غبار راہ اٹھا کس کو روکنے کے لیے

عفراء نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏مارچ 22, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    غبار راہ اٹھا کس کو روکنے کے لیے
    مری نظر میں تو روشن ہیں منزلوں کے دیے

    اگر فزوں ہو غم دل سکوت بھی ہے کلام
    اسی خیال نے اہل جنوں کے ہونٹ سیے

    دل حزیں میں نہ پوچھ اپنی یاد کا عالم
    فضائے تیرہ میں جیسے کہ جل اٹھے ہوں دیے

    فسردہ شمعوں سے ہوتا ہے کچھ کچھ اندازہ
    تمام رونق محفل تھی ایک شب کے لیے

    حیات مرگِ مسلسل کا نام ہے شاید
    وگرنہ کس میں یہ ہمت ترے بغیر جیے

    بس اک کرن ہی بہت ہے ترے تبسم کی
    مسافرانِ شبِ تار کی سحر کے لیے
    از ابیات
    مشفق خواجہ
    شائع کردہ: القمر انٹرپرائزز
    غزنی سٹریٹ ، اردو بازار لاہور

    طباعت برائے اردو مجلس عفراء
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    واہ بہت عمدہ انتخاب ، جی خوش کر دیا ۔
     
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    ہے نا؟ میرا بھی بہت دن بعد جی خوش ہوا اس کو پڑھ کر : )
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میں نے پڑھا تھا کہ مشفق خواجہ نے اپنے شاعر ہونے کے متعلق خبر ہونے نہیں دی ، شاید یہی وجہ ہے کہ وہ اس حوالے سے مشہور نہیں ۔ ورنہ ان کی شاعری بہت منفرد ہے ۔
     
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جی میں نے بھی شاید پڑھا تھا اس بارے میں۔ ان کا انٹرویو جو ڈاکٹر طاہر مسعود نے شائع کیا ہے بہت خوب ہے کبھی شئیر کروں گی ان شاء اللہ۔ اس کے شروع میں ان کا تعارف بہت ہی زبردست ہے۔
     
  6. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    یہ پڑھیے:
    حوالہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں