۔ طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے جیونیوز کو بتایا کہ فریقین کی جانب خاموشی ہے، جس کے باعث ڈیڈلاک جیسی صورت حال بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعا کرتے ہیں کہ معاملات صحیح سمت کی طرف روانہ ہوجائیں ل پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ فوج قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر خوش نہیں ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ طالبان کے قیدی رہا ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

    حکومت،طالبان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے ، پروفیسر ابراہیم
     
  2. iqbal jehangir

    iqbal jehangir رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 31, 2012
    پیغامات:
    375
    حکومت اور طالبان میں مذاکرات کے عمل میں جنگ بندی کے معاملے پر طالبان شوریٰ میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اورطالبان نے جنگ بندی میں توسیع قیدیوں کی رہائی سے مشروط کردی ہے ۔ طالبان نے اپنے تحفظات سے مولانا سمیع الحق کو آگاہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت سے قیدیوں کی رہائی کیلئے بات کریں ۔ طالبان شوریٰ میں ان اختلافات کی وجہ سے عارضی جنگ بندی میں توسیع اور مذاکراتی عمل آگے بڑھنے میں خلل کا امکان پیدا ہوگیا ہے ؟
    ادہر سکیورٹی ایجنسیوں نے ابھی بھی طالبان کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔سکیورٹی ایجنسیوں کے انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق فروٹ مارکیٹ میں حملے کی منصوبہ بندی بھی انہیں عناصر نے کی تھی جنہوں نے 3 مارچ کو اسلام آباد کچہری پر حملہ کی منصوبہ بندی کی تھی جس میں 10 افراد مارے گئے تھے۔اس کے باوجود کہ تحریک طالبان نے فوری طور پر کچہری حملے سے اظہار لاتعلقی کیا تھا اور احرار الہند نامی گروپ نے ذمہ داری قبول کرلی تھی تاہم سکیورٹی ایجنسیوں نے یہی نتیجہ اخذ کیا تھا کہ فدائی آپریشن کا حکم طالبان کی اعلیٰ قیادت نے دیا تھا تاکہ حکومت پر اپنے مطالبات ماننے کے لئے دبائو ڈالا جاسکے۔فروٹ منڈی دھماکے کی تفتیش کرنے والوں کو پتہ ہے کہ اس کارروائی میں تحریک طالبان کا مہمند ایجنسی والا گروپ ملوث ہے۔اس گروپ کا سربراہ خالد خراسانی ہے ۔. اسلام آباد سبزی منڈی میں طالبان کا ملوث ہونا ،طالبان کی بددیانتی کو ظاہر کرتا ہے۔ مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہ چل سکتی ہے۔
    ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
    طالبان امن مذاکرات تعطل کا شکار ؟
    آواز پاكستان | پاکستان دنیا کا ایک حسين وجميل ملك
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 11, 2014
  3. توریالی

    توریالی -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2014
    پیغامات:
    434

    تضاد بیانی کے چند شاہکار جملے:

     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں