برمی مسلم سے وطن کے بعد شناخت چھیننے کی تیاری

عائشہ نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏اپریل 3, 2014 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    برما کے مظلوم مسلمانوں سے ان کا وطن برما پہلے ہی چھینا جا چکا ہے ۔ اب میانمار کی ظالم حکومت نے مردم شماری کے دوران انہیں بحیثیت روہنگیا رجسٹر کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے اور ان پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ خود کو بنگلہ دیشی کی حیثیت سے رجسٹر کروائیں ۔
    اس کا مقصد یہی ہے کہ رفتہ رفتہ ان کو بنگلا دیش میں دھکیل دیا جائے اور میانمار سے مسلم آبادی ختم ہو جائے جو پہلے ہی ملکی آبادی کا چار سے پانچ فی صد ہے ۔
    اس سے قبل میانمار کی حکومت ان مسلمانوں کو الگ بستیوں میں رہنے پر مجبور کر چکی ہے جہاں اچانک ان پر حملہ کر کے قتل وعام شروع کر دیا جاتا ۔ یہ لوگ شادی اور اولاد کے لیے بھی حکومتی اجازت کے پابند تھے ۔ جب او آئی سی ، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، اقوام متحدہ سمیت دوسری عالمی تنظیموں کی توجہ ان واقعات کی طرف ہوئی تو بے حس حکمرانوں نے ان کو کشتیوں میں بٹھا کر بنگلا دیش روانہ کر دیا گیا جہاں پہلے ہی حسینہ واجد کی حکومت اسلام اور مسلمانیت کے ہر حوالے سے بیزار ہے ۔ اس نے انہیں قبول کرنے سے انکار کر دیا اور ان مظلوموں می کئی کشتیاں سمندر میں ڈوب کر ختم ہو گئیں ۔ ان تمام طریقوں سے ان کی نسل کشی کے بعد اب ان کی شناخت ختم کرنے کا نیا طریقہ سوچا گیا ہے ۔ اگر میانمار کی ظالم حکومت اس مردم شماری میں روہنگیا مسلمانوں کو بنگلادیشی بتانے میں کامیاب ہو گئی تو میانمار بھی سپین کی مانند وہ ملک بن جائے گا جہاں مسلم آبادی بزور ختم کر دی گئی !

    بشکریہ:
    مردم شماری سے میانمار کے مسلمانوں کی قسمت بدل پائے گی؟ ایکسپریسس اردو
    ‮آس پاس‬ - ‭BBC Urdu‬ - ‮برما مردم شماری، بطور روہنگیا اندراج ممنوع
    ایمنسٹی انٹرنیشنل اور اقوام متحدہ واضح لفظوں میں اظہار کر چکی ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل اور شناخت ختم کی جا رہی ہے ۔
    Burma census is not counting Rohingya Muslims, says UN agency | World news | theguardian.com
    The UN agency helping Burma conduct its first census in decades has said it is deeply concerned that members of the long-persecuted Rohingya Muslim population are not being counted, accusing the government of going back on its word.

    افسوس مسلم میڈیا اور سیاست دان اپنے بھائیوں پر ٹوٹنے والی اس مصیبت سے غافل نظر آتے ہیں ۔ ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے پڑوس میں ہونے والے اس ظلم وستم پر اپنی اپنی استطاعت کے مطابق بھرپور آواز اٹھائیں ۔ قطرہ قطرہ مل کر دریا بنتا ہے ۔ کیا عجب کہ ہم کچھ کر سکیں ۔
     
  2. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    انا للہ وانا الیہ راجعون
    اللہ مسلمانوں کی حالت زار پر رحم فرمائے آمین
     
  3. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,490
    افسوس مسلم میڈیا اور سیاست دان اپنے بھائیوں پر ٹوٹنے والی اس مصیبت سے غافل نظر آتے ہیں ۔ ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے پڑوس میں ہونے والے اس ظلم وستم پر اپنی اپنی استطاعت کے مطابق بھرپور آواز اٹھائیں ۔ قطرہ قطرہ مل کر دریا بنتا ہے ۔ کیا عجب کہ ہم کچھ کر سکیں ۔
     
  4. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    اللہ تعالیٰ ہماری اس مظلوم برادری کی مدد فرمائے۔۔۔
     
  5. توریالی

    توریالی -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏فروری 23, 2014
    پیغامات:
    434
    آمین یا رب العا لمین
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آمین ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں