پتھر بنا دیا ہے رفاقت نے سنگ کی

azharm نے 'شعری مجلس' میں ‏مارچ 25, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. azharm

    azharm -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏مئی 28, 2012
    پیغامات:
    449


    پتھر بنا دیا ہے رفاقت نے سنگ کی
    اچھا صلہ دیا ہے رفاقت نے سنگ کی

    آذر تراشنے کو لئے تیشہ آ گیا
    کیا کیا دکھا دیا ہے رفاقت نے سنگ کی

    لکھا ہوا تھا اُس کی بھی صورت پہ یہ سوال
    یاں کس کو کیا دیا ہے رفاقت نے سنگ کی

    منفی ہی تھا جواب پُجاری کی سوچ کا
    کس کو خُدا دیا ہے رفاقت نے سنگ کی

    جھٹلا رہا تھا اپنی لطافت پہ آئے حرف
    پردہ اُٹھا دیا ہے رفاقت نے سنگ کی

    اظہر مجھے ہے یاد کہ تُو مجھ کو یاد تھا
    لیکن بھُلا دیا ہے رفاقت نے سنگ کی
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں