اے مشفق من، اس حال میں تم کس طرح بسر فرماؤ گے

عفراء نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏مارچ 27, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    اے مشفق من، اس حال میں تم کس طرح بسر فرماؤ گے
    انجان بنے چپ بیٹھو گے، اور جان کے دھوکے کھاؤ گے

    تم اپنے گھر کے اندھیرے میں کیا دیکھتے ہو دیواروں کو
    یہ شمع کی صورت جلنا کیا، آئے گی ہوا بجھ جاؤ گے

    جن جھوٹے سچے خوابوں کی تعبیر غم تنہائی ہے
    ان جھوٹے سچے خوابوں سے تم کب تک دل بہلاؤ گے

    ان دیدہ دل کی راہوں پرتم کس کی تلاش میں پھرتے ہو
    جو کھونا تھا سو کھو بیٹھے، کیا ڈھونڈو گے، کیا پاؤ گے

    چھوڑو بھی پرانی باتوں کو جو دل پر بیتی بیت گئی
    افسردہ دلی سے تم کب تک ہر محفل کو گرماؤ گے

    تم خلوت غم سے نکلو تو اس شہر میں ایسے لوگ بھی ہیں
    اک بار جو ان کو دیکھو گے تو دیکھتے ہی رہ جاؤ گے

    کچھ گرد سفر کے رشتے سے ، کچھ نقش قدم کے ناتے سے
    جس راہ سے گزرو گے یارو ہم کو بھی وہیں تم پاؤ گے

    ممکن ہی نہیں ہے لفظوں میں اس حسن کی ہو تفسیر کوئی
    جب آنکھ کھلے خاموش رہو، کیا سمجھو گے ، سمجھاؤ گے

    جو پہلے تھے ہم وہ آج بھی ہیں، پہچان ہماری آساں ہے
    تم روپ بدل کر لاکھ پھرو، پر کس کس کو جھٹلاؤ گے​


    مشفق خواجہ
    از ابیات
    طباعت برائے اردو مجلس: عفراء
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بہت خوب۔ بہت اچھا انتخاب۔
     
  3. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    عین سسٹر بہت عمدہ شیئرنگ
     
  4. توریالی

    توریالی -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2014
    پیغامات:
    434
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    واہ بہت خوب انتخاب ہے عفراء ۔
     
  6. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    یہ تو عفراء کی شئیرنگ ہے :00005:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    عفرا کی جگہ عین سسٹر کیسے هو گیا ؟؟

    غلطی هوی هے کیسے سمجه نہیں آرهی

    عفرا سسٹر بہت بہت عمدہ شیئرنگ ساته پوائنٹ بهی .....
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    پوائنٹس کے لیے شکریہ سسٹر!
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    لیجیے شعر کی تلاش یہاں لے آئی۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں